Tag: Lahore firing

  • لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ بیٹا قتل

    لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ بیٹا قتل

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں‌ جائیداد کے تنازع پر باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا.

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ فیروز والا کی حدود چوکی لبان کے قریب باپ اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بھتیجے نے جائیداد کے تنازع پر چچا اور کزن کو قتل کیا.

    پولیس کے مطابق بوٹا نامی ملزم کا اپنے کزن مجتبیٰ طارق سے جائیداد کے تنازعے پر جھگڑا ہوا تھا تاہم جھگڑے میں 25 سالہ مجتبی اور 55سالہ طارق جاں بحق ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشوں‌ کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحصیل اسپتال مریدکے منتقل کردیا گیا ہے.

    فیروز والا پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، ملزم کی تلاش میں‌ چھاپے مارے جارہے ہیں‌، ملزم جلد قانون کی گرفت میں‌ ہوگا.

    مزید پڑھیں: لاہور، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    واضح رہے کہ پنجاب میں جائیداد کے تنازع پر قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے چند روز قبل بھی جائیداد کے تنازع پر بھائی نے سگے بھائی کو قتل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ  گزشتہ ماہ بھی لاہور کے علاقے شفیق آباد میں تیس سالہ شہزاد نذیر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول شہزاد کو اس کے بھائی امتیاز نے مبینہ طور پر قتل کیا ہے، 30 سالہ شہزاد نذیر گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا کہ امتیاز نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

  • لاہور : مکان کے تنازعے پر جھگڑا، فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق، چار زخمی

    لاہور : مکان کے تنازعے پر جھگڑا، فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق، چار زخمی

    لاہور: 8مرلہ مکان کے تنازعہ پر دو گروپوں کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں قریبی رشتے داروں میں گولیاں چل گئیں، آٹھ مرلے کا مکان5جانیں لے گیا، چار میں سے ایک زخمی اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واہگہ بارڈر سے کچھ فاصلے پر واقع ڈھیال پنڈ کے قریب دو گروپوں میں 8 مرلہ کے مکان کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔

    چند روز قبل ملزمان نے فائرنگ کر کے امجد گروپ کے ایک شخص کو زخمی کیا، جس کے بدلے میں آج موقع پاکر رفاقت گروپ نے پانچ افراد کو قتل کردیا۔

     پولیس کے مطابق دونوں پارٹیاں قریبی رشتہ دار ہیں، معمولی تنازعہ پر دو طرفہ فائرنگ ہوئی۔ دوسری جانب مقتولین کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ قتل پولیس کی غفلت کے باعث ہوئے۔

    پولیس نے لاشیں مردہ خانہ منتقل کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ایک زخمی ملزم رفاقت کو میو ہسپتال سے گرفتار کرلیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • لاہور فائرنگ : خاتون کی ہلاکت پر رشوت خور پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور فائرنگ : خاتون کی ہلاکت پر رشوت خور پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور : بادامی باغ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کے واقعہ کا ذمہ دار تین پولیس اہلکاروں کو قرار دے کر ان کے خلاف رشوت خوری اور دوران ڈیوٹی غفلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو ستمبر کی رات بادامی باغ کے علاقے کھوکھر روڈ صدیقیہ کالونی میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق ہوئی تھی، واقعے کی ذمہ داری ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر ڈال دی۔

    اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دوران ڈیوٹی غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں اے ایس آئی ارشاد، کانسٹیبل محمد وکیل اور محمد ریاض کو نامزد کیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ ون فائیو کی کال پر پہنچنے والے اہلکاروں نے حقائق چھپائے، اہلکاروں نے کنٹرول کو بتایا ہوائی فائرنگ نہیں ہوئی، پٹاخے چلے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ  اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والوں کو رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: لاہور، شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی لڑکی موقع پر جاں بحق، ملزمان فرار

    شہزاد اکبر کے مطابق پکڑے جانے والے ملزمان جعفر اور عتیق نے تھانے سے واپس آنے کے بعد دوبارہ فائرنگ کی تھی، دوسری بار ہوائی فائرنگ سے چھت پر کھڑی خاتون کو گولی لگی، واضح رہے کہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ دو ستمبر کی رات کو بادامی باغ کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

  • لاہور: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی لڑکی موقع پر جاں بحق، ملزمان فرار

    لاہور: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی لڑکی موقع پر جاں بحق، ملزمان فرار

    لاہور : شادی کی خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے چھت پر کھڑی لڑکی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا تو دوبارہ فائرنگ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی مبینہ رشوت خوری یا نااہلی کے باعث قیمتی جان چلی گئی، لاہور کے علاقے کھوکھر روڈ صدیقیہ کالونی میں شادی کی خوشی میں باراتی ہوائی فائرنگ کررہے تھے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کو شکایت کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار تو کرلیا ، تاہم بااثر ملزمان مبینہ طور پر رشوت کے عوض رہا کردیئے گئے۔

    تھانے سے واپس آکر ملزمان نے دوبارہ فائرنگ شروع کردی، اس دوران ایک گولی چھت پر کھڑی ایک لڑکی بائیس سال کی ماریہ کو جا لگی، لڑکی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

    ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ماریہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں انصاف دے جب کہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    ماریہ کی پانچ سال قبل کامران سے شادی ہوئی تھی، پولیس نے کامران کی مدعیت میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • لاہور: مینار پاکستان کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    لاہور: مینار پاکستان کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مینار پاکستان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان کے قریب نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد رانا شکور، رانا ایوب اور راہگیر محمد نعیم جاں بحق ہو گئے۔

    حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے رانا شکور اور رانا ایوب بھائی تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میں تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں دو پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی تھی جو بعد ازاں دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

    اس سے قبل مناواں میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بابر سہیل بٹ کو گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

  • لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت،حاملہ خاتون قتل

    لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت،حاملہ خاتون قتل

    لاہور: ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر حاملہ خاتون کو قتل کردیا گیا جبکہ اسپتال میں نومولود بچے کو بچا لیا گیا ہے۔

    لاہور میں برانڈرتھ روڈ کا رہائشی نوجوان عثمان اپنی حاملہ بیوی آمنہ کو لے کر تفریح کے لئے اپنی گاڑی پر باہر نکلا تو سندر داس روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روکا اور اس سے پندرہ ہزار روپے کی رقم چھین لی۔

    بیوی آمنہ کا زیور مانگنے پر عثمان نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے ایک گولی چلائی، جو آمنہ کے سر پر لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئی۔ ڈاکو لوٹ مار اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

    زخمی آمنہ کو سروسز اسپتال پہنچایا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ بعد میں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے آمنہ کے بچے کو بچا کر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا۔

    آمنہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

  • لاہور :فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2کارکن جاں بحق

    لاہور :فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2کارکن جاں بحق

    لاہور : فائرنگ سے پی ٹی آئی کے دوکارکن جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    فائرنگ کا یہ واقعہ یکی گیٹ کے علاقے میں پیش آیا ، مارنے والے دونوں کارکن سگے بھائی تھے ، مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ذاتی رنجش کی بناء پر اس کے بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس میں پارٹی کا عمل دخل نہیں ہے، مقتولین دفتر میں بیٹھے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو میں واقعے کا ذمہ دار لیگی کارکنان کو ٹہرادیا، انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے سرعام دہشتگردی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف نے کہا ہے مقتولین کا مقدمہ تھانہ یکی گیٹ میں درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • لاہور فائرنگ ، لیسکو ملازم جاں بحق، پولیس اہلکار اورمالی زخمی

    لاہور فائرنگ ، لیسکو ملازم جاں بحق، پولیس اہلکار اورمالی زخمی

    لاہور: معمولی تنازعے نے بے گناہ لیسکو ملازم کی جان لے لی، پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا ہے، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ملزم کے گھر کو آگ لگادی۔

    لاہور ميں قبضہ مافیا نے ليسکو اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ پوليس اہلکار سميت دو افراد کو زخمي کرديا، پوليس نے دو گھنٹے تک مقابلے کے بعد ملزم کو گرفتار کرليا۔

    سکھ نہرغبانپورہ ميں قبضہ مافیا کے رکن آصف نے ليسکو کی جگہ پر ڈیرہ بنا رکھا ہے، جہاں اس نے ليسکو کے ٹيوب ويل آپريٹر محمد منشاء کو تلخ کلامي کے بعد فائرنگ کرکے قتل کرديا۔

    اطلاع ملنے پر پوليس کي بھاري نفري موقع پر پہنچي تو ملزم آصف نے ڈيرے کے اندر پناہ لے کر فائرنگ شروع کردي۔ جس سے ایک مالي اور پوليس اہلکار بھي زخمي ہوگئے۔

    پوليس نے دو گھنٹے کي کوشش کے بعد ملزم آصف کو گرفتار کرليا۔

    مقتول محمد منشاء تين بچوں کا باپ اور جائے وقوعہ سے چند قدم کے فاصلے پر سرکاري کوارٹر ميں رہائش پذير تھا۔ لیسکو اہلکاروں نے ساتھی کے قتل پر کام چھوڑ دیا۔

    لیسکو اہلکار  قبضہ مافیا کی جانب سے اس بہیمانہ قتل کیخلاف لیسکو اہلکاروں اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔ اس دوران مشتعل افراد نے ملزم کے ڈیرے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور سامان نذرآتش کر دیا۔