Tag: lahore to karachi

  • لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی

    لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی

    کراچی (17 اگست 2025) لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کو لودھراں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود مسافروں نے بتایا کہ تیز فتار مسافر ٹرین لودھراں جنکشن پر مال بردار گاڑی کے کھڑے انجن کے ساتھ ٹکرا گئی۔

    حادثے میں ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد نیچے دبے ہوئے ہیں اور متعدد زخمی ہوگئے، جنہیں امدادی کارکنان نے اسپتال منتقل کیا۔

    بوگیوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں مسافروں کو نکالنے کیلیے ہیوی مشینری منگوائی گئی ہے اس حوالے سے ہلاکتوں کا بھی قومی امکان ہے، طبی امداد کیلیے اسپتال لائے گئے زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

  • محکمہ ریلوے نے ایک ٹرین سروس بند کردی

    محکمہ ریلوے نے ایک ٹرین سروس بند کردی

    لاہور : محکمہ ریلوے کو پے درپے ہونے والے نقصانات اور خسارے کے پیش نظر انتطامیہ نے ایک ٹرین کی سروس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی چلنے والی شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    یہ اقدام محکمہ ریلوے کو ہونے والے مالی نقصانات کی روشنی میں کیا گیا ہے، شالیمار ایکسپریس جو اپنی تاریخی اہمیت اور دیرینہ آپریشن کے لیے مشہور ہے، لاہور اور کراچی کے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچاتی تھی۔

    شالیمار

    ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس گزشتہ کئی ماہ سے خسارے میں چل رہی تھی اسے 20 لاکھ روپے یومیہ خسارے کا سامنا تھا اور مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔

  • گھوٹکی ٹرین حادثہ:  لاہور سے کراچی کا ٹرین سفر غیر محفوظ اور خطرناک قرار

    گھوٹکی ٹرین حادثہ: لاہور سے کراچی کا ٹرین سفر غیر محفوظ اور خطرناک قرار

    سکھر : گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد لاہور سے کراچی کا ٹرین سفر غیر محفوظ اور خطرناک قرار دے دیا، ڈی ایس ریلوےسکھر نے ٹریک کی خستہ حالی سےمتعلق گزشتہ ہفتے سی ای او ریلوے کو مراسلہ لکھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی کا ٹرین سفر غیر محفوظ اور خطرناک قرار دے دیا گیا ، ڈی ایس ریلوےسکھر نے سکھرڈویژن ٹریک کو خطرناک قراردیا تھا۔

    ڈی ایس ریلوےسکھر نے ٹریک کی خستہ حالی سےمتعلق گزشتہ ہفتے سی ای او ریلوے کو مراسلہ لکھاگیاتھا ، جس میں کہا تھا کہ سکھر ڈویژن میں مین لائن کے456 کلو میٹرٹریک کی حالت خراب ہے اور برانچ لائن کا 532کلو میٹر ٹریک بھی خستہ حالی کاشکارہے۔

    یاد رہے کراچی سےلالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس رات گئے ٹریک سے اتری اور چاربوگیاں ڈاؤن ٹریک پر جاگریں جبکہ راولپنڈی سے آنے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پر موجود بوگیوں سے جا ٹکرائی، حادثےمیں چودہ بوگیاں متاثر جبکہ تین مکمل تباہ ہوگئیں۔

    حادثے میں پنتیس افرادجاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

  • لاہور سے کراچی کیلئے آپریٹ کی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور سے کراچی کیلئے آپریٹ کی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار

    کراچی : موسم کی خرابی اور طیاروں کی کمی کے باعث لاہور سے کراچی کیلئے آپریٹ کی جانے والی پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے ہیں، نجی ایئرلائن سمیت پی آئی اے کی5پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن (ایئربلو) کی پرواز پی اے401اور کراچی سے لاہور جانے والی پی اے402منسوخ کردی گئی۔

    لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے303منسوخ کردی گئی اور کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے304اورلاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے307منسوخ کی گئی ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے306 کی شام سات بجے کے بجائے رات 10بجے روانگی متوقع ہے، کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن (ایئربلو) کی پرواز پی اے404منسوخ کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے503منسوخ اور گوادر کراچی سے آنے والی پرواز پی کے504منسوخ کردی گئی۔
    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی بیشتر پروازیں موسم اور طیاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہیں، دیگر مسافروں کو متبادل پروازوں سے روانہ کیا جائے گا۔