Tag: lahore-man

  • ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کے ساتھ سسرال میں واردات

    ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کے ساتھ سسرال میں واردات

    پنجاب کے شہر پتوکی میں ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کی سسرالیوں نے ٹانگ توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بناکر ٹانگ توڑ دی ساتھ ہی بھائی کے ساتھ آنے والی بہنوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تھانہ سرائے مغل پولیس نے 13 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمے کے متن کے مطابق سرائے مغل میں شوہر غضنفر اقبال اپنی بہنوں کے ہمراہ بیوی کو منانے آیا تھا۔

    غضنفر اقبال نے پولیس کو بتایا کہ سسرالیوں نے ہم پر تشدد کیا میری ٹانگ کی ہڈی ٹوٹی، ہاتھ کا انگوٹھا بھی فیکچر ہوا ہے، میرے سسرالیوں نے میرے بھائی اور بہنوں پر بھی تشدد کیا ہے۔

    یاد رہے کہ نومبر 2024 میں جیکب آباد میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں سسرالیوں نے داماد پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی  جس کے باعث  نوجوان جھلس گیا اور بعدازاں اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sarai-alamgir-brother-in-law-killed/

  • بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والا شوہر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والا شوہر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور :  مقامی عدالت نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر اور اس کے ملازم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا، اسماکےشوہر نے تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھ دیئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں اسما عزیز تشدد کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسما کے خاوند فیصل اور ملازم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    یاد رہے اسماکے شوہر نے بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھ دیئے تھے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نوٹس لیا، جس کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ کاہنہ میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : لاہور، رقص نہ کرنے پر خاتون پر شوہر کا تشدد، شیریں مزاری کا نوٹس، شوہر اور ملازم گرفتار

    ترجمان آئی جی پنجاب نبیلہ غظنفر کا کہنا تھا کیس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جارہی ہیں، خاتون کے شوہر سمیت2 افراد کوگرفتار کرلیاگیا ہے، گرفتارملزمان نے خاتون پر تشدد کا اعتراف کرلیا اور متاثرہ خاتون اس وقت پولیس کی حفاظت میں ہے۔جبکہ وزیرمملکت شہریارآفریدی نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

    اسماء نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے شوہر فیصل نے چند روز قبل بھی ڈانس سے انکار پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ملازم سے بال کٹوانے والی مشین منگوا کر ملازم کی موجودگی میں اس کا سر بھی مونڈھ ڈالا۔

    خاتون کا کہنا تھا شوہر لوگوں کو گھر میں لاتا اور سب کے سامنے رقص کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا۔ انکار پر بری طرح مارتا پیٹتا۔