Tag: Lahore

لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر اور صوبہ پنجاب کا دارالحکومت ہے۔ یہ تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے ایک بہت اہم شہر ہے۔ اسے اکثر "پاکستان کا دل” بھی کہا جاتا ہے۔ لاہور اپنی شاندار تاریخی عمارات، جیسے بادشاہی مسجد، لاہور قلعہ، اور شالامار باغ کے لیے مشہور ہے۔ یہ شہر علم و ادب، فنون لطیفہ، اور ذائقہ دار کھانوں کا بھی مرکز ہے۔ لاہور ایک زندہ دل اور پررونق شہر ہے جو اپنی مہمان نوازی اور ثقافتی روایات کے لیے جانا جاتا ہے۔

  • لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    لاہور میں راوی روڈ پر سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی فیملی کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے راوی روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سلنڈر پھٹنے سے 3 دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نیتجے میں 5 افراد بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ راوی روڈ پر سلنڈر کی دکان کے اوپر فلور پر فیملی رہائش پذیر تھی، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سلنڈرز پھٹنے کے باعث قریبی دکانیں اور عمارتیں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے کے باعث ایک رکشہ بھی متاثر ہوا ہے، 3 منزلہ گھر  کے نچلے حصے میں سلنڈرز کی دکان بنائی گئی تھی، سلنڈر پھٹنے کے باعث 3منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    اس سے قبل کراچی میں میٹھادر تھانے کی حدود میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/sargodha-dumper-accident-hits-motorcycle/

  • نشے کی لت میں مبتلا شخص کا اپنی ہی فیملی پر حملہ

    نشے کی لت میں مبتلا شخص کا اپنی ہی فیملی پر حملہ

    لاہور: لاہور کے علاقے ہنجروال میں نشے کی لت میں مبتلا ایک شخص نے اپنی ہی فیملی پر حملہ کر کے انھیں زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں نشے سے روکنے پر نشہ میں مبتلا شخص نے بیوی بچوں پر چھری سے حملہ کر دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب افتخار نامی شخص نے نشے کی حالت میں اہل خانہ سے جھگڑے کے بعد ان پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں مریم بی بی، ان کی بیٹی ماہم اور بیٹا ابوبکر شدید زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ماں اور بیٹے کی حالت تشویش ناک ہے۔


    اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس، سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار


    واقعے کے بعد ملزم افتخار موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 12 اپریل کو لاہور میں مالکن کے مبینہ تشدد سے گھر میں کام کرنے والی کمسن ملازمہ جاں بحق ہو گئی تھی، پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں ایک ظالم مالکن کے مبینہ تشدد سے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔ مدعی کے مطابق کام ٹھیک نہ کرنے پر بچی کو مالکن اور اس کے خاوند نے قتل کیا تھا۔

  • لاہور بھر میں مختلف سیکیورٹی چیلنجز، آپریشن ونگ افسران، جوان اتوار کو بھی ڈیوٹی پر

    لاہور بھر میں مختلف سیکیورٹی چیلنجز، آپریشن ونگ افسران، جوان اتوار کو بھی ڈیوٹی پر

    لاہور: لاہور بھر میں مختلف سیکیورٹی چیلنجز کے باعث آپریشن ونگ افسران اور پولیس جوان اتوار کو بھی ڈیوٹی پر مستعد رہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مختلف سیکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے 15 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اور اس سلسلے میں بنائے گئے سیکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد جاری ہے، گزشتہ روز بھی ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام مقامات کے مسلسل دورے کیے، اور سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز تمام مقامات پر خود پہنچے، اور تمام افسران بھی مسلسل فیلڈ میں رہے، چرچ، پی ایس ایل، اور مینار پاکستان کانفرنس سمیت سب جگہ پولیس مکمل الرٹ رہی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پی ایس ایل میچ اور کانفرنس کے شرکا کو بھی سیکیورٹی فراہم کی گئی، پی ایس ایل انتظامات پر 9087 اہلکار و افسران تعینات ہیں، جب کہ مینار پاکستان کانفرنس پر 1588 اہلکار و افسران تعینات کیے گئے۔

    فیصل کامران کے مطابق ایلیٹ فورس، ڈولفن، پی آر یو سمیت تھانوں کی گاڑیاں پٹرولنگ پر مامور ہیں، شرکا کو چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، انھوں نے کہا کہ آپریشنز ونگ سیکیورٹی چیلنجز کے ساتھ جرائم کنٹرول پر بھی مکمل متحرک ہے۔

  • مارچ کا اعلان، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب کو معطل کر دیا گیا

    مارچ کا اعلان، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب کو معطل کر دیا گیا

    لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے کل وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کے اعلان پر سیکریٹری صحت پنجاب نے بدنظمی کے الزام پر ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت پنجاب نے بد نظمی پر ینگ ڈاکٹرز کے ’گرینڈ ہیلتھ الائنس‘ کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب کو معطل کر دیا ہے۔

    اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سلمان حسیب کو سروسز اسپتال سے پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا گیا ہے، چلڈرن اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹر احمد یار کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل ڈاکٹر احمد یار پر ہنگامہ آرائی کے الزامات ہیں، جنرل اسپتال کے ڈاکٹر محمد عامر بشیر بھی برطرف کر دیے گئے ہیں، ان پر او پی ڈی بندش کا الزام ہے۔ معطل ڈاکٹرز کو فوری طور پر محکمہ صحت پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


    جماعت اسلامی کی ڈاکٹرز کے احتجاج کی حمایت لیکن او پی ڈی میں احتجاج نہ کرنے کی اپیل


    واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کی حمایت کر دی ہے، تاہم حافظ نعیم الرحمان نے اپیل کی ہے کہ وہ او پی ڈی کا احتجاج ختم کر دیں۔ گزشتہ روز حافظ نعیم سے منصورہ میں پنجاب پیرا میڈیکل کے نمائندوں نے ملاقات کی تھی، جس کے بعد انھوں نے پنجاب دیہی مراکز صحت کے نجکاری کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

    حافظ نعیم نے ڈاکٹرز کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ کوٹ احتجاج کی جماعت اسلامی حمایت کرتی ہے، اگر حکومت نے احتجاج کو کچلنے کی کوشش کی تو اسے پورے ملک میں نتائج بھگتا پڑیں گے۔

  • لاہور : قتل کیلئے آنے والا شخص خود اپنی جان سے گیا، ویڈیو

    لاہور : قتل کیلئے آنے والا شخص خود اپنی جان سے گیا، ویڈیو

    لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں قتل کی نیت سے آنے والا شخص خود مارا گیا، شہری کے قتل کی واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں دکاندار کو قتل کرکے کیلیے آنے والا گولی لگنے سے خود قتل ہوگیا۔

    ملزم افتخار بٹ نے ایل پی جی کی دکان کے باہر آکر پہلے ہوائی فائرنگ کی اور دکان پر بیٹھے عثمان بٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    پولیس کے مطابق عثمان بٹ نے موقع پاتے ہی اس سے پہلے فائرنگ کردی اور افتخار بٹ کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    فائرنگ کے بعد دکان کے باہر بیٹھا شہری عثمان بٹ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، تاہم علاقہ پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے عثمان بٹ تلاش کیلیے کارروائی کر رہی ہے۔

  • لاہور کو محفوظ بنانے کے لیے 5 کلو میٹر لمبی فصیل بنائی جائے گی

    لاہور کو محفوظ بنانے کے لیے 5 کلو میٹر لمبی فصیل بنائی جائے گی

    لاہور: قدیمی لاہور کو محفوظ بنانے کے لیے 5 کلو میٹر لمبی فصیل اور مغلیہ طرز پر باغ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع محکمہ بلدیات کے مطابق قدیمی لاہور کے گرد 20 فٹ اونچی ساڑھے 5 کلو میٹر طویل مضبوط فصیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ پیٹرن انچیف لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائل نواز شریف کی مشاورت سے کیا گیا۔

    پنجاب حکومت قدیمی شہر لاہور کے گرد مغلیہ دور کے طرز کا باغ بھی بنائے گی، فصیل 4 ارب 80 کروڑ 29 لاکھ کی لاگت سے سرکلر روڈ کے ساتھ تعمیر ہوگی، شہر کے 12 دروازوں کے حسن کی بحالی کے لیے بھی پی سی ون تیار کر لیے گئے، ہیریٹیج زون، مال روڈ، انار کلی، نیلا گنبد اور ملحقہ علاقوں کا سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

    قدیم لاہور کی بحالی کے لیے پی سی ونز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، لاہور کے ہیریٹیج ایریاز کی بحالی کے لیے شہر کو 6 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، اندرون لاہور اور ملحقہ علاقوں میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ بنائی جائے گی، بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، موچی گیٹ، دہلی گیٹ، شیرانوالہ گیٹ کے قریب نئی پارکنگ بنائی جائے گی۔

    ذرائع محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ شاہ عالم گیٹ، یکی گیٹ، موچی گیٹ اور اکبری گیٹ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا، شاہ عالم مارکیٹ تا بھاٹی چوک تک پیدل گرز گاہ بھی بنائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق تجاوزات کو مستقل طور پر ختم کر کے فصیل بنائی جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے لاہور میں سیاحت کے فروغ، اور ورثے کے تحفظ کے لیے میگا پلان تشکیل دیا ہے۔

  • لاہور میں دوستی سے انکار پر بااثر شخص نے طالبہ کو یرغمال بنا لیا

    لاہور میں دوستی سے انکار پر بااثر شخص نے طالبہ کو یرغمال بنا لیا

    لاہور میں دوستی سے انکار پر بااثر شخص نے طالبہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں ملزم نے گن پوائنٹ پر طالبہ کو گاڑی میں بتھایا اور مقبرہ جہانگیر کے احاطے لے گیا، گریجویشن کی متاثرہ طالبہ نے گاڑی سے بھاگ کر جان بچائی۔

    شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم ریکارڈ یافتہ اور تعلق سیاسی گھرانے سے ہے۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا، مقبرہ جہانگیر کے خاطے میں نجی گاڑی کا دااخلہ ممنوع ہے۔

    گاڑی مقبرہ جہانگیر کے احاطے میں داخل ہونے پر عملے سے تفتیش جاری ہے۔

    LAHORE NEWS لاہور شہر کی خبریں

     

  • بارات سے چند گھنٹے قبل 23 سالہ  دلہن کو کس نے اور کیوں قتل کیا؟  اہم انکشاف

    بارات سے چند گھنٹے قبل 23 سالہ دلہن کو کس نے اور کیوں قتل کیا؟ اہم انکشاف

    لاہور : تھانہ سندر میں بارات سے چند گھنٹے قبل دلہن کو کس نے اور کیوں قتل کیا؟ تفتیش میں اہم انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ سندرمیں بارات سے قبل دلہن کو قتل کی تفتیش میں قاتل کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے بہنوئی قاتل نکلا، اکرام نے مبینہ طور پر رشتہ کے تنازعہ پر عائشہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں اکرام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس نےبتایاکہ تئیس سالہ عائشہ کی بھائی پھیرو کے رہائشی فلک شیر سے آج شادی تھی اور اس کی بارات دوپہر ایک بجے آنی تھی، رات مہندی کی تقریب کے بعد عائشہ کمرے میں سوگئی اس دوران علی الصبح سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم پستول کو گھر کے ساتھ ہی خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوا، مقتولہ کا بہنوئی اکرام کے حالات مشکوک تھے، قتل کے بعد طبیعت خراب کا بہانہ بناکر وہ غائب ہوگیا۔

    پولیس نے ملزم اکرام کے بھائی کو حراست میں لےتفتیش شروع کردی اور مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے، مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    لاہور شہر کی خبریں

  • ویڈیو رپورٹ: 14 ملین میٹرک ٹن کوڑے کا پہاڑ اور کاربن کریڈٹ، بائیو گیس کا اہم منصوبہ

    ویڈیو رپورٹ: 14 ملین میٹرک ٹن کوڑے کا پہاڑ اور کاربن کریڈٹ، بائیو گیس کا اہم منصوبہ

    لاہور رنگ روڈ پر ’محمود بوٹی کی ڈمپنگ سائٹ‘ کو 2016 میں بند کر دیا گیا تھا، لیکن یہاں موجود 14 ملین میٹرک ٹن کوڑے کا پہاڑ اور یہاں سے نکلنے والی زہریلی گیسوں کے باعث آب و ہوا کے لیے مستقل خطرہ بن چکا تھا۔

    لاہور میں کوڑا تلف کرنے کے لیے ’محمود بوٹی ڈمپ سائٹ‘ کے منصوبے سے زہریلی گیسوں کے خاتمے کے ساتھ کاربن کریڈیٹ، بائیو گیس اور بجلی کی پیدوار سے آمدن متوقع ہے۔

    ایل ڈبلیو ایم سی اور روڈا کے تعاون سے اس ڈمپنگ سائٹ پر اربن فارسٹ اور سولر پارک تعمیر کیا جا رہا ہے، جب کہ یہاں سے نکلنے والی میتھین گیس کو فروخت کیا جائے گا۔

    ڈمپنگ سائٹ ری ہیبلیٹیشن کے دوران 31 ایکڑ رقبے پر اربن فارسٹ لگایا جا رہا ہے، ماحولیاتی منصوبے میں کاربن کریڈٹ، بائیو گیس، بجلی پیداوار سے 2 دہائیوں تک آمدن آئے گی۔


    واٹر ٹینکر کا پانی استعمال کرتے ہوئے ہوشیار، کہیں دماغ کھانے والا وائرس نہ ہو! تشویش ناک ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • 6 سرکاری اسپتالوں سے چوری شدہ مہنگی ادویات پکڑی گئیں

    6 سرکاری اسپتالوں سے چوری شدہ مہنگی ادویات پکڑی گئیں

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب کی نااہلی کے باعث سرکاری اسپتالوں کے میڈیسن اسٹورز اور وارڈز سے ادویات چوری ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری اسپتالوں سے مہنگی ادویات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، رات گئے 6 اسپتالوں کی کروڑوں کی ادویات پکڑ لی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ادویات چور 3 ملزمان کو لاہور جنرل اسپتال کی پولیس چوکی نے گرفتار کیا، چوروں سے لاہور جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، پینز، جناح اسپتال، سروسز اسپتال اور سوشل سیکیورٹی اسپتال کی ادویات کا بھاری اسٹاک برآمد کیا گیا ہے۔

    لاہور ادویات چوری سرکاری اسپتال

    ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ نیورو سائنسز (پینز) کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم جنرل اسپتال کے سرکاری انجکشن مریضوں کو فروخت کرتا تھا۔


    انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے 10 گھوسٹ ملازمین کو سزائیں سنا دی گئیں


    اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں ملزمان پرائیویٹ سیکٹر سے ہیں، جب کہ سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا خدشہ بھی پایا جا رہا ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔