Tag: lahore police encounter

  • لاہور:کاہنہ میں ٹارگٹڈ کاروائی، دہشتگرد ہلاک، حساس ادارے کا اہلکار بازیاب

    لاہور:کاہنہ میں ٹارگٹڈ کاروائی، دہشتگرد ہلاک، حساس ادارے کا اہلکار بازیاب

    لاہور: کاہنہ میں سی آئی اے پولیس نے مقابلے کے دوران دہشتگرد ہلاک جبکہ حساس ادارے کے اہلکارکو بازیاب کروالیا۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے لاہور کے علاقے کاہنہ میں دہشتگردوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی گئی، جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگیا، جس کی شناحت خرم لطیف کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشتگرد کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے کلاشنکوف، ہینڈگرنیڈز اور دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

    سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دو سال قبل اغوا ہونے والے حساس ادارے کے مغوی اہلکار اکبر زمان کو بھی بازیاب کروالیا گیا ہے، جس کو اغوا کاروں نے زنجیروں میں جکڑ کر رکھا ہوا تھا۔

  • لاہور: سری لنکن ٹیم  پر حملے میں ملوث دہشتگرد سمیت3ہلاک

    لاہور: سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث دہشتگرد سمیت3ہلاک

    لاہور: سری لنکن ٹیم پر حملے میں مطلوب ملزم سمیت کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد لاہور میں ہونے والے پولیس مقابلے میں مارے گئے، دہشت گردوں کے سروں کی قمیت پندرہ سے بیس لاکھ مقرر تھی۔

    لاہور پولیس دہشت گردوں کے خلاف متحرک ہوگئی، پولیس نے دہشتگردوں کی اطلاع پر شادی پورہ کے ایک مکان پر چھاپہ مارا، پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

    پولیس نے ملزمان کے مکان سے کلاشنکوف ، دستی بم سمیت دیگر جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں حفیظ عالم بھی مارا گیا، جو سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹڈ کلنگ سمیت قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔