Tag: Lahore Roof collapse

  • لاہور: مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق، چارکو زندہ نکال لیا گیا

    لاہور: مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق، چارکو زندہ نکال لیا گیا

    لاہور : محلہ اسلم خان بھاٹی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے، چار افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے زندہ نکال لیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقہ محلہ اسلم خان میں ایک گھر کی تیسری منزل اچانک زمین بوس ہو گئی جس کے باعث چھ افراد ملبے تلے دب گئے۔

    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور ملبے تلے دبے چار افراد کو نکال کر میو ہسپتال پہنچایا، جہاں شہزاد نامی شخص اور ایک خاتون جانبر نہ ہوسکی۔

    چار زخمیوں کا علاج جاری ہے، تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو کا عملہ بروقت جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکا اور ابتدائی طور پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں۔

    ریسکیو حکام نے مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • لاہور:مناواں میں مکان کی چھت گرنےسے2بچیاں جاں بحق،3افرادزخمی

    لاہور:مناواں میں مکان کی چھت گرنےسے2بچیاں جاں بحق،3افرادزخمی

    لاہور : مناواں میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق اور ماں اور دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مناواں تھانے کی حدود میں مکان کی چھت اچانک گرگئی، جس کے نتیجے میں مکان میں موجود دو بچیاں پانچ سالہ مریم اور سات سالہ جویریہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ملبے تلے دب کر بچوں کی ماں ذرینہ ، بائیس سالہ عائشہ اور دو سالہ منیبہ زخمی ہوگئیں۔

    حادثے کے وقت محمد حنیف نامی شخص بیوی اور اپنے 9بچوں سمیت مکان میں موجود تھا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی اور حادثے میں زخمی افراد کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے میں گھر کا سربراہ حنیف اور دیگر پانچ بچے محفوظ رہے۔

    ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔