Tag: Lahore jalsa

  • غیرمقبول حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے، حماد اظہر

    غیرمقبول حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے، حماد اظہر

    لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں، غیرمقبول حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور کے لبرٹی چوک پر ہونے والے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر آج عوام اپنے معاشی اور سیاسی حقوق کے لیے گھروں سے باہر نکلے ہیں۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نااہل اورخوفناک چہروں کو ہمارے ملک پر مسلط کیا گیا ہے،ملک میں اس وقت انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ہمارے سینیٹر پر تشدد کیا گیا، میڈیا کی آواز بند کی گئی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب عوام باہر نکلتے نہیں تو ان کا فیصلہ ماننا پڑے گا،عمران خان کے اعلان سے ایک نئی جدوجہد کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹا، چینی اور بجلی سب کچھ مہنگا ہوگیا ہے، ہماری معیشت ان چور ڈاکوؤں کی وجہ سے دیوالیہ کےقریب ہے، یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرانے آئے تھے، ان دو خاندانوں کے سرمائے کو بچانے کے لیے این آر او ٹو دیا گیا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ ان دو خاندانوں کے سرمائے کو بچاتے بچاتے ملکی معیشت تباہ ہوگئی، راناثناء اللہ اور ان کے ٹولے کی الیکشن کا نام سن کر کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

     

  • بلاول بنو گے؟ نہ بھئی نہ !! پی ٹی آئی کے نئے ترانے نے دھوم مچادی

    بلاول بنو گے؟ نہ بھئی نہ !! پی ٹی آئی کے نئے ترانے نے دھوم مچادی

    لاہور : پی ٹی آئی کے زیر اہتمام مینار پاکستان کے اقبال پارک میں ہونے والے کامیاب جلسے نے نئی تاریخ رقم کردی، ایک پارٹی ترانے نے سب کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

    لاہور جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آمد پر شرکاء سب سے زیادہ پرجوش دکھائی دیئے، مختلف ترانے اور ملی نغمے بھی ان کا لہو گرما رہے تھے۔

    ایسے میں اسٹیج پر ایک گلوکار کی جانب سے نیا پارٹی ترانہ گایا گیا جسے اس سے پہلے کسی جلسے میں نہیں سنایا گیا سن کو لوگوں میں اور بھی جوش اور ولولہ پیدا ہوا۔

    جیسے ہی گلوکار نے "لیڈر ہو تو ہو ہمارے خان جیسا” گانا شروع کیا تو وہاں موجود شرکاء میں بجلی سی دوڑ گئی اور سننے والے اس ترانے کے بول دل لگا کر سنتے رہے۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیراعظم عمران خان کامیاب جلسے پر اہلیان لاہور کے شکر گزار

    جب گلوکار اس شعر پر پہنچا کہ "بلاول بنو گے نہ بھئی نہ، نواز بنو گے نہ  بھئی نہ، لیکن جیسے ہی گلوکار نے کہا عمران بنو گے تو پنڈال میں موجود ہر شخص بولا ، ہاں بھئی ہاں، پی ٹی آئی کے جلسے میں اس منفرد گانے پر شرکاء جھومتے رہے۔

  • ‘آزادی مانگ کر نہیں چھین کر لی جاتی ہے’

    ‘آزادی مانگ کر نہیں چھین کر لی جاتی ہے’

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آزادی مانگی نہیں جاتی، چھین کر لی جاتی ہے، ہم چھین کرآزادی لیں گے، ہرصورت لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ کے تحت لاہور کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان خارجہ سطح پر اپنے فیصلےخود کررہاتھا، اندازہ لگالیں کہ طارق فاطمی کو دوبارہ حکومت میں شامل کیاگیا، ثابت ہوگیا کہ آج پاکستان کے خارجہ سطح کےفیصلے واشنگٹن میں ہورہےہیں۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ شکر ہے کہ ہمارےاعتراض پر طارق فاطمی کو کان سے پکڑ کر نکال دیاگیا مگر آج خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنادیاگیا، یہ وہ شخص ہے جو کہتا ہے انیس سو پینسٹھ اور اکہتر کی جنگ میں پاکستان کو شکست ہوئی، ایسے شخص کو وزیردفاع بنادیاگیا ہے تو آپ اندازہ لگا سکتےہیں۔

    جلسے سے خطاب میں فواد چوہدری نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مانگی نہیں جاتی آزادی چھین کرلی جاتی ہے، آج کا یہ جم غفیر فیصلہ دے چکا کہ ہم چھین کر آزادی لیں گے اور ہر صورت آزادی لیں گے۔

  • جلسے سے قبل جلسہ، مینار پاکستان جگمگا اٹھا

    جلسے سے قبل جلسہ، مینار پاکستان جگمگا اٹھا

    لاہور: جلسے سے ایک روز قبل ہی ‘ مینارپاکستان’ جگمگا اٹھا، پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد ابھی سے ہی جلسہ گاہ پہنچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کل لاہور میں تاریخ ساز جلسہ عام منعقد کرنے جارہی ہے، جلسہ امپورٹڈ حکومت نامنظور کے تحت کیا جارہا ہے، لاہور جلسے کا عنوان ہے ‘ غلامی یا حقیقی آزادی۔

    لاہور جلسے کو لیکر زندہ دلان لاہور میں بڑا جوش وخروش پایا جاتا ہے، مینار پاکستان جلسے سے ایک روز قبل جگمگا اٹھا ہے، پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد ابھی سےہی جلسہ گاہ پہنچ گئی ہے اور مرد، خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد مینارپاکستان جلسہ گاہ میں موجود ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ”مینارِ پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات ہیں

    جلسہ گاہ آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ بچوں کو اس لیے ساتھ لائےہیں اگلی نسل بھی عمران خان کیلئے تیار ہو۔

    ادھر مرکزی قیادت نے جلسے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، مینارِ پاکستان پر آج رات محفل سماع ہوگی جو رات گئے تک جاری رہے گی۔

    ادھر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل پوری قوم کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ نکلیں اور مینار پاکستان جہاں پاکستان بننے کی قرارداد منظور ہوئی اسی تاریخی مقام پر پاکستان کی حقیقی آزادی، قومی غیرت اور حمیت کی تاریخی تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں۔

  • لاہور جلسہ ہوگا یا نہیں؟  ڈپٹی کمشنر نے ن لیگ کو جوابی خط لکھ دیا

    لاہور جلسہ ہوگا یا نہیں؟ ڈپٹی کمشنر نے ن لیگ کو جوابی خط لکھ دیا

    لاہور : کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر  ڈپٹی کمشنر لاہور نے  پی ڈی ایم کو 13دسمبر کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ڈی ایم کو 13دسمبر کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، ن لیگ کی جانب سے جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے لیگی رہنماؤں کو جوابی خط ارسال کردیا ہے۔

    جوابی خط میں ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، لاہور میں مثبت کورونا کیسزکی شرح7اعشاریہ 89 فیصد تک جا چکی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر لاہور کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جلسے میں دہشت گردی کا بھی خطرہ ہے، اس لیے ایسی صورتحال میں کسی بھی صورت جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    واضح رہے کہ  حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز 13دسمبر کو لاہور میں کسی بھی حال میں جلسہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی پریس کانفرنس میں اپوزیشن کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔