Tag: Lahore supreme court registry

  • نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی نگرانی کیلئے جج کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج

    نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی نگرانی کیلئے جج کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج

    لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی نگرانی کیلئے جج کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی نگرانی کیلئے اعلی عدلیہ کی جج کی نامزدگی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی، نگرانی کے لیے سپریم کورٹ کا جج تعینات نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کے جج کی مانیٹرنگ سے ٹرائل دباؤمیں ہوگا، سپریم کورٹ کو اپنا جج ٹرائل کیلئے مانیٹرنگ پر لگانے کا اختیار نہیں۔

    درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے نیب کو ریفرنس بھیجنے کا حکم دیا مگر اس کے ساتھ ساتھ نواز شریف کے خلاف مقدمات کی نگرانی کیلئے اعلی عدلیہ کے جج کو بھی مقرر کر دیا، جس سے مقدمے کا شفاف اور آزادانہ ٹرائل ممکن نہیں ہو سکے گا۔

    درخواست گزار کے مطابق آئین کے تحت ہر شہری کو اپیل کرنے کا حق حاصل ہے اور شہری کو اس کے اپیل کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔


    مزید پڑھیں :  شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن نگران جج مقرر


    درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مقدمات کی نگران جج مقرر کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور سپریم کورٹ کے جج کو پانامہ کیس کی مانیٹرنگ سے ہٹایا جائے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیے جانے اور ان کے بچوں مریم، حسین، حسین نواز اور داماد کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز دائر کرنے کے حکم کے بعد عدالتی کارروائی کی مانیٹرنگ کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن کو نگران جج مقرر کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر

    عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر

    لاہور : رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے، درخواست مقامی شہری محمود اختر کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی۔

    جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے، عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف نازیبا زب استعمال کی، جس سے پورے ملک میں بے چینی پھیلی۔

    درخواست گزار کے مطابق عائشہ گلا لئی نے جو بیانات میڈیا دیئے ہیں ان کے بارے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انھوں نے عمران خان پر جھوٹے الزاماے عائد کیے، عائشہ گلا لئی بغیر ثبوت جھوٹے بیانات دینے کی وجہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت قومی اسمبلی کی رکنیت کی اہل نہیں رہیں۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عائشہ گلا لئی کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے تا حیات نااہل قرار دیا جائے۔


    مزید پڑھیں :  تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، عائشہ گلالئی


    یاد رہے گذشتہ روزعائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر سنگین الزام عمران خان اور رہنماؤں کے کردار پرانگلی اٹھادی۔

    عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ پارٹی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں، چئیرمین خود بھی خواتین کی عزت نہیں کرتے،  پارٹی میں اخلاقیات نہیں اس لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں، میں این اے ون کا ٹکٹ نہیں مانگا، نہ ہی جلسے میں تقریر کا معاملہ تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔