Tag: Lahore

لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر اور صوبہ پنجاب کا دارالحکومت ہے۔ یہ تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے ایک بہت اہم شہر ہے۔ اسے اکثر "پاکستان کا دل” بھی کہا جاتا ہے۔ لاہور اپنی شاندار تاریخی عمارات، جیسے بادشاہی مسجد، لاہور قلعہ، اور شالامار باغ کے لیے مشہور ہے۔ یہ شہر علم و ادب، فنون لطیفہ، اور ذائقہ دار کھانوں کا بھی مرکز ہے۔ لاہور ایک زندہ دل اور پررونق شہر ہے جو اپنی مہمان نوازی اور ثقافتی روایات کے لیے جانا جاتا ہے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن :ایف آئی آرآئی جی پنجاب کے گھرپرلکھی گئی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن :ایف آئی آرآئی جی پنجاب کے گھرپرلکھی گئی

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعہ اس لیے شامل نہیں کی گئی کہ اس صورت میں مقدمے کا چالا ن پندرہ روز میں پیش کرنا پڑتا اور دفعہ نہ ہونے کی صورت میں تفتیش کو طول دیا جاسکتا ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ تہتر دن بعد ذمہ داران کیخلاف درج تو ہوگیا لیکن مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی گئیں۔ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سات نہ لگانے کی وجہ سامنے آگئی۔

    ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ لگتی تو چالا ن پندرہ دن کے اندر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنا پڑتا۔ انسداد دہشت گردی کی دفعہ نہ ہونے کی وجہ کیس کو کی تفتیش کو غیرمعینہ مدت کیلئے طول دیا جاسکتاہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے گھر پر سی آئی اے کے ایک تجربہ کار افسر رانا صدیق نے لکھی۔ جس وقت ایف آئی آر لکھی جا رہی تھی اس وقت ن لیگ کے وکلا بھی آئی جی کے گھر پر موجود تھے۔

  • قوم جاگتی ہےتواس پرکوئی ظلم نہیں کرسکتا، عمران خان

    قوم جاگتی ہےتواس پرکوئی ظلم نہیں کرسکتا، عمران خان

    اسلام آباد : عمران خان نے کہا کہ جب قوم جاگتی ہےتو اس پرکوئی ظلم نہیں کرسکتا،پاکستانیوں ظلم اور ناانصافی کےخلاف کبھی چپ نہ بیٹھنا۔

    اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان کا کہنا تھا کہموجودہ نظام میں طاقتور ہر ناجائز کام کر سکتا ہے، نوکریوں کی قلت کے باعث لوگ بیرون ملک کا رخ کر رہے ہیں،روزگار فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے اور عوام کا حق ہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران جائیں گے تو انشاءاللہ تحریک انصاف الیکشن جیت کر آئے گی، عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا، لوگوں کے باہر نکلنے سے پاکستان بدل گیا۔جو دھرنے کےشرکاء نے کیا وہ کوئی نہیں کرسکتا۔ آئندہ بھی وزیراعظم اگر ہرروز بجلی مہنگی کرے، ٹیکس لگائے تو گھروں سے باہر نکلنا۔

    آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کا نظام ختم ہونے والا ہے، نیا پاکستان بن کر رہے گا، جب قوم زندہ ہو جائے تو ان پر کوئی ظلم نہیں کر سکتا۔

  • حکومت اورفریقین میں مذاکرات، سراج الحق، قمر زماں کائرہ کا اظہاراطمینان

    حکومت اورفریقین میں مذاکرات، سراج الحق، قمر زماں کائرہ کا اظہاراطمینان

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور قمر زاماں کائرہ نے عمران خان، طاہر القادری اور حکومت کے درمیان نوے فیصد مطالبات طے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ مطالبات پرعمل درآمد دھرنے کے شرکاء کی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ کئی روز سے دھرنا جاری ہے لیکن کسی کا بال بھی بیکا بھی نہیں ہوا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان ، طاہر القادری اور حکومت کے درمیان جومطالبات زیر التوا ہیں ان کا حل آئین کی رو سے نکالا جائے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات کی منظوری پر دونوں فاتح کے طور پر سامنے آئے ہیں، پی پی پنجاب کے رہنما نے دونوں رہنماؤں کے لانگ مارچ کو پر امن انداز سے منزل مقصود تک پہنچنے کوجمہوری رویہ قرار دیا ۔

  • شہباز شریف اسلام آباد کے بجائے لاہور اتریں گے

    شہباز شریف اسلام آباد کے بجائے لاہور اتریں گے

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چین کا دورہ مختصر کرکے آج رات کسی بھی وقت ہنگامی طور پر واپس پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کا جہاز اسلام آباد کے بجائے لاہور لینڈ کرے گا۔

    وزیر اعلیٰ دو روزقبل چین کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہوئے تھے لیکن ملک میں جاری سیاسی بحران سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے جس کے پیش نظر ان کا دورہ مختصر کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رکھا ہے اور اس وقت ان کے ساتھ مظاہرین کی ایک کثیر تعداد ریڈ زون میں پچھلے 12دنوں سے موجود ہے۔

  • کراچی ائیرپورٹ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    کراچی ائیرپورٹ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے ،جلد منظر عام پر بھی لایا جائے گا۔

    علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل کی تزئین آرائش کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت عظیم نے کہا کہ ائیرپورٹ کولڈ اسٹوریج میں کسی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والے آٹھوں افراد کا تعلق نجی کمپنی جیری دناتا سے تھا جو الگ کمرے میں بند تھے اور انکی نشاندہی دہشت گردی حملے کے وقت نہیں کی جس پر تحقیقاتی رپورٹ میں ہلاکتوں کی ذمہ داری ائیرپورٹ مینجر اور جیری دناتا پر عائد کی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جیری دناتا کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا کہ مرنے والوں کا معاوضہ جلد ادا کیا جائے ۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ مینجر کو ہدایت کی گئی تھی کہ حملے کے بعد وہ مسلسل ائیرپورٹ پر رہیں مگر ایسا نہیں کیا گیا،ائیرپورٹ پر کیمیکل کے ڈرم بھی موجود تھے جن کی نشاندہی کرنے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی ناکام رہی تھی

  • فریقین معاملات میں لچک کا مظاہرہ کریں، سراج الحق

    فریقین معاملات میں لچک کا مظاہرہ کریں، سراج الحق

     لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری  رہنا چاہئے، ہماری اوّل روز سے کوشش ہے کہ فریقین مذاکرات کی میز پر آجائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارہ روز سے دھرنے کے شرکاء پر امن طریقے سے بیٹھے ہیں، اور حکومت نے بھی کسی قسم کی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جو بہت خوش آئند بات ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ فریقین کے پاس وقت بہت کم ہے، لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ فریقین معاملات میں لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ جلد ازجلد حل کریں،تاکہ ملک کو اس بحرانی کیفیت سے نکالا جا سکے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:جے آئی ٹی رپورٹ کی کاپی اے آروائی نیوزکوموصول

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:جے آئی ٹی رپورٹ کی کاپی اے آروائی نیوزکوموصول

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کی کاپی اے آروائی نیو زکو موصول ہوگئی ہے، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، رانا ثنااللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ پر بھی مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی اے آر وائی کو ملنے والی رپورٹ کی کاپی میں حساس اداروں کے نمائندوں کا واضح اختلافی نوٹ موجود ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ پر بھی مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی ہے۔

    جے آئی ٹی نے رپورٹ میں سوال کیا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے جواب میں فائرنگ کیوں کی تھی۔ جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اعلیٰ پولیس افسران کو بھی ایف آئی آر میں شامل کرنے اور سانحہ کی نئی ایف آئی آر درج کرنے کے علاوہ تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی ہے۔

  • لاہور: شدید آندھی نے تباہی مچادی، 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

    لاہور : شدید آندھی نے تباہی مچا دی، شہر کے سو کے قریب فیڈر ٹرپ کرگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    لاہور میں شدید آندھی نے تباہی مچا دی، شہر کے سو فیڈر ٹرپ کرگئے ،جس سے آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا، لاہور ،گوجرانوالہ ،سرگودھا اور اوکاڑہ میں بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا ہے شہر قائد میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کراچی میں ہلکی ہلکی بوندہ باندی نے شہریوں کو گرمی کے عذاب سے نجات دلادی، محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی کے ،اسلام آباد ،لاہور ،سرگودھا ،ڈی جی خان اور شمالی بلوچستان ،کشمیر گلگت اور بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین ، سبی اور نوکنڈی میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، حمزہ شہباز

    نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، حمزہ شہباز

    لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا مینڈیٹ قومی ہے، کوئی مائی کا لال ان سے استعفٰی نہیں لے سکتا۔

    لاہور میں مسلم لیگ ن کی استحکام پاکستان ریلی سے پنجاب اسمبلی کے باہر خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف غلط زبان استعمال کی ہے، مسلم لیگ ن اس کا جواب لاہور کراچی موٹروے بنا کر دے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میوزیکل شو سجاتے ہیں، انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو نچا کر تبدیلی نہیں لا سکتے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، مسائل بات چیت سے حل ہونے چاہیئیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، ان کا دل اور کلیجہ شیر کا ہے، کچھ قوتوں کو پاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگ رہی، دھاندلی کا پراپیگنڈا جھوٹا ہے، انہوں نے کہا کہ غلط زبان استعمال کرنے والوں کو ملک سے اندھیرے ختم کر کے جواب دینگے، آج لاہور نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ قوم نواز شریف کے ساتھ ہے۔

  • نوازشریف کو فوری مستعفی ہوکردوبارہ انتخابات کرانےچاہئیں، عمران خان

    نوازشریف کو فوری مستعفی ہوکردوبارہ انتخابات کرانےچاہئیں، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ افضل خان کے انکشافات سے ثابت ہوگیا کے دوہزار تیرہ کے انتخابات دھاندلی شدہ تھے ۔

    آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ افضل خان کے انکشافات سے ثابت ہوگیا،انتخابات دھاندلی شدہ تھے،عمران خان نوازشریف کی تقریر کے بعد یواین ڈی سسٹم بند ہوگیا،اور انتخابی نتائج میں تبدیل ہوئے۔

    عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں 35 پینکچر نہیں،بہت سارے پینکچر ہوئے تھے،ریٹرنگ افسران الیکشن کمیشن کو نہیں چوہدری افتخار کو جوابدہ تھ، چوہدری افتخار نے کہا تھا مجھے نگران وزیراعظم بنادو،میں انتخابات میں جیت وا دونگا ، آصف علی زرداری نے فون کرکے کہا انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، افتخار چوہدری نے چار حلقے نہیں کھولے کیونکہ دھاندلی میں خود ملوث تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فخرالدین جی ابراہیم نے کا کہا اختیارات میرے پاس نہیں چیف جسٹس کے پاس ہیں ، افتخار چوہدری نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے ، ان انکشافات کے بعد وزیراعظم نواز شریف کا اپنے عہدے پر برقرا رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ گیا اور نہ ہی ان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات ہو سکتی ہیں، ان کے استعفے تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔