Tag: lahore zoo

  • 11 اگست: اگر آپ شیر خریدنا چاہتے ہیں تو اس سے اچھا موقع شاید ہی ملے

    11 اگست: اگر آپ شیر خریدنا چاہتے ہیں تو اس سے اچھا موقع شاید ہی ملے

    لاہور: 11 اگست کو لاہور کے چڑیا گھر کے 12 شیر نیلام کر دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر میں شیروں کی آبادی گنجائش سے بڑھ گئی ہے، 2 سے 5 سال عمر کے ان شیروں کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے چڑیا گھر میں جگہ کم پڑ گئی۔

    چڑیا گھر کی انتظامیہ کو شیروں کے لیے گوشت کی فراہمی بھی مہنگی پڑنے لگی ہے، جس کی وجہ سے فروری میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 29 میں سے 12 شیر نیلام کر دیے جائیں گے۔

    اب نیلامی کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، اگر آپ شیر خریدنا چاہتے ہیں تو گیارہ اگست کو آپ کی خواہش پوری ہو سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فروخت کیے جانے والے افریقی شیروں میں 2 نر اور 10 مادہ شیر شامل ہیں۔

    کراچی میں وائلڈ لائف ٹیم کی کارروائی ،75 بڑی چھپکلیاں اور 4 سانپ برآمد

    صوبائی محکمہ جنگلی حیات نے 15 فروری کو شیروں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کی درخواستیں طلب کی تھیں، شیروں کی قیمتوں کا تعین بھی نہیں کیا جا سکا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل چڑیا گھر انتظامیہ نے لاہور کے سفاری زو میں 14 شیر محض 21 لاکھ میں فروخت کر دیے تھے، اور ایک شیر کی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کی گئی تھی، جس پر وہ تنقید کا نشانہ بن گئے تھے۔

  • لاہور چڑیا گھر کے ٹائیگر، ریچھ اور مادہ زیبرا کو پُر سکون موت دینے کا فیصلہ

    لاہور چڑیا گھر کے ٹائیگر، ریچھ اور مادہ زیبرا کو پُر سکون موت دینے کا فیصلہ

    لاہور: چڑیا گھر کے ٹائیگر، ریچھ اور مادہ زیبرا کو پُر سکون موت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ٹائیگر صیام معذوری کا شکار ہے اور ریچھ بڑھاپے کے باعث اپنی بینائی کھو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورچڑیا گھر میں پیدائشی معذوراورناقابل علاج جانوروں کو ابدی نیندسلانے کا فیصلہ کرلیا ، جس میں چڑیا گھرکا ٹائیگر، ریچھ اورمادہ زیبرا شامل ہیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر کرن سلیم نے کہا ہے کہ چڑیا گھر کا ٹائیگر صیام معذوری کا شکار ہے اور بڑھتی عمر کیساتھ اسکی تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    کرن سلیم کا کہنا تھا کہ بھورا ریچھ بڑھاپے کے باعث اپنی بینائی کھو چکا ہے اور مادہ زیبرا کا بھی پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہونا ناممکن ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر نے کہا کہ جانوروں کےعلاج کی ہرکوشش ناکام ہوئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑقانون معذوری کےباعث جانوروں کوپرسکون موت دینے کی اجازت دیتا ہے۔

    اس سے قبل سفاری زومیں 4جانوروں کو پرسکون موت دی جا چکی ہے جبکہ لاہورچڑیا گھر میں پہلی بار کسی جانور کوموت دی جائے گی۔

  • کرونا وائرس: لاہور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی اسکریننگ

    کرونا وائرس: لاہور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی اسکریننگ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی کرونا وائرس کی اسکریننگ کر لی گئی، چڑیا گھر کے کسی بھی جانور میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ڈائریکٹر چڑیا گھر شفقت علی کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں جانوروں کی اسکریننگ کر لی گئی، اسکریننگ یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کی ٹیم نے کی۔

    ڈائریکٹر شفقت علی کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کے کسی بھی جانور میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

    کرونا وائرس کے خدشے کے تحت ملک بھر کے تمام چڑیا گھروں کو پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے، حکام کے مطابق صورتحال سنبھلنے کے بعد تفریح گاہوں کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

    دوسری جانب جانوروں میں بھی اب کرونا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں، چند روز قبل نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں شیر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیر کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا، جان لیوا وائرس شیروں کا خیال رکھنے والے شخص سے منتقل ہوا تھا۔

    انتظامیہ کے مطابق 4 چیتوں اور 3 شیروں کو خشک کھانسی ہوئی تھی جس کے بعد ان کا کورنا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا، ان میں سے ایک شیر کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد پالتو جانوروں سے دور رہیں تاکہ جانور اس جان لیوا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

  • وفاقی حکومت نے چڑیا گھرکے لیے دو ہاتھی منگوانے کی اجازت دے دی

    وفاقی حکومت نے چڑیا گھرکے لیے دو ہاتھی منگوانے کی اجازت دے دی

    لاہور: دو سال بعد وفاقی حکومت نے چڑیا گھر کے لیے دو ہاتھی منگوانے کی اجازت دے دی ، وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے جواب لاہورہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس محمد امیر بھٹی نےکیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی، عدالتی حکم پروفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادیا،جواب میں کہا گیا ہےکہ لاہور چڑیا گھر کے لئےدوہاتھی جنوبی افریقہ کے ملک نیمیبیا سے منگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    ہاتھیوں کو منگوانےکی اجازت کے حوالے سے ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر کوآگاہ کیا جا چکا ہے، وفاقی حکومت نے ہاتھی منگوانے کے لئے کنٹریکٹر کمپنی کو امپورٹ فیس سٹیٹ بینک میں جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ لاہور چڑیا گھرمیں سوزی ہتھنی کو ہلاک ہوئے تقریبا دوسال کا عرصہ گزار چکا ہے،سوزی کے بعدلاہور چڑیا گھر ہاتھی جیسے شاہکار سے محروم ہے۔

    چڑیا گھرآنے والے بچے ہاتھی کونہ دیکھ کے سخت مایوس لوٹتے ہیں،استدعا ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو لاہور چڑیا گھر کے لئے جلد از جلد ہاتھی کی خریداری کا حکم دے۔

    یاد رہے کہ لاہور چڑیا گھر میں سب کی ہر دلعزیز ہتھنی سوزی دوسال قبل چند دن بیمار رہنے کے بعد چل بسی، اس کی عمر 35 سال تھی۔ اس کے بعد سے لاہور چڑیا گھر ہاتھی سے محروم تھا۔

    خیال رہے کہ جنگل میں رہنے والی ہاتھی کی عمر 60 سے 70 برس تک ہوتی ہے لیکن دنیا گھر کے چڑیا گھر میں رہنے والے ہاتھیوں کی عمر 17 سے 20 برس تک ہوتی ہے لیکن لاہور کے چڑیا گھر میں سوزی 35 سال تک حیات رہی۔

  • لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی پراسرار اموات

    لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی پراسرار اموات

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے چڑیا گھر میں تیندوے کا بچہ بغیر کسی بیماری کے اچانک ہلاک ہوگیا۔ ایک ماہ میں لاہور چڑیا گھر میں ہونے والی یہ تیسری موت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی پراسرار اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

    آج صبح ایک تیندوے کا بچہ اپنے پنجرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق تیندوے کی عمر 4 ماہ تھی۔

    ان کا کہنا ہے کہ تیندوے کا بچہ صحت مند تھا اچانک اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ بچے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ چڑیا گھر میں اس سے قبل بھی چیتے کا جوڑا ہلاک ہوچکا ہے۔ اب ایک ماہ کے دوران تیندوے کے بچے کی یہ تیسری ہلاکت ہے جو پراسرار حالات میں واقع ہوئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہورچڑیا گھرمیں فری شٹل سروس

    لاہورچڑیا گھرمیں فری شٹل سروس

    لاہور: محکمہ جنگلات عید کے موقع پر لاہور کےچڑیا گھر سے سفاری پارک رائے ونڈ تک فری شٹل سروس فراہم کرے گا۔

    ڈی جی وائلڈ لائف خالد ایاز کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر سے سفاری پارک تک فری شٹل سروس شہریوں کے لیے محکمہ جنگلات کی جانب سے عید کاتحفہ ہے مفت شٹل سروس صرف بچوں اور فیملیز کے لیے ہوگی تاکہ عید کے دنوں میں انھیں اچھی تفریح فراہم کی جاسکے۔

    خالد ایاز کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی شٹل سروس عید کے تینوں روز دونوں چڑیا گھروں کے درمیان چلے گی اور اس کا باقاعدہ اعلان کل محکمہ جنگلات کی پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔