Tag: Lahore Se Aagey

  • فلم لاہورسے آگے کا رنگا رنگ پریمئر، شائقین کا اظہار پسندیدگی

    فلم لاہورسے آگے کا رنگا رنگ پریمئر، شائقین کا اظہار پسندیدگی

    لاہور: اے آر وائی فلمز کی پیشکش فلم ’’لاہور سے آگے‘‘ کا رنگا رنگ پریمئر شو معنقد ہوا جس میں فلم کے فنکاروں سمیت اہم فلمی شخصیات نے شرکت کی۔

    lahore-post-1

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی فلمز نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لاہور سے آگے جیسی شاہکار فلم تخلیق کرکے ایک بار پھر شائقین فلم کے دل جیت لیے، فلم لاہور سے آگے کے پریمیئرشو میں زندہ دلان لاہور اور فلمی پنڈتوں نے بھرپور شرکت کی۔

    لاہورکے سنے اسٹار سنیما میں منعقدہ پریمیر شو میں فلم کی کاسٹ کو اپنے درمیان پا کر لاہوری فلم بینوں کی خوشی دیدنی تھی، فلم سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ لاہوریوں نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

    lahore-post-2

    پریمیر شو کے شرکاء نے اے آر وائی فلمز کی کاوش کو بے پناہ سراہا اور فلم لاہورسے آگے کو ڈائریکشن، پروڈکشن ، لوکیشز،ایکٹنگ اور میوزک کے اعتبار سے مکمل فیملی اورسپر ہٹ فلم قرار دیا ہے۔

    lahore-post-3

    اس موقع پر فلم کی ہیروئن صبا قمر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فلم میں محنت تو بہت کی ہے، امید ہے یہ فلم لوگوں کو پسند آئے گی، اب آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟

    lahore-post-4

    معروف ٹی وی اینکر صنم بلوچ کا کہنا تھا کہ اس فلم میں موجود ہر شخص نے بے انتہا محنت کی ہے، میوزک، ایکش ۔ ڈائریکشن اور دیگر شعبوں میں سب لوگوں نے دل سے کام کیا ہے۔

    lahore-post-5

    lahore-post-6

    lahore-post-7

  • صبا قمر کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

    صبا قمر کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

    کیا آپ جانتے ہیں معروف اداکارہ صبا قمر کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

    صبا قمر پاکستانی ڈراموں کی ایک معروف اداکارہ ہیں اور وہ متعدد ٹی وی ڈراموں اور ٹیلی فلمز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    اب وہ ایک فلم لاہور سے آگے میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں جو اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔

    فلم کی کاسٹ نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ذاتی و عملی زندگی کے بارے میں کئی دلچسپ راز بتائے۔

    صبا قمر نے بتایا کہ لوگوں کو لگتا ہے وہ بہت نخریلی اور مغرور ہیں لیکن حقیقی زندگی میں وہ بہت عاجز شخصیت ہیں۔

    وہ ڈرامہ سیریل ’مات‘ کو اپنی زندگی بدل دینے والا تجربہ قرار دیتی ہیں۔ ڈرامہ سیریل مات دو بہنوں کی چپقلش پر مبنی ڈرامہ تھا جس میں مرکزی کرداروں میں اداکارہ آمنہ شیخ اور صبا قمر شامل تھیں۔

    بقول صبا کے، یہ ان کی عملی زندگی کا پہلا منفی کردار تھا جو دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔ بعد ازاں فلم کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف اور مصنف یاسر حسین نے بتایا کہ انہوں نے صبا کو فلم میں لینے کا فیصلہ اسی ڈرامے میں صبا کی اداکاری کو دیکھنے کے بعد کیا تھا۔

    اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ محنتی ہیں اور کسی بھی لمحہ فارغ بیٹھنا پسند نہیں کرتیں۔ ہر لمحہ وہ کسی نہ کسی جسمانی حرکت میں مصروف رہتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ جم نہیں جاتیں البتہ جب کبھی گھر میں انہیں فراغت ملتی ہے وہ میوزک لگا کر رقص کرنا پسند کرتی ہیں۔ یہ ان کا شوق بھی ہے اور اس بہانے ان کی ورزش بھی ہوجاتی ہے۔

    فلم کے مصنف اور ہیرو یاسر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد انہیں ہمیشہ نصیحت کرتے تھے کہ اپنے اندر کبھی کسی قسم کا کوئی خوف مت رکھنا، حتیٰ کہ میرا بھی نہیں۔

    اس نصیحت کا یاسر پر اتنا اثر ہوا کہ وہ اپنے والد سمیت واقعی ہر چیز سے بے خوف ہوگئے، ’بعد میں والد صاحب اپنی اس نصیحت پر بہت پچھتائے‘۔

    یاسر کا کہنا تھا کہ اس نصیحت نے انہیں زندگی میں بڑے بڑے چیلنجز قبول کرنے کی ہمت دی یہاں تک کہ اب موت کا خوف بھی ان کے دل سے نکل گیا، ’موت کوئی ڈرنے والی چیز نہیں، یہ جب آئے گی تو آپ بہتر جگہ پر پہنچ جائیں گے‘۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ فیس بک استعمال نہیں کرتے۔

    صبا نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے اپنے بارے میں منی لانڈرنگ کی افواہ سنی۔ ’میں نہیں جانتی یہ افواہ کس طرح اور کیوں نکلی لیکن یہ بہت حیرت انگیز تھی‘۔ بقول ان کے اس افواہ نے انہیں بے حد دکھ بھی پہنچایا۔

    فلم کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ اس مقولے پر عمل کیا کہ اپنے باس خود بنو، ’بی یور اون باس‘۔ یہی وجہ ہے کہ آج وہ اس مقام پر ہیں اور انہیں کسی کی ملازمت کرنے کی ضرورت نہیں۔

    اے آر وائی فلمز اور شوکیس فلمز کے مشترکہ تعاون سے بننے والی فلم لاہور سے آگے رواں برس 11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • فلم ’لاہور سے آگے‘ اور ’کراچی سے لاہور‘ مختلف فلمیں

    فلم ’لاہور سے آگے‘ اور ’کراچی سے لاہور‘ مختلف فلمیں

    پاکستانی فلم ’لاہور سے آگے‘ کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف کا کہنا ہے کہ یہ فلم ’کراچی سے لاہور‘ کا سیکوئل ہرگز نہیں ہے۔ اس فلم میں آپ کو ہر چیز مختلف نظر آئے گی۔

    اے آر وائی فلمز اور شوکیس فلمز کے مشترکہ تعاون سے بننے والی فلم لاہور سے آگے بہت جلد سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں صبا قمر اور یاسر حسین شامل ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف ہیں جبکہ یاسر حسین ہی فلم کے مصنف بھی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم کی مرکزی کاسٹ صبا قمر، یاسر حسین اور ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے فلم کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے بتایا کہ اس فلم کو کراچی سے لاہور کا سیکوئل نہیں کہا جاسکتا۔ یہ دونوں فلمیں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔

    اس سے قبل کراچی سے لاہور میں مرکزی کردار عائشہ عمر اور شہزاد شیخ نے ادا کیا تھا۔

    اس بار فلم کے مرکزی کردار کے لیے صبا قمر کا انتخاب کیوں کیا گیا؟ اس بارے میں ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے بتایا کہ ایک تو اس کردار کے لیے لمبی لڑکی چاہیئے تھی، دوسری وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اور یاسر نے صبا کے بے شمار ڈرامے دیکھے تو ان کے کرداروں کے تنوع سے انہیں اندازہ ہوا کہ صبا ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں۔

    انہیں محسوس ہوا کہ صبا اس کردار کو بخوبی نبھا سکتی ہیں اور وہ ان کی توقعات پر پورا اتریں۔ یاسر نے یہ بھی بتایا کہ صبا کا تعلق لاہور سے ہے اور فلم میں ایک لاہوری لڑکی ہی کی ضرورت تھی جس کے لہجے سے لاہور کی پہچان جھلکے۔ ان تمام چیزوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے قرعہ فال صبا قمر کے نام نکلا۔

    اپنے کردار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے بتایا کہ وہ فلم میں ایک موسیقار کا کردار ادا کر رہی ہیں اور وہ اپنے اس شوق کی مستقل تکمیل کے لیے نہایت جنونی ہے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم میں ایک اور کردار موجود ہے جو اس راک اسٹار کا بوائے فرینڈ ہے لیکن وہ کردار کون ادا کر رہا ہے، یہ فلم بینوں کے لیے ایک سرپرائز ہوگا۔

    صبا قمر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں اور وہ متعدد ٹیلی فلمز اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم ڈرامہ اور فلم میں اداکاری کے درمیان انہیں کیا فرق محسوس ہوا؟

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے صبا نے بتایا کہ فلم کا کینوس اور اس میں اداکاری کا دائرہ وسیع ہے۔ انہوں نے فلم اور ڈرامہ دونوں میں اداکاری کے لیے بہت محنت کی اور دونوں میں کام کر کے وہ بہت لطف اندوز ہوئیں۔

    مزید پڑھیں: فلم لاہور سے آگے دیکھیں اور میری زندگی بچائیں

    فلم کی شوٹنگ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کی گئی ہے۔ اس بارے میں یاسر نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے (جگہ اور افراد کے نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے) بتایا کہ ایک مقام پر ٹراؤٹ مچھلی بے حد مشہور تھی اور وہاں باقاعدہ ایک وزیر صاحب بھی تھے جن کا خود ساختہ شعبہ ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش تھا۔

    انہوں نے فلم کی کاسٹ کے لیے کئی ڈبوں میں بھر کر ٹراؤٹ مچھلی بھجوا دی۔ وہ مچھلی مقدار میں اس قدر زیادہ تھی کہ اس دن وہاں آس پاس موجود تمام ہوٹلوں کے چوکیداروں تک نے ٹراؤٹ مچھلی کھائی۔ بقول یاسر وہاں سے گزرتے لوگوں کو روک کر ٹراؤٹ مچھلی کھلائی گئی تاکہ وہ ضائع نہ ہو۔

    فلم لاہور سے آگے مرکزی کرداروں کے سفر پر مشتمل ہے جس کے دوران انہیں مختلف سنگین و رنگین حادثات و واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں پانچ گانے شامل کیے گئے ہیں۔ ایک آئٹم سانگ بھی شامل ہے جسے صبا قمر اور یاسر حسین پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کی موسیقی شیراز اوپل نے ترتیب دی ہے۔

    دیگر کرداروں میں بہروز سبزواری، روبینہ اشرف، عتیقہ اوڈھو، عبد اللہ فرحت اللہ اور عمر سلطان بھی شامل ہیں۔

    فلم بنیادی طور پر مزاحیہ اسکرپٹ پر مشتمل ہے اور فلم کی کاسٹ کا کہنا ہے کہ یہ 2 گھنٹے فلم بینوں کی زندگی کے پر مزاح ترین اور بہترین 2 گھنٹے ثابت ہوں گے۔

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش لاہور سے آگے رواں سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

    تصاویر: حمزہ عباس

  • پاکستانی فلم ’لاہور سے آگے‘ کا پوسٹر ریلیز

    پاکستانی فلم ’لاہور سے آگے‘ کا پوسٹر ریلیز

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور دی شو کاز فلمز کی مشترکہ پیش کش فلم ’لاہور سے آگے ‘کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی فلمز اور دی شو کاز فلمز کی مشتترکہ کاوش فلم لاہور سے آگے تیاری کے مراحل میں ہے، لاہور سے آگے کے ڈائریکٹر وجاہت روف اور ایگزیکیٹو پروڈیوسر سلمان اقبال ہیں فلم لاہور سے آگے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم کراچی سے لاہور کا سیکوئل ہے۔

    13668987_1762997577247902_9069833095597695329_n (2)

     

    فلم ’کراچی سے لاہور‘کے سیکوئل ’لاہور سے آگے‘میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، فلم شہزاد شیخ کی جگہ یاسر حسین جبکہ عائشہ عمر کی صبا قمر مرکزی کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے، دیگر فنکاروں میں بہروز سبزواری ، روبینہ اشرف ، عبداللہ، فرحت اللہ اور عمر سلطان شامل ہیں ۔

    یہ ایک مزاحیہ فلم ہے جو راوں برس گیارہ نومبر کو اے آر وائی فلمز کے بینر تلے نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

  • اے آر وائی فلمز کی ایک اور کاوش ’لاہور سے آگے‘

    اے آر وائی فلمز کی ایک اور کاوش ’لاہور سے آگے‘

    کراچی : گزشتہ برس ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم کراچی سے لاہور کا سیکوئل لاہور سے آگے بننے جارہا ہے ۔

    اے آر وائی فلمز اور دی شو کاز فلمز کی مشتترکہ کاوش فلم لاہور سے آگے تیاری کے مراحل میں ہے ۔

    فلم ’کراچی سے لاہور‘کے سیکوئل ’لاہور سے آگے‘ میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، فلم شہزاد شیخ کی جگہ یاسر حسین جبکہ عائشہ عمر کی صبا قمر مرکزی کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے، دیگر فنکاروں میں بہروز سبزواری ، روبینہ اشرف ، عبداللہ، فرحت اللہ اور عمر سلطان شامل ہیں ۔

    یہ ایک مزاحیہ فلم ہے جو راوں برس کے آخری سہ ماہی میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔