Tag: Lahore High Court

  • عمران خان کا مارچ روکنے کی سماعت،لاہورہائیکورٹ کا فل بینچ قائم

    عمران خان کا مارچ روکنے کی سماعت،لاہورہائیکورٹ کا فل بینچ قائم

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نےعمران خان کا مارچ رکوانے کی درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر دو اراکان میں جسٹس شاہد حمید ڈار اور جسٹس انوار الحق شامل ہیں۔

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ رکوانے کےلیے دو مختلف درخواستیں دائرکی گئی ہیں، جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودہ اگست کو احتجاج سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا اور بین الاقوامی طور پر پاکستان کی بدنامی ہوگی۔

    درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدالت حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات سے مسائل حل کرنے کاحکم دے جبکہ چودہ اگست کو ہونے والا لانگ مارچ بھی روکنے کا حکم دیا جائے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاون کے مرکزی کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    سانحہ ماڈل ٹاون کے مرکزی کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے مرکزی کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

    جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، گلو بٹ کے وکیل نے دلائل دیئے کہ منہاج القرآن کے باہر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر اس کے خلاف درج مقدمے میں تمام دفعات قابل ضمانت تھیں تاہم پولیس نے بدنیتی سے اس میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کیں جس کا پولیس کے پاس نہ تو ثبوت موجود ہے اور نہ ہی گواہ ہے۔

    گلو بٹ کے مطابق اس نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ منہاج القرآن کے کارکنوں کے تشدد کی وجہ سے طیش میں آکر کی، جس پر دہشت گردی کی دفعات لاگو نہیں ہوسکتیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ گلو بٹ کی ذہنی حالت درست نہیں اس لیے ہائی کورٹ ضمانت منظور کرے۔

    عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

  • پنڈی میٹرو بس منصوبہ روکنے کا حکم،12اگست تک جواب طلب

    پنڈی میٹرو بس منصوبہ روکنے کا حکم،12اگست تک جواب طلب

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے میٹرو بس منصوبے پر کام روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے میٹرو بس منصوبے پر حکم امتناع جاری کردیا، درخواست گزار کی جانب سے منصوبے کیخلاف علیحدہ علیحدہ دو پٹیشنز دائر کی گئیں تھیں۔

    درخواست گزار نےموقف اپنایا کہ میٹرو بس منصوبے میں مسلم لیگی رکن پنجاب اسمبلی کی وجہ سے نقشے میں ردو بدل کیا گیا، پراجیکٹ پر کام روکنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سُننے کے بعد منصوبے پر کام روکنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور بارہ اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔

  • ایم پی اےراناشعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت منظور

    ایم پی اےراناشعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت منظور

    لاہور: ہائیکورٹ نےایم پی اےراناشعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔ضمانت ملنےکےبعدان کا کہنا تھا پولیس نے خود ہی دو اشتہاریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،کہا گیاپولیس کے خلاف مقدمہ درج نہ کراؤ، انکار پرانتقامی کارروائی شروع کردی گئی۔

    لاہورہائی کورٹ نےن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔عدالت نے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی گیارہ اگست تک ضمانت منظور کی۔۔ اور انھیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔۔ضمانت ملنے کے بعد شعیب ادریس نے کہا وہ قانون کا پابند ہیں، پولیس نے خود ہی دو اشتہاریوں کو تشدد کا نشانہ بنایااور ان سے کہا گیاکہ پولیس کے خلاف مقدمہ درج نہ کراؤ، انکار پر انتقامی کارروائی شروع کردی گئی۔

    راناشعیب پر چند روز پہلے فیصل آباد کے نواحی علاقے میں ساتھیوں کے ہمراہ تھانے میں گھس کرپولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام ہے۔ واقعے کے بعد وہ روپوش ہو گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے رانا شعیب کی گرفتاری کا حکم دے رکھا تھا اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جارہےتھے

  • لاہور: میرشکیل کی طلبی کے سمن معطل کرنے کی استدعا مسترد

    لاہور: میرشکیل کی طلبی کے سمن معطل کرنے کی استدعا مسترد

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے جیو جنگ کے مالک میر شکیل کی طلبی کے سمن معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی، جیو جنگ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیشن کورٹ نے اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے فوجداری استغاثے میں سمن جاری کیے جبکہ میر شکیل کے وکلاء کو سمن سے پہلے دلائل کی اجازت نہیں ملی۔

    عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی نظائر موجود ہیں کہ سمن ہونے تک ملزم کو صفائی دینے کا حق نہیں، عدالت جب دیکھے کہ جرم بنتا ہےتب ہی طلب کرتی ہے، میر شکیل کو بطور ملزم بلایا گیا ہے، وہ سیشن عدالت میں دفاع کرتے ہوئے خود کو بے گناہ ثابت کریں۔

    جیو کے وکلاء نے دلائل دیئے کہ میر شکیل بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے، جس پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ عدالت تمام پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد ہی سمن جاری کرتی ہے، آپ نے صرف خدشات کی بنیاد پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

    جیوکے وکلا نے سمن معطل کرنے کی استدعا کی، جسےعدالت نے مسترد کر دیا اور جیو کے وکیل کو کیس کی تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔