Tag: lahore qalanadars

  • سنسنی خیز مقابلہ : کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 7 رنز سے شکست دے دی

    سنسنی خیز مقابلہ : کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 7 رنز سے شکست دے دی

    ابو ظبی : پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات رنز سے شکست دے دی ہے، نور احمد کی نپی تلی بالنگ کے آگے قلندرز کی ایک نہ چلی۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سکس کے میچ میں کراچی کے 176 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔

    کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور لاہور قلندرز کو جیت کیلئے177کارنز کا ہدف دیا، جواب میں لاہورقلندرز کی ٹیم مقررہ20اوورز میں169رنز ہی بناسکی۔

    کراچی کنگز کے نور احمد نے شاندارباؤلنگ کرتے ہوئے 4اوورز میں19رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمدالیاس نے2عماد وسیم اورعباس آفریدی نے1،1وکٹ حاصل کی۔

    لاہور قلندرز کے محمد حفیظ کے36،ٹم ڈیوڈ کے34،جیمزفالکنر کے33رنز بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے، لاہور قلندرز کے راشدخان نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم54،مارٹن گپٹل43رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو 177 رنز کا ہدف

    کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عامر یامین کی جگہ دانش عزیز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں آغا سلمان کی شمولیت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کو گزشتہ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پی ایس ایل 6 : لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 6 : لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے دی

    ابو ظبی : پی ایس ایل سکس کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 171رنز ٹارگٹ دیا تھا جسے پشاور زلمی حاصل نہ کر پائے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کے سترہویں میچ میں لاہورقلندرز نے پشاورزلمی کو جیت کیلئے ایک سو اکہتر رنزکا ہدف دیا۔ جواب میں  پشاور زلمی نے خاص کارکردگی کا مظہارہ نہیں کیا، چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف تہتر رنز بنائے تھے۔

    میچ کے مقررہ اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 160رنز بناسکی، لاہور قلندرز کے راشدخان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ شکارکیے۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک تہتررنز بنا کرنمایاں رہےجبکہ عمید آصف23رنز بناسکے ۔

    ابتدا میں شدید مشکلات کے باوجود لاہور نے شاندار کم بیک کیا۔ قلندرز کے چار بلے باز پچیس رنز پرپویلین لوٹ گئے تھے۔ ٹم ڈیوڈ اور بین ڈنک نے اکیاسی رنز کی شراکت قائم کی ۔

    ٹم ڈیوڈ نے چھتیس گیندوں پرچونسٹھ رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی۔۔ بین ڈنک اڑتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پشاور کی جانب سے فیبین ایلن نے دو، وہاب ریاض، محمدعرفان، عمید آصف اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگزکو بارہ رنزسے شکست دی تھی۔ کراچی کی ٹیم ایک سوستتررنزکے تعاقب میں سات وکٹوں پرایک سوچونسٹھ رنزبنا سکی۔ بابراعظم کی پچاسی رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی۔ ملتان سلطانز کے عمران خان نے تین اور عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پی ایس ایل سکس میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ میں سے چار میچز ہارنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کرو یا مرو والی صورتحال درپیش ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

  • پی ایس ایل، جارح مزاج بیٹسمین پاکستان آنے کیلئے بے قرار

    پی ایس ایل، جارح مزاج بیٹسمین پاکستان آنے کیلئے بے قرار

    لاہور: پی ایس ایل سیزن فائیو میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سابق آسٹریلوی کھلاڑی بین ڈنک پاکستان آنے کے لیے بے قرار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل فائیو میں اپنی شاندار بیٹنگ سے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے والے لاہور قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک پی ایس ایل کے فائنل میچز کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جارح مزاج بیٹسمین بین ڈنک کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کے فائنل میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے کے لیے پرجوش ہوں، لاہور قلندرز کے مداحوں کے لیے پہلی بار ٹرافی اٹھانے کے لیے بے قرار ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں پی ایس ایل راؤنڈ میچز میں بین ڈنک نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی پاش پاش کردیا تھا، انہوں ںے ایک اننگز میں 10 بلند و بالا چھکے لگائے تھے۔

    بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 43 گیندوں پر 93 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی اور لاہور کا اسکور 209 رنز پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو سے متعلق پی سی بی کا اہم اعلان

    یاد رہے کہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو ناک آوٹ مرحلہ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے ناک آوٹ مقابلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں باالتر تیب 15،14 اور17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

  • لاہور قلندرز کے تین غیر ملکی کھلاڑی وطن واپسی کیلئے تیار

    لاہور قلندرز کے تین غیر ملکی کھلاڑی وطن واپسی کیلئے تیار

    لاہور : پی ایس ایل میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر کرس لین سیمی فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاہور قلندرز اپنے دو سے تین غیر ملکی کھلاڑیوں سے محروم ہوسکتی ہے، اس سلسے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر کرس لین نے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلوی بلے باز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل کر بہت مزہ آیا، کرس لین نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کےخلاف شاندار سینچری اسکور کی تھی۔

    اس کے علاوہ لاہور قلندر کے اسکواڈ کا حصہ ڈیوڈ ویزے اپنی فلائٹ کنفرم ہونے پر کسی بھی وقت لندن روانہ ہوسکتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے ڈیوڈ ویزے کی درخواست پر ان کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب سری لنکا کے اسپنر سیگیوپرسنا بھی نجی مصروفیات کے سبب واہس اپنے وطن جانے کی تیاریوں میں ہیں، ان کی واپسی کے لیے بھی انتظامیہ ٹکٹ اور دیگر انتظامات کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

    واضح  رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیمی فائنل میں کل لاہور قلندرز  اور کراچی کنگز فائنل میں رسائی کیلئے مد مقابل ہوں گے، سیمی فائنل کیلئے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے ۔

  • گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی کے بعد حفیظ کی ویڈیو وائرل

    گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی کے بعد حفیظ کی ویڈیو وائرل

    لاہور: پی ایس ایل فائیو کے 21ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی کے فوری بعد ہی حفیظ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز نے دوسری کامیابی اپنے نام کی، محمد حفیظ کی میچ میں کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کے مداح بچے کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد حفیظ بچے کو گلے لگا رہے ہیں اور کمسن بچہ کہہ رہا ہے کہ ’لاہور قلندرز چیمپئن۔‘ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو اب تک 16 ہزار سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ میچ میں محمد حفیظ نے ناقابل شکست 39 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، حفیظ کی اننگز میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔

    یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی شکستوں کے بعد مذکورہ بچے کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے بچے کو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں مدعو کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: قلندرز کی دوسری کامیابی، گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

    اس سے قبل بھی جب بچہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچا تھا تو لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی آج پھر بچے کی آمد پر قلندرز کامیاب ہوئی، پاکستان سپر لیگ کے ٹویٹر پر بچے کو ’خوش قسمت‘ کہا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ کی ٹیم میچ میں صرف 98 رنز بناسکی تھی اور قلندرز کو جیت کے لیے 99 رنز کا ہدف دیا تھا جو قلندرز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔