لاہور: لاہور میں زہریلی شراب پینے کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دس ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے یوحنا آباد می زہریلی شرب پینے والے مزید چارافراد دورانِ علاج دم توڑ گئے ہیں۔
گزشتہ روز زہریلی شراب پینے والے چھ افراد دم توڑ گئے تھے، اب تک تین افراد کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے اور
رپورٹ میں موت کا سبب زہریلی شراب پینا ہی بتایا گیا ہے۔
زہریلی شرب پینے والے تمام افراد یوحنا آباد کے رہائشی ہیں اورمسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔