Tag: lahore rain

  • لاہورسمیت پنجاب کے شہروں میں ایک بار پھر بارش اور تیزہوائیں

    لاہورسمیت پنجاب کے شہروں میں ایک بار پھر بارش اور تیزہوائیں

    پنجاب : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نےگرمی کا زور توڑ دیا، وہیں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ بھی کردیا ہے۔

    پنجاب بھر میں سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری تھیں کہ برستے بادلوں نے پنجاب کو دوبارہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالا، سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں جہاں برسات اور سیلاب کا پانی بمشکل نکلا ہی تھا، وہاں سڑکیں دوبارہ زیر آب آگئیں، نشیبی علاقوں میں گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔

      جھنگ،سرگودھا سمیت اُن شہروں اور دیہات میں جہاں سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچا رکھی ہے، بارش نے متاثرین کی مشکلات مزید بڑھا دیں جبکہ حادثات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    سرگودھا کے نواحی علاقے جھاوریاں میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جان سے گئے، دوسری جانب چاول سمیت پہلے تباہی سے بچ جانے والی باقی ماندہ فصلیں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے گلگت، آزادکشمیر سمیت پنجاب بھرمیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • پنجاب میں بارشیں اورسیلاب، ڈینگی پھرسر اٹھانے لگا

    پنجاب میں بارشیں اورسیلاب، ڈینگی پھرسر اٹھانے لگا

    پبجاب: لاہور میں جاری شدید بارشوں کے بعد ڈینگی ایک بار پھر پھیلنے لگا ہے، صوبہ بھرمیں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔

    سیلاب کے ساتھ ڈینگی بھی پنجاب میں ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگا ہے، حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد پنجاب کے اسپتالوں میں سات نئے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن کے بعد پنجاب میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔

    ڈینگی کے سب سے زیادہ بارہ کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں پانچ، شیخوپورہ میں تین اور بہاولپور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور میانوالی میں ایک ایک ڈٰینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

    پنجاب کے اسپتالوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور ڈینگی کے خدشات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت کی تعیناتیاں اور تبادلے روک دیئے گئے ہیں۔