Tag: lahore police muqabla

  • لاہور پولیس مقابلہ : سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو گرفتار

    لاہور پولیس مقابلہ : سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو گرفتار

    لاہور : پولیس نے شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرارہورہے تھے، شہری نے فوری طور پر ون فائیو سے رابطہ کیا جس کے بعد پٹرولنگ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس موبائل کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے ریلوے لائن کے قریب اپنی موٹرسائیکل چھوڑی اور اہلکاروں پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس پی کینٹ نے میڈیا کو بتایا کہ زخمی ڈاکو افضل عرف ماجھا ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے ، ملزم سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

  • لاہور: ڈیفنس بی میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

    لاہور: ڈیفنس بی میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

    لاہور:  ڈیفنس بی میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

    لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں پولیس نے گشت کے دوران اسلام آباد نمبر پلیٹ والی ایک کار کو رُکنے کا اشارہ کیا، جس پر کارسواروں نے رُکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کردی ۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی میں موجود عبید اور عباسی نامی ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ڈاکوکو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ڈاکو افغانی تھے، ان کی گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلام آباد کی نمبر پلیٹس اور گاڑی میں لگے ٹریکرز کو ناکارہ بنانے کا آلا بھی برآمد ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکووں کو پولیس نے ایک ہفتہ قبل اپنی حراست میں لے رکھا تھا اور انہیں مبینہ مقابلے میں آج قتل کردیا۔

  • پنجاب : پولیس مقابلہ،  3ڈاکو ہلاک

    پنجاب : پولیس مقابلہ، 3ڈاکو ہلاک

    لاہور: سگیاں پل کے قریب سی آئی اے اور پنجاب پولیس سے مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

    لاہور پولیس کے مطابق ایک اطلاع پر سگیاں پل پر چھاپہ مارا گیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو مارے گئے۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں محمد سرور کا تعلق پاکپتن، محمد اکرام عرف کالی کا تعلق پتوکی جبکہ تیسرے ڈاکو سلطان منگا عرف لبا کا تعلق شاہدرہ سے ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی راہزانی اغواء اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔