Tag: lahore lakhpat jial

  • کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی کے5مجرموں کی سزا معطل

    کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی کے5مجرموں کی سزا معطل

    لاہور: ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے منتظر پانچ قیدیوں کی سزا پر عملدر آمد سے روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سزائے مو ت کے پانچ قیدیوں کی سز ا پر عملدآمد روک دیا ہے، دہشتگردی کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کے ورثاء نے جسٹس ارشد تبسم کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    ایک ملزم احسان عظیم کے ورثاء کا مؤقف تھا کہ ملٹری کورٹ میں پھانسی کی سزا دی تھی، جس کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے ورثاء کی درخواست پرحکومت سے بارہ جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے، فوجی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمہ میں آصف ادریس، احسان عظیم ، محمد ندیم ، کامران اسلم ، عامر یوسف کو پھانسی کا حکم سنایا تھا۔

    پانچوں مجرموں کو آج پھانسی دی جانی تھی۔

  • لاہور: کورٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی اور امدادی اداروں کی ریہرسل

    لاہور: کورٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی اور امدادی اداروں کی ریہرسل

    لاہور: لاہور کورٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی اور امدادی اداروں کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ریہرسل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر کورٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی اور امدادی اداروں نے ٹریننگ اور ریہرسل کی ہے۔ ریہرسل میں رینجرز، پولیس، ریسکیو، ایدھی اور بی ڈی ایس نے حصہ لیا ہے۔ ان اداروں نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملی مشق کی ہے۔