Tag: Lahore Visit

  • وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، اپنے دورے کے موقع پر وہ مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، لاہور ایئر پورٹ پر وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔

    عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں راوی کنارے نیا شہر بسانے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شیخوپورہ میں قائد اعظم بزنس پارک کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے کہوٹہ میں بھی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اور ملک میں آئندہ سال اگست تک ایک ارب درخت لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

  • وزیر اعظم کا دورہ لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات

    وزیر اعظم کا دورہ لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچ گئے جہاں ان کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں، وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال، عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

    وزیر اعظم گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم ہربنس پورہ میں وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کریں گے، افتتاح کے بعد وہ ایوان وزیر اعلیٰ میں اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کو ملکی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وہ ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی الگ سے ملاقات ہوگی، یاسمین راشد حکومت پنجاب کے صحت کے شعبے میں اقدامات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گی۔

    وزیر اعظم کو گزشتہ حکومت کے منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا جبکہ کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق بھی وزیر اعظم سے بات چیت کی جائے گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر، اور ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار وزیر اعظم کو پنجاب کی انتظامی صورتحال سے آگاہ کریں گے، گورنر پنجاب وزیر اعظم کو بعض امور سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

    وزیر اعظم نے پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کو ملکی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وہ ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی الگ سے ملاقات ہوگی، یاسمین راشد حکومت پنجاب کے صحت کے شعبے میں اقدامات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گی۔

    وزیر اعظم کو گزشتہ حکومت کے منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا جبکہ کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق بھی وزیر اعظم سے بات چیت کی جائے گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے انہیں حکومتی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وزیر اعظم وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعظم کو حکومتی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، اس دوران وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کےدرمیان ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم نے مئی میں لاہور کا دورہ کیا تھا۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا تھا جبکہ صوبائی کابینہ کے ارکان کے مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کی تھی۔

    اجلاس میں بعض وزارتوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم نے شوکت خانم افطار ڈنر میں بھی شرکت کی جبکہ زمان پارک میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

    ایک روز قبل وزیر اعظم نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ رجسٹریشن کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ کا شعبہ پیچھے رہ گیا ہے۔ غریب طبقہ کم آمدنی کی وجہ سے گھر نہیں بنا سکا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ گھر بنانا چاہتے ہیں، کابینہ ہاؤسنگ سے متعلق نئے ضوابط منظور کرے گی۔ پہلی بار ایسا ہوگا کہ نچلے طبقے کے لیے لوگ گھر بنانے کے لیے آرہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پیسے والے لوگوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیمیں آتی تھیں، گھروں کی تعمیر سے 40 انڈسٹریز کا پہیہ چلنا شروع ہو جائے گا۔