Tag: Lahore High Court Bar

  • پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری پر لاہور بار بھی بول اٹھی

    پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری پر لاہور بار بھی بول اٹھی

    لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر راؤ سمیع نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں حکومت کے اقدامات کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور بار کے صدر راؤ سمیع نے ملکی سیاسی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کررہی ہے، گھروں پر چھاپے مارے اور خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

    راؤ سمیع نے کہا کہ پولیس وکلا کو گرفتار نہ کرے، ہم حق اور سچ کی آواز بنے ہوئے ہیں، تاریخ رہی ہے کہ بار ہمیشہ اپوزیشن لیڈر کو دعوت دیتی ہے، ہم نے عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر دعوت دی۔

    صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے مزید کہا کہ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے، پولیس باز نہ آئی تو اپنے حقوق کا تحفظ کرنا آتا ہے، لانگ مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار نے بھی ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کی ہے۔

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ احتجاج اور سیاسی سرگرمیاں ہر شہری کاحق ہے، حکومت کسی سیاسی جماعت کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ بنے اور کسی سیاسی جماعت کو بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔

     یہ بھی پڑھیں: سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں، سپریم کورٹ بار کا دوٹوک اعلان

    سپریم کورٹ بار اعلامیہ میں مزید  کہا گیا کہ بابراعوان، فواد چوہدری کوپیشہ ورانہ سرگرمیوں سے محروم کیا جارہ اہے، سیاسی کارکنوں، شہریوں کے گھروں پر چھاپے بلا جواز ہیں، حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت آئین و قانون کے خلاف اقدامات سے باز رہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن میں شدید بدنظمی

    لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن میں شدید بدنظمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ہائیکورٹ بار میں آل پاکستان وکلا کنونشن شروع ہونے سے پہلے ہی بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ ن لیگ لائرز ونگ کے وکلا زبردستی کنوشن ہال میں داخل ہوگئے۔

    قانون کی بالا دستی قائم کرنے والے قانون روندنے پر تل گئے۔

    وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کے مطالبے پر آل پاکستان وکلا کنونشن شروع ہونے سے پہلے ہی بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

    ن لیگ لائرز ونگ کے وکلا نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگاتے لاہور ہائیکورٹ بار پہنچے اور کھڑکیاں دروازے توڑ کر ہال میں داخل ہوگئے جس کے بعد ہال میدان جنگ بن گیا۔

    وکلا نے بار کے صدر رشید اے رضوی اور ان کے ساتھیوں کو لائبریری میں بند کر دیا۔

    بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    لاہور ہائیکورٹ بار اور سپریم کورٹ بار کے وکلا کی اپیل پر آل پاکستان وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • موجودہ حکمران ’’مارو اورحکمرانی کرو‘‘ کی سیاست کررہے ہیں، چوہدری سرور

    موجودہ حکمران ’’مارو اورحکمرانی کرو‘‘ کی سیاست کررہے ہیں، چوہدری سرور

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ’’مارو اورحکمرانی کرو‘‘ کے اصول پرعمل پیراہیں۔

    لاہورہائیکورٹ بارمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سانحۂ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ ڈسکہ سے یہ تاثر دیا ہے کہ وہ جسے چاہیں قتل کروا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس میں سیاسی تعیناتیاں اوربھرتیاں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑا آدمی وہ کہلاتا ہے جو قانون کی دھجیاں بکھیردے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے صحت اورانصاف کی بہتری کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔