Tag: lahore hospital

  • تشویشناک صورتحال :  لاہورمیں  ایک اسپتال  کے 110 ڈاکٹرز کورونا کا شکار

    تشویشناک صورتحال : لاہورمیں ایک اسپتال کے 110 ڈاکٹرز کورونا کا شکار

    لاہور: سروسزاسپتال کے 110 ڈاکٹرز کورونا میں مبتلا ہوگئے ، جس میں 10 سے زائد ڈاکٹرز تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی وائرس کی تیسری لہر سے ڈاکٹرز بھی شدید متاثر ہونےلگے ، لاہور کے سروسز اسپتال کے 110 ڈاکٹرز کرونا کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد ڈاکٹرز نے آوٹ ڈور سروسز بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تمام کورونا مثبت ڈاکٹرز نے خود کو ہاسٹل اور گھروں میں آئسولیٹ کر لیا ہے جبکہ 10 سے زائد ڈاکٹرز تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

    کورونا سے متاثر ہونے والوں میں انستھزیا کے 10 پی جی آر، تین کنسلٹنٹ، پیڈز کے 2 کنسلٹنٹ ، 9 پی جی آر اور چار آیچ او ، پیڈز سرجری کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور دو پی جی آر شامل ہیں۔

    گائنی کے تین یونٹ کے 35 پی جی آر، تین ایچ او، 4 کنسلٹنٹ سمیت میڈیسن کے 20 پی جی آر اور ایچ او کرونا متاثر ہوئے ہیں۔

    اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سروسز اسپتال نے محکمہ صحت فوری اقدامات کرنے کا مراسلہ لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتہ میں سو سے زائد ڈاکٹر متاثر ہونے سے ڈاکٹرز کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ کورونا سمت دیگر وارڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ، اسپتال کی اوپی ڈی کو فوری طور پر محدود کیا جائے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کیلئے میڈیکل آفیسرز کی تعیناتییاں کی جائے اور تمام ڈاکٹرز کی ویکسینیشن کروائی جائے۔

  • لاہور میں کورونا کی تشویشناک صورتحال، کورونا مریضوں کیلئے مختص تمام بیڈزبھرگئے

    لاہور میں کورونا کی تشویشناک صورتحال، کورونا مریضوں کیلئے مختص تمام بیڈزبھرگئے

    لاہور : پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت آگئی ہے ، سب سے زیادہ کورونا کیسز لاہورسے رپورٹ ہوئے جبکہ اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے مختص تمام بیڈزبھرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں تیزی آنے لگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا کیسز لاہورسے رپورٹ ہوئے، صوبے میں مجموعی کورونا کیسز میں سے 60 فیصد لاہور سے سامنے آئے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ میو اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے مختص تمام بیڈزبھرگئے اور تمام 90 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹےمیں پنجاب میں 1137 کیسز سامنے آئے، اس دوران صرف لاہور میں 671 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    خیال رہے 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 61 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ایک دن میں مزید تین ہزار چار 95 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی۔