Tag: Lahore Meeting

  • پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے متعلق اہم خبر آگئی

    پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے متعلق اہم خبر آگئی

    پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے ضلعی انتظامیہ نے انٹیلیجنس بیورو رپورٹ کی روشنی میں یہ اجازت دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 21 اپریل کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی قیادت میں وفد نے اجازت کیلیے ڈی سی لاہور سے ملاقات کی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے انٹیلی جنس بیورو رپورٹ کی روشنی میں جلسے کی اجازت دی۔

    جلسے کی اجازت ملنے کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

    جلسے کیلیے فنانس کمیٹی کی ذمے داری محمودالرشید، یاسمین راشد ، طارق حمید کو دی گئی ہے جب کہ گلریزاقبال کی سربراہی میں 24 رکنی یوتھ موبلائزیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

    جلسے کی اندرونی سیکیورٹی انتظامات کیلیے 19ارکان پرمشتمل سیکیورٹی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جب کہ زبیر نیازی کی سربراہی میں6 افراد پرمشتمل ایڈمنسٹریٹشن کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد سے نئے اور فوری انتخابات کے مطالبے کے ساتھ سڑکوں پر ہیں۔

    ایک ہفتے کے دوران پی ٹی آئی پشاور اور کراچی میں بڑے عوامی جلسے کرچکی ہے۔

  • برینڈن میک کولم اور ایون مورگن پی ایس ایل میں‌ شرکت پر آمادہ

    برینڈن میک کولم اور ایون مورگن پی ایس ایل میں‌ شرکت پر آمادہ

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے لاہور میں ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا،کیوی کپتان برینڈن میک کلم اور انگلینڈ کے ایون مورگن نےاگلے ایونٹ میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ایڈیشن ٹو میں دو اسٹار کرکٹرز انگلش کپتان ایون مورگن اور نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کلم پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے دونوں کے نام اس مرتبہ پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے جو اکتوبر میں معنقدہوگا۔

    PSL1

    لاہور میں نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہونے والےپانچوں فرنچائز کے اجلاس میں پی ایس ایل فرنچائز کے آفیشلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایس ایل فرنچائز کو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ستمبر تک مذاکرات کا وقت دیا گیا۔

    PSL2

    چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دوسرے ایڈیشن کا فائنل پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔