Tag: Lahore Qalandars

  • پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیتنے پر لاہور قلندرز کو کتنی انعامی رقم ملی؟

    پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیتنے پر لاہور قلندرز کو کتنی انعامی رقم ملی؟

    پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ایونٹ میں فتح حاصل کرلی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

    لاہور قلندرز نے سخت مقابلے کے بعد 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

    لاہور قلندرز نے ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپے سے زائد) بھی حاصل کر لی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رنز اپ ٹیم کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالرز (5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد) آئے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر کو سراہا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا، پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مزید کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

    وزیر اعظم نے تمام کھلاڑیوں بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی شرکت سے اس کامیاب ایونٹ کا انعقاد ہوا۔

  • پاکستان میں کبھی خود کو غیر محفوظ محسوس نہیں کیا: ڈیوڈ ویزے

    پاکستان میں کبھی خود کو غیر محفوظ محسوس نہیں کیا: ڈیوڈ ویزے

    لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے پاکستان میں سیکیورٹی کے معترف نکلے، انہوں نے پاکستان کو محفوظ قرار دیدیا۔

    لاہور قلندرز  کے آل راؤنڈر ڈیوڈ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا، ہمیں ایئر اسپیس بند ہونے کی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلایا اور ہمیشہ کی طرح بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔

    ڈیوڈ ویزے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں کبھی خود کو غیر محفوظ محسوس نہیں کیا، جنگی حالات میں بھی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے پاکستان میں سیکیورٹی کی تعریف میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمیں کسی بات سے لاعلم نہیں رکھا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ایس ایل اور آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملک جاکر سوشل میڈیا پر اس وقت کی کیفیت اور صورتحال بتا رہے ہیں۔

    کیوی ویمن ٹیم کی الیسا ہیلی نے تو بھارت کی سکیورٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کی اور بتایا کہ انہیں تمام تر صورتحال سے لاعلم رکھا گیا تھا۔

  • شاہین آفریدی نے پشاور زلمی سے شکست پر کیا کہا؟

    شاہین آفریدی نے پشاور زلمی سے شکست پر کیا کہا؟

    پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں شکست دے دی، میچ کے اختتام پر شاہین آفریدی نے اظہار خیال کیا۔

    شاہین آفریدی نے پشاور زلمی سے لاہور قلندرز کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے پوری کوشش کی، بدقسمت رہے جیت نہ سکے۔

    شاہین کا کہنا تھا کہ ایک سو ساٹھ رنز اس پچ پر اچھا اسکور ہوتا، آصف علی کو اس لیے اوپنر بھیجا تاکہ اپنا پورا گیم کھیل سکیں، وہ ڈومیسٹک میں بہت بار اوپن کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    بابر اعظم نے ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    حسین طلعت 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 2 اور ٹم کوہلر کیڈ مور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین نے 2 اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    قلندرز کی ٹیم ابتدا سے ہی وکٹیں گنواتی رہی اور صرف 34 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    سکندر رضا نے 52 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 5، عبداللہ شفیق 0، ڈیرل مچل 2 اور سیم بلنگز 9 رنز بنا کر پویلنی لوٹ گئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور رشاد حسین 13 رنز بناسکے۔

    پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحات کمیٹی قائم کردی

    پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لک ووڈ نے دو اور علی رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

  • لاہور قلندرز کو دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

    لاہور قلندرز کو دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کو دھچکا لگ گیا اہم کھلاڑی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹیم کے آل راؤنڈر لیام ڈوسن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    انگلش آل راؤنڈر لیام ڈوسن کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ اسکین کے بعد لیام ڈوسن کو ڈاکٹرز نے چار سے چھ ہفتے کا آرام تجویز کیا ہے۔

    قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق لیام ڈوسن کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے پی ایس ایل 8 کے دسویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • پی ایس ایل7 کا فاتح کون؟ فیصلے کا دن آگیا

    پی ایس ایل7 کا فاتح کون؟ فیصلے کا دن آگیا

    لاہور: پی ایس ایل سیزن سیون آج تمام رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوجائے گا، مگر میگا ایونٹ کا چیمپئن کون ہوگا؟، اس کے لئے شائقین کرکٹ کو دل تھام کر بیٹھنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائٹل کی جنگ قذافی اسٹیڈیم کے تاریخی میدان میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گی، ملتان سلطانز دفاعی چیمپئن ہے جبکہ لاہور قلندرز ابھی تک فتح کی ٹرافی اٹھانے سے محروم ہے۔

    دو ہزار سترہ کے بعد پہلی بار لاہور کا تاریخی گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرنے جارہا ہے، لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے مگر ملتان سلطانز بھی گذشتہ سال کی چمپئن ہے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر براہ راست فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سیزن میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو ایک میچ میں شکست ہوئی تھی، میگا ایونٹ کے 17 ویں میچ میں لاہور نے ملتان سلطانز کے خلاف 52 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، آخری پانچ میچز پر نظر دوڑائی جائے تو پانچ میں سے چار بار ملتان سلطانز نے اپنے نام کئے۔

    Imageکپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ دوسرے ایلیمینٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کی نظریں اب ٹرافی پر مرکوز ہیں، ایک ماہ ٹیم نے شاندار کرکٹ کھیلی، ملتان سلطانز کی ٹیم بھرپور فارم میں ہے تاہم لاہور قلندرز اسے ہرانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں کھیلنے اور پھر کامیابی حاصل کرنے سے بڑی کوئی اور خوشی نہیں ہوسکتی، ہر میچ کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے پر ہم لاہور کی عوام کے مشکور ہیں۔

    ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ٹورنامنٹ شاندار رہا، ایک کپتان کی حیثیت سے میں اپنے کھلاڑیوں سے اس سے بڑھ کر کچھ توقع نہیں کرسکتا تھا، دفاعی چیمپئن ہونے کا دباؤ ہوتا ہے تاہم ملتان سلطانز کی مینجمنٹ اور تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں بہترین کرکٹ کھیلی، انھیں کراؤڈ سے بھی بھرپور سپورٹ میسر ہوگی، امید ہے کہ فائنل میں ملتان سلطانز کے شائقین بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے، گزشتہ سال ملتان سلطانز نے ابوظبی کے خالی اسٹیڈیم میں ٹرافی اٹھائی تھی مگر اس مرتبہ تماشائیوں سے بھرے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فائنل جیتیں گے۔

    امپائرنگ پینل

    پی ایس ایل 7 کے فائنل میں علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگورتھ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، یہ پہلا موقع ہوگا جب رچرڈ ایلنگورتھ پاکستانی لیگ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دینگے،علیم ڈار پہلے، تیسرے، پانچویں اور چھٹے ایڈیشنز کے فیصلہ کن معرکوں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    آئی سی سی ایلیٹ پینل کے مائیکل گف تھرڈ جبکہ احسن رضا فورتھ امپائرہوں گے، پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی آئی سی سی کے میچ ریفری روشن ماہنامہ سنبھالیں گے۔

  • فائنل میں کون کرے گا ملتان سے مقابلہ؟ فیصلہ آج ہوگا

    فائنل میں کون کرے گا ملتان سے مقابلہ؟ فیصلہ آج ہوگا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں پلے آف مرحلے کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا، فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، دوسرے ایلی منیٹر کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے کپ جیتنے کی جنگ لڑے گی۔

    لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

    ہیڈٹو ہیڈ مقابلوں میں یونائیٹڈزکو واضح برتری حاصل ہے، اسلام آبادیونائیٹڈ نے لاہور کے خلاف 9 میچ جیت رکھے ہیں جبکہ 5 میں لاہور قلندرز کامیاب رہے، مگر رواں سیزن میں قلندرز نےدھاک بٹھائی اور دونوں مقابلے اپنےنام کیے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے زلمی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا

    یہ میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو فائنل میچ میں ملتان سلطانز کا سامنا کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی، ہفتے کے روز پی ایس ایل سیون میں چھٹی کا روز ہوگا۔فائنل میچ 27 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

    گذشتہ روز کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے آؤٹ کردیا تھا۔

  • پی ایس ایل سیون کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    پی ایس ایل سیون کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، آج پلے آف کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، جیتنے والی ٹیم فائنل میں جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون کے پلے آف مرحلے کا پہلا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں پہلے کوالیفائر میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا، میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

    ایونٹ میں آج کے میچ میں جو جیتے گا وہ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک چانس اور ہوگا، آج شکست کھانے والی ٹیم پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ کی ونر ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: غیرملکی کھلاڑیوں کے جانے سے ٹیموں کی مشکلات بڑھ گئیں

    پلے آف مرحلے کا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان 24 فروری کو کھیلا جائے گی، دوسرا میچ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

    ٹورنامنٹ کا فائنل 27فروری کو کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل7: لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز مد مقابل

    پی ایس ایل7: لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز مد مقابل

    لاہور: پی ایس ایل سیون دوسرے مرحلے میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد لاہور میں پی ایس ایل مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے، گذشتہ روز کھیلے گئے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے ایونٹ میں مسلسل چھٹی فتح سمیٹی۔

     قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سلطانز کی جانب دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں زلمی 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، شان مسعود کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: زلمی کو پچھاڑ‌کر سلطانز پلے آف میں‌ پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    آج قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز مد مقابل ہونگی، میچ شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔

    آخری پانچ مقابلوں میں قلندرز کو سلطانز پر برتری حاصل ہے تاہم سیزن سیون کے پہلے راؤنڈ میں لاہور کے خلاف جیت کے بعد ملتان کا مورال ہائی ہے، کرکٹ دیوانوں کو شاہین اور رضوان میں ایک اور تگڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    ملتان سلطانز 6 میچز جیت کر پلے آف مرحلے میں داخل ہونے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔

    ادھر لاہور قلندرز نے 5 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں، اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے آج ملتان سلطانز کے خلاف کامیابی کی صورت میں وہ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

  • لاہور قلندر سے شکست پر وہاب ریاض نے کیا کہا؟

    لاہور قلندر سے شکست پر وہاب ریاض نے کیا کہا؟

    کراچی: لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کیوں ہوئی؟ پشاور زلمی کے کپتان نے وجوہات بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وہاب ریاض نے کہا کہ گزشتہ روز کی شکست ہمارے لیے بہت سخت تھی، میرے خیال میں ہم نے فیلڈنگ کے دوران 30 سے زائد رنز زیادہ دئیے، ہم میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے۔

    وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کو گزشتہ روز میچ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے زلمی کے شائقین کو مخاطب کیا اور کیا کہ ہم ایک یونٹ کے طور پر خود کو بہتر بنانے اور آنے والے میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے نویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیے جانے والے 200 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بناسکی۔

    حیدر علی کی 49 رنز کی جارحانہ اننگز اور کامران اکمل 41 رنز بھی کامران اکمل کے 41 رنز بھی زلمی کو شکست سے نہ بچاسکے، لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، راشد خان ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہورقلندرز کےکھلاڑیوں کی وطن واپسی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہورقلندرز کےکھلاڑیوں کی وطن واپسی

    ابوظبی: پی ایس ایل سیزن سکس میں سفر تمام ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز زور لاہور قلندرز نے واپسی کا ٹکٹ پکڑ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کل رات دو بجےکراچی پہنچے گی جبکہ لاہورقلندرز کی ٹیم رات بارہ بجےکے قریب ابوظبی سے اڑان بھرے گی،دونوں ٹیمیں کمرشل فلائٹس سےپاکستان پہنچیں گی۔

    دونوں ٹیموں سے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے منتخب کھلاڑی ابوظبی میں ہی قیام کرینگے۔

    گذشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم بھی پی ایس ایل 6 سے باہر ہوگئی تھی۔

    پی ایس ایل سیزن سکس کوئٹہ کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، موجودہ سیزن میں ٹیم نے دس میچ کھیلے صرف 2 میں کامیابی حاصل ہوئی، لاہور قلندرز کا ایک بار پھر پی ایس ایل میں وننگ ٹرافی تھامنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

    پی ایس ایل فائیو کی فائنلسٹ ایونٹ کی اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل نہ کرسکی اور ایونٹ سے باہر ہوگئی۔