Tag: Lahore Police

  • پولیس اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد

    پولیس اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد

    لاہور: لاہور کی اہم شاہراہوں پر پولیس اہلکاروں پر شہریوں سے لفٹ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی جی پی ایچ پی نے لفٹ لینے پر پابندی سے متعلق حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رنگ روڈ، جی ٹی روڈ اور موٹروے پر لفٹ لینے والوں کو معطل کیا جائیگا۔

    مراسلے کے مطابق افسران واہلکار شاہراہوں پر گاڑیاں روک کرلفٹ لیتے نظر آتے ہیں، ایسا کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائیگی۔

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس ون فائیو اینڈرائیڈ ویپ کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کے شکار ہونے سے بچانے کے لیے شہریوں کی بروقت مدد کے لیے اینڈرائیڈ ایپ لانچ کر دی ہے، جسے اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

    افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ عمران یعقوب نے ’مددگار پولیس ایپ‘ کے حوالے سے بریفنگ دی، اور بتایا کہ شہری اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر لیں، اس کی مدد سے کال کرنے والے شہری کی لوکیشن کو دیکھ کر پولیس بروقت اس کی مدد کے لیے پہنچ سکے گی۔

    پولیس اہلکاروں نے ضبط شدہ 60 موٹر سائیکلیں فروخت کر دیں

    اس ایپ کی مدد سے شہری کسی بھی واردات کی رپورٹ بھی بروقت کروا سکتے ہیں، مددگار پولیس ایپ گوگل پلے اسٹور سے ہر شہری بہ آسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

  • خلیل الرحمان قمر کا اغواء، خاتون سمیت چاروں ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کا اغواء، خاتون سمیت چاروں ملزمان گرفتار

    لاہور: معروف ادیب اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا اور ڈکیتی کا واقعے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، خاتون سمیت چار ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

    لاہور پولیس کے مطابق او سی یو یونٹ نے واردات میں ملوّث خاتون سمیت 4 ملزمان پکڑلیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سی آئی اے کی حراست میں ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان میں خلیل الرحمان قمر کو دھوکے سے بلوانے والی خاتون آمنہ عروج بھی شامل ہے۔

    لاہور پولیس نے ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے سندر میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دے کر نامعلوم ملزمان نے لوٹ لیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق آمنہ عروج نامی خاتون نے فون کر کے بتایا کہ وہ ان کی بہت بڑی فین ہے اور ایک ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔

    خاتون کی جانب سے سینڈ کی گئی لوکیشن پر خلیل الرحمان قمر پہنچے تو انہیں ایک کمرے میں بٹھایا گیا جہاں کچھ دیر بعد نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور زدوکوب کے بعد موبائل فون، نقدی، اے ٹی ایم اور دیگر چیزیں چھین لیں۔

    ڈرامہ نگار کے مطابق انہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا جہاں ملزمان نے مزید 10 لاکھ روپے کی رقم منگوانے کا مطالبہ کیا، مطالبہ پورا نہ ہونے پر وہ انہیں نامعلوم جگہ پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

  • پولیس اہلکاروں کا وکیل پر خنجر سے حملہ

    پولیس اہلکاروں کا وکیل پر خنجر سے حملہ

    لاہور میں پولیس اہلکار نے وکیل ثنااللہ ہاشمی پر مبینہ طور پر خنجر سے حملہ کردیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کے گیٹ پر پولیس اہلکاروں نے وکیل احمد ثنااللہ پرتشدد کیا، تلخ کلامی کے بعد پولیس اہلکاروں نے وکیل کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وکیل پر حلہ کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل شہباز اور کانسٹیبل وقاص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، اسلامپورہ پولیس نے مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کیں۔

    پولیس کا مزید کہنا ہت کہ رات 9 بجے عدالتی احاطے میں داخل ہونے پر جھگڑا ہوا تھا، اس واقعے کے بعد دونوں اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • لاہور : ڈاکوؤں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، گرفتار ملزم ہلاک

    لاہور : ڈاکوؤں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، گرفتار ملزم ہلاک

    لاہور : ملزم کو تھانے لے جانے والی موبائل پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں انتہائی خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور تفتیش کیلئے ملزم کو تھانہ گجرپورہ لے جارہے تھے کہ حملہ ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکو کے ساتھیوں نے راستے میں فائرنگ کی جس سے گرفتار ملزم رضی شاہ شدید زخمی ہوگیا بعد ازاں اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے، ہلاک ملزم ڈکیتی سمیت 50سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید گرفتاریوں کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک

    پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک

    لاہور: نشتر کالونی تھانہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم  ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نشتر کالونی کے تھانے میں اےایس آئی ریاض کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم  ہلاک ہوگیا، ملزم کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوری کے الزام پر اے ایس آئی ریاض نے جاوید اقبال پر تشدد کیا، تشدد کرنے والے اے ایس آئی ریاض کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق پولیس افسر کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

  • لاہور : گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ گرفتار

    لاہور : گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ گرفتار

    لاہور : گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا مکروہ دھندہ کرنے والا گروہ پکڑا گیا، لاہور پولیس نے 3ڈاکٹروں سمیت 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اس حوالے سے ڈی ایس پی سول لائن راشد امین بٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ سی آئی اے سول لائن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 3 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں محمد آصف، شاہد عباسی، طارق نذیر، اسامہ علی، عمر جرار، محمد امتیاز، ریاض احمد اور ارسلان شامل ہیں۔

    ڈی ایس پی سول لائن کا کہنا تھا کہ اس گروہ میں شامل تین ڈاکٹرز، جن کی شناخت ڈاکٹر ثاقب خان، ڈاکٹر طارق محمود اور ڈاکٹر ارشد کے ناموں سے کی گئی ہے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس گروہ کا سربراہ ڈاکٹر ثاقب خان ہے اور وہ ماضی میں بھی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث رہا ہے۔

    راشد امین بٹ نے مزید بتایا کہ ملزمان نے3 مختلف افراد اظہر، سانول اور صبا کےگردے بھی نکالے، پولیس کے چھاپے سے قبل بھی ملزمان نے 2غیرملکی افراد کے گردے ٹرانسپلانٹ کیے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ دوران کارروائی سی آئی اے پولیس نے وقوعہ سے انسانی اعضاء کی تبدیلی کیلیئے استعمال ہونے والے آلات، ممنوعہ ادویات اور چار گاڑیاں بھی برآمد کی ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے صوبے بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جائے جانے والے ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جائے جانے والے ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور: ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جائے جانے والے ملزمان پولیس مقابلوں کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر لاہور میں دو مختلف واقعات میں گرفتار ملزمان کو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جاتے ہوئے ہلاک ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

    لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں صدر انویسٹیگیشن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں زیر حراست ملزمان شاہد علی اور ابرار کو دیگر ساتھیوں کی گولیاں لگیں، جس سے شاہد علی ہلاک اور ابرار شدید زخمی ہو گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس نے چھاپا مارا تھا، تاہم ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گزشتہ روز انویسٹی گیشن چوہنگ میں تعینات کانسٹیبل ندیم کو زخمی کیا تھا، ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، اور مزید نفری بھی طلب کی گئی ہے۔

    دوسرے واقعے میں لاہور کے علاقے آشیانہ روڈ پر نشتر کالونی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوام جس سے زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حماد عرف شمشاد کے 5 ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، ملزم کو مقدمہ قتل میں دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

    ہلاک ہونے والا ملزم قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، ملزم کے مفرور ساتھیوں کی تلاش کے لیے پولیس نے ناکہ بندی بھی کی۔

    مانگا منڈی مقابلے میں ہلاک ملزم کی واردات کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے، 3 ڈاکوؤں نے کوٹ رادھا کشن میں واقع گودام میں واردات کی تھی، ڈاکو واردات کے بعد مانگا منڈی سے گزر رہے تھے کہ پولیس نے 2 ڈاکو شاہد علی اور ابرار کو پکڑ لیا، تیسرا ساتھی بھاگ نکلا۔

  • پی ٹی آئی رہنما کے بڑے بھائی کے بعد بھتیجا بھی گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما کے بڑے بھائی کے بعد بھتیجا بھی گرفتار

    لاہور : پنجاب پولیس کی جانب سے نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، جائے وقوعہ کے آس پاس موجود ہونے کے شواہد ملنے کے بعد چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کے بھتیجے حمزہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق حمزہ اکرم کے موبائل فون کی لوکیشن9مئی کو جناح ہاؤس پر آئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد حمزہ اکرم کے موبائل فون کا جائزہ لیا گیا تو وہاں سے ایک جوئے کی بک کا ریکارڈ بھی ملا ہے، سی آئی اے کینٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حمزہ کے والد میاں اکرم اقبال پہلے ہی گرفتار ہیں، میاں اسلم اقبال جناح ہاؤس پر حملے اور ایک شخص کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے میاں حمزہ اور میاں اکرم کی نشاندہی پر میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

  • سوئمنگ پول سے بچے کی لاش برآمد، مالکان گرفتار

    سوئمنگ پول سے بچے کی لاش برآمد، مالکان گرفتار

    لاہور : شفیق آباد کے علاقے میں سوئمنگ پول سے13سالہ بچے بلال کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے پول مالکان کو حراست میں لے لیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فرانزک کی ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردیں، شفیق آباد پولیس کی جانب سے سوئمنگ پول کے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں سوئمنگ پول کو صاف کرنے کے لیے پانی نکالا گیا تو نیچے 13 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، گرمی کے موسم میں پول کھولا گیا تھا، شفیق آباد پولیس نے چند روز قبل پول کو بند کرواتے ہوئے سوئمنگ پول انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔

    ہدایات کے بعد جب سوئمنگ پول کو صاف کرنے کے لیے اس کا پانی نکالا گیا تو نیچے سے ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے پول کے مالکان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے13سالہ بچے بلاول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، بچے کے بھائی نے تھانہ شفیق آباد میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی، پولیس کے مطابق حقائق سامنے آنے کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • لاہور : سابق پولیس افسر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    لاہور : سابق پولیس افسر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    لاہور : سابق پولیس افسر کو گھر کے پاس فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، سی سی پی او نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں فائرنگ سے سابق ایس پی فرحت عباس جاں بحق ہوگئے۔

    مقتول کو موٹرسائیکل سوار شخص نے گھر کے قریب ٹارگٹ کیا، پولیس کے مطابق سابق ایس پی کی لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی، سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔

    سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں، ایس پی اقبال ٹاؤن، سینئر پولیس افسران موقع پرموجود ہیں شواہد اکٹھے کرلئے، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔