Tag: lahore shad bagh

  • لاہور : سوتیلے بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کردیا، لاشیں قبرستان سے ملیں

    لاہور : سوتیلے بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کردیا، لاشیں قبرستان سے ملیں

    لاہور : سفاک بیٹے نے باپ کی قبر پر بلا کر سوتیلی ماں اور دو بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، تیسری بہن بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں تہرے قتل کی واردات ہوئی ہے، چن شاہ قبرستان سے تین عورتوں کی لاشیں ملیں، مذکورہ لاشیں دوبہنوں اور ان کی والدہ کی ہیں۔

    لاشیں ایک قبر کے پاس پڑی تھیں جو مقتولہ کے شوہر ملک اصغر بلو کی تھی، جائے وقوعہ سے جان بچا کر بھاگنے والی زخمی لڑکی کو  طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ہلاک ہونے والی دونوں لڑکیوں عمریں 12 اور 16 سال ہے، پولیس نے مقتولین کی نعشیں میو اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردی ہیں ۔

    پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی حالت میں ملنے والی ایک لڑکی نے بتایا ہے کہ سوتیلے بھائی نے ہمیں بہانے سے والد کی قبر پر بلایا کر فائرنگ کی اس ساتھ بہنوئی بھی تھا۔،ہنوں اور سوتیلی ماں کو سوتیلے بھائی نے فائرنگ کر کے مارا, لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملک اصغر عرف بلو کو بھی چند دن پہلے قتل کردیا گیا تھا، اس کی دیگر دو بیویاں قتل کےالزام میں گرفتار ہیں، ملک اصغر عرف بلو علاقے کی سیاسی شخصیت تھا۔

    پولیس کے مطابق ملک اصغر عرف بلو  نے چھ شادیاں کر رکھی تھیں، تہرے قتل کی واردات بھی خاندانی جھگڑا اور جائیداد کی ملکیت کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

  • شادی ہال کی دیوار گرگئی، دلہن سمیت چھ افراد جاں بحق

    شادی ہال کی دیوار گرگئی، دلہن سمیت چھ افراد جاں بحق

    لاہور: شاد باغ میں شادی ہال کی دیوارگرنے سے دلہن سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    لاہو رکے علاقے شاد باغ میں واقع ایک شادی ہال میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک شادی ہال کی دیوارگرگئی جس سے چھ افراد جاں بحق ہوئے جن میں دلہن بھی شامل ہے جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    بد قسمت دلہن کا دولہا بھی زخمی ہونے والے افراد میں شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے دس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو فوری طورپر قریبی اسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیاہے۔

     وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اوراسپتال انتظامیہ کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔