Tag: Lahore High Court

  • صحافی قتل کیس، ماڈل طوبی کی ضمانت منظور

    صحافی قتل کیس، ماڈل طوبی کی ضمانت منظور

    لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کی مرکزی ملزمہ طوبی کی یوسف کھوکھر نامی صحافی کے قتل کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

    جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی، ملزمہ طوبی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ یوسف کھوکھر نامی صحافی کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، پولیس نے کئی ماہ پہلے ہونے والے قتل کے مقدمے میں بعد میں اسے ملوث کیا، جس کا پولیس کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔

    ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا ایف آئی آر میں کہا گیا کہ یوسف کھوکھر کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے مگر میڈیکل رپورٹ میں ایسی کوئی چیز ثابت نہیں ہوسکی لہذا عدالت ضمانت منظور کرے۔

    عدالت نے ملزمہ کو ایک ایک لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔

    ملزمہ طوبی کی یوسف کھوکھر کے قتل کیس میں ضمانت منظور ہوئی تاہم ابھی تک ماڈل عبیرہ قتل کیس میں ضمانت منظور نہیں ہوسکی۔

     

  • لاہورہائی کورٹ میں ’’بلے کی ہلاکت‘‘ کے مقدمے کی سماعت

    لاہورہائی کورٹ میں ’’بلے کی ہلاکت‘‘ کے مقدمے کی سماعت

    لاہور: ہائیکورٹ نے ڈیڑھ سوسالہ تاریخ میں پہلی بارکسی جانور کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کے لیےد ائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پولیس کو جواب داخل کرانے کے لیے حتمی مہلت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکی ایک شہری نے ویٹرنن ڈاکٹراویس کے خلاف درخواست دائرکی ہے کہ ان کی غلط تشخیص اورادویات کے سبب خاتون کا پالتوبلاہلاک ہوگیا۔

    بلے کی موت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے جہاں بلے کی مالکہ نے درخواست دائرکی ہے کہ بلے کی موت کا مقدمہ سیشن عدالت کے حکم کے باوجود غلط انجکشن لگانے والے ڈاکٹر کیخلاف درج نہیں کیا گیا۔

    پالتو بلے کی مالکہ کی درخواست پرعدالتِ عالیہ کے جسٹس جیمزجوزف نے پولیس کو ہدایت کی ہے بلے کی موت کا مقدمہ ڈاکٹراویس کیخلاف درج کیا جائے اورحتمی رپورٹ سترہ جون تک جمع کرائی جائے۔

  • سانحہ یوحنا آباد: 3افراد کو کچلنے والی خاتون کی ضمانتِ منسوخی کی دائر درخواست مسترد

    سانحہ یوحنا آباد: 3افراد کو کچلنے والی خاتون کی ضمانتِ منسوخی کی دائر درخواست مسترد

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے دوران تین افراد کو گاڑی تلے کچلنے کی ملزمہ خاتون کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔

    عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو درخواست گزار حمید مسیح کے وکیل نے دلائل دیئے کہ مریم صفدر نامی خاتون نے سانحہ یوحنا آباد کے دوران تین افراد کو اپنی گاڑی تلے کچل دیا تھا، جس سے وہ ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں درخواست گزار کا بیٹا بھی شامل ہے۔

    مریم صفدر کے خلاف ٹھوس شواہد ہونے کے باوجود ماتحت عدالت نے ضمانت منظور کی جسے منسوخ کیا جائے۔

    ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ماتحت عدالت نے ضمانت منظور کرلی ہے اب درخواست گزار ٹرائل کورٹ سے رجوع کرے۔ مریم صفدر کی ضمانتِ منسوخی کے لیے درخواست گزار ماتحت عدالت سے اپنا کیس ثابت کرے۔

  • لاہور:24 سال بعد وزیرِاعظم نواز شریف کو ناہل قرار دینے کی درخواست مسترد

    لاہور:24 سال بعد وزیرِاعظم نواز شریف کو ناہل قرار دینے کی درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم نواز شریف پر تاحیات پابندی کے لیے دائر درخواست چوبیس سال بعد خارج کردی۔

    بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے انیس سو اکیانوے میں میاں نواز شریف پر تاحیات پابندی کے لیے درخواست دائر کی تھی، ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

    درخوست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میاں نواز شریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے اور من پسند افراد میں سرکاری پلاٹوں کی بندر بانٹ کی۔

    مؤقف میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف آئین کے ارٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے لہذا انہیں ناہل قرار دیا جائے۔

    دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

  • پسند کی شادی کرنے والا جوڑا باعزت بری

    پسند کی شادی کرنے والا جوڑا باعزت بری

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو باعزت بری کردیا، لڑکی کی ماں عدالت میں آہ بکا کرتی رہی۔

    اوکاڑہ کے رہائشی شفقت اورعائشہ کے لئے پسند کی شادی جرم بن گئی، گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کرنے پرعائشہ کے گھر والوں نے شفقت کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    معاملہ عدالت پہنچا تو لاہورہائیکورٹ نے دونوں میاں بیوی کو طلب کرلیا، ڈرے سہمے میاں بیوی لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو عائشہ نے عدالت میں شفقت کے حق میں بیان دے دیا۔

    عائشہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔

    عدالت نے عائشہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت کے ٖفیصلے کے بعد لڑکی کے گھر والے آہ و بکا کرنے لگے، اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے میاں بیوی کو احاطہ عدالت سے باہر پہنچایا۔

  • دودھ کی مقدار زیادہ کرنے کیلئے بھینسوں کو ٹیکے لگانے کیخلاف نوٹس جاری

    دودھ کی مقدار زیادہ کرنے کیلئے بھینسوں کو ٹیکے لگانے کیخلاف نوٹس جاری

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے دودھ کی مقدار زیادہ کرنے کےلیے بھینسوں کو ٹیکے لگانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔

    جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار آصف چیمہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر میں دودھ کی مقدار زیادہ کرنے کے لیے بھینسوں کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں،  روزانہ چھ لاکھ کے قریب ملک بھر میں یہ ٹیکے استعمال ہوتے ہیں۔

    درخواست گزار کے مطابق دنیا بھر میں ایسے ٹیکوں پر سخت پابندی ہے کیوں کہ اس سے کینسر اور ہیپا ٹائٹس جیسے امراض لاحق ہوتے ہیں اور بھینسوں کی عمر صرف دو سال رہ جاتی ہے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ان ٹیکوں کی فروخت پر فوری پابندی عائد کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی و صوبائی حکومتوں اور لائیو اسٹاک سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

  • لاہورہائیکورٹ : گلوبٹ کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے منظور

    لاہورہائیکورٹ : گلوبٹ کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے منظور

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گلوبٹ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

    گلو بٹ کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ نے مختلف اعتراضات لگائے تھے تاہم اعتراضات دور کئے جانے پر عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی۔

    گلو بٹ نے درخواست میں کہا کہ عدالت کی جانب سے دی گئی سزا انصاف کے منافی ہے ۔ معمولی نوعیت کی دفعات کے تحت گیارہ سال کی سزا ہوئی۔

    گلو بٹ نے عدالت سے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی ہے ۔

  • زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، شہریارخان

    زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، شہریارخان

    لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی امید جاگ گئی،چئیرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے،خوشخبری جلد ملے گی۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے خوشخبری سنادی انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، آئی سی سی میٹنگ میں معاملات طے کرلئے جائیں گے۔

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ بڑی ٹیموں کو ابھی نہیں بلارہے لیکن دروازے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں، چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ جو کھلاڑی فٹ ہوں گے وہ ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • جوڈیشل کمیشن کا قیام،عدالت نے7مئی تک حکومت سے جواب مانگ لیا

    جوڈیشل کمیشن کا قیام،عدالت نے7مئی تک حکومت سے جواب مانگ لیا

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا قیام غیر قانونی ہے، دھاندلی کیسزکی سماعت صرف الیکشن ٹربیونل میں کی جاسکتی ہے، سپریم کورٹ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدے کی پابند نہیں۔

    عدالت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق صدارتی آرڈینس کو غیرآئینی قرار دے، عدالت نے وفاقی حکومت اور وزراتِ داخلہ سے سات مئی تک جواب طلب کرلیا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کےاراکین اسمبلی کےاستعفوں کی منظوری کیلئے درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں  ہوئی،درخواست سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

    درخواست گزار کے مطابق استعفے کے بعد اراکین پارلیمنٹ دوبارہ اسمبلیوں میں نہیں بیٹھ سکتے، عدالت استعفی منظور کرتے ہوئے نشستیں خالی قرار دینے کا حکم دے۔

    سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں تحریک انصافِ کے اراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دستورکے مطابق چالیس روز تک غیرحاضر رہنے والا رکن پارلیمنٹ نااہل ہوجاتا ہے، پی ٹی آئی اراکین ساڑھے سات ماہ سے اسمبلی نہیں آئے۔

    بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت پی ٹی آئی کے تمام اراکین کو نااہل قرار دے۔

  • گلو بٹ نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

    گلو بٹ نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

    گلو بٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کیخلاف معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا مگر بعد میں پولیس نے اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کر لیں جبکہ اس کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لاگو نہیں ہوسکتیں۔

    عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے میں اسے بری کر دیا ہے۔

    گلو بٹ کے مطابق اس نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کر رکھی ہے، جس کے فیصلے تک عدالت سزا معطل کرے اور ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

    انسداد دہشتگردی عدالت نے گلو بٹ کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔