Tag: Lahore

لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر اور صوبہ پنجاب کا دارالحکومت ہے۔ یہ تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے ایک بہت اہم شہر ہے۔ اسے اکثر "پاکستان کا دل” بھی کہا جاتا ہے۔ لاہور اپنی شاندار تاریخی عمارات، جیسے بادشاہی مسجد، لاہور قلعہ، اور شالامار باغ کے لیے مشہور ہے۔ یہ شہر علم و ادب، فنون لطیفہ، اور ذائقہ دار کھانوں کا بھی مرکز ہے۔ لاہور ایک زندہ دل اور پررونق شہر ہے جو اپنی مہمان نوازی اور ثقافتی روایات کے لیے جانا جاتا ہے۔

  • 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار

    3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار

    ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت عمر طارق کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہے، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم سال 2024 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے مختلف شہریوں سے کینیڈا بھجوانے کے نام پر 3 تین کروڑ 50 لاکھ روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہاملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-arrests-fugitive-in-murder-case/

  • انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی جھلس گئی، مریم نواز سے انصاف کی اپیل

    انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی جھلس گئی، مریم نواز سے انصاف کی اپیل

    لاہور کے گنگارام اسپتال میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی جھلس گئی، جلنے کی وجہ پوچھنے پر عملے نے والدین کو نرسری سے نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے گنگارام اسپتال میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے دس دن سے زیر علاج نومولود بچی انکیوبیٹر پر جھلس گئی، جھلسنے کی وجہ پوچھنے پر عملے نے والدین کو نرسری سے باہر نکال دیا۔

    متاثرہ بچی کے والد رفاقت علی نے بتایا گزشتہ رات بچی کو دیکھنے گئے تو وہ جل رہی تھی، ان کا الزام ہے عملے کی غفلت سے انکیوبیٹر مشین کا درجہ حرارت زیادہ ہوگیا جس سے ان کے بیٹی کا جسم جھلس گیا۔

    والد نے کہا کہ جب میں نے عملے سے جلنے کی وجہ پوچھی تو عملے نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور نرسری سے نکال دیا، والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کردی۔

  • یہ بے نام قبریں کس کی ہیں؟ دل دہلا دینے والی کہانی

    یہ بے نام قبریں کس کی ہیں؟ دل دہلا دینے والی کہانی

    لاہور کے قریب علاقے سگیاں میں ایک ایسا قبرستان ہے جہاں ایسی لاشیں لائی جاتی ہیں جو لاوارث ہوتی ہیں، یا پھر ان کی شناخت نہیں ہو پاتی۔ لاوارث لاشوں میں کسی اپنے کا چہرہ تلاش کرنے والا شہری محمد اقبال ایک سال سے لاپتا کزن کی تلاش میں لاشوں کی شناخت کے لیے آتا ہے۔

    یہ بے نام قبریں ہیں یا ورثا کا نا ختم ہونے والا غم، یہاں ہر منگل کو تدفین کے لیے لاوارث لاشیں لائی جاتی ہیں، محمد اقبال باقاعدگی سے اس امید کے ساتھ آتے ہیں کہ شاید اس بار ان کے پیارے کی لاش مل جائے، اگر وہ مرگیا ہے تو قبر کا پتہ چل جائے۔

    اس قبرستان میں 3 سال کے دوران 14 سو سے زائد لاوارث میتوں کی تدفین کی گئی ہے، یہاں 20 فی صد خواتین اور 80 فی صد مرد مدفون ہیں۔ فلاحی تنظیم کے سربراہ ملک اکبر علی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ روڈ ایکسیڈنٹ میں مرنے والوں کے موبائل فون اور پرس کے ساتھ شناختی تفصیلات بھی چرا کر لے جاتے ہیں، اس لیے شناخت میں دشواری ہوتی ہے۔

    تدفین سے پہلے لاشوں کی شناخت اور ورثا کی تلاش کے لیے نادرا سے مدد لی جاتی ہے، شناخت نہ ملے تو لاوارث شخص کی قبر تیار کر دی جاتی ہے بغیر کتبے کی بے نام قبر، تاہم تدفین کے بعد اگر ورثا کا پتا چلتا ہے تو وہ قبر پختہ کروا کر تختی لگوا دیتے ہیں۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • ٹرین چڑھتے ہوئے خاتون کا پاؤں پھسل گیا، خاتون کو کیسے بچایا گیا؟ فوٹیج

    ٹرین چڑھتے ہوئے خاتون کا پاؤں پھسل گیا، خاتون کو کیسے بچایا گیا؟ فوٹیج

    لاہور: ریلوے پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے یک خاتون مسافر کی جان اس وقت بچا لی گئی جب وہ ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی اور اس کا پاؤں پھسل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک فیملی چلتی ٹرین میں جلد بازی سے سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی، کہ ایک خاتون مسافر پاؤں سلپ ہونے اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آنے لگی۔

    سامنے آنے والی فوٹیج میں ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل رفاقت علی کو فوراً خاتون کی مدد کے لیے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے، اہلکار کی فوری مدد نے خاتون کو چلتی ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔

    مذکورہ فیملی قراقرم ایکسپریس کے ذریعے لاہور سے کراچی سفر کرنا چاہتی تھی، ناخوش گوار واقعے کے بعد ریلوے پولیس اہلکار نے ٹرین رکوا کر فیملی کو بہ حفاظت سوار کرا دیا۔

    پنجاب میں افسوسناک واقعہ: چلتی ٹرین پر چڑھنے کا خوفناک انجام

  • لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت قربان علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور کے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، اہلکار قربان علی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے پولیس اہلکار قربان علی کی موت کی تصدیق کی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اہلکار قربان علی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

    دوسری جانب ہیڈ کانسٹیبل شہید کے والد نے اپنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کروایا ہے، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی، نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹرسائیکل گر گئی۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل پر کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا۔

  • خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: ننکانہ صاحب میں خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی، کالر نے بتایا ایک شخص اسلحے کے زور پر خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    ترجمان ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا کہنا تھا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم ڈیڑھ ماہ سے خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا، ملزم نے گھر میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر اغوا کرنےکی کوشش کی۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کے شور مچانے  پر ملزم جان سے مارنےکی دھمکی دیکر فرار ہو گیا تھا، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

  • شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالا گینگ گرفتار

    شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالا گینگ گرفتار

    لاہور: پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے چند روز قبل بھی شہری سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شفیق آبادپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مارکرنیوالے گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شہریوں سے لوٹ مار کرنے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

    ملزمان کو فوٹیج میں واردات کرتے اور بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان  پیدل آتے اور زبردستی بائیک اور نقدی چھین کر فرار ہوجاتے، ملزمان نے چند روز قبل شہری سے بائیک اور رقم چھیننےکی کوشش کی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبداللہ، نصیر اور سہیل شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات بھی درج  کیا گیا ہے، ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد ہوا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری  کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • لاہور : شادی کا کھانا کھانے سے مہمان اسپتال پہنچ گئے

    لاہور : شادی کا کھانا کھانے سے مہمان اسپتال پہنچ گئے

    لاہور : شادی ہال میں ناقص کھانا کھانے سے تقریب میں شریک مہمان فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے، متعدد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ایک پوش علاقے میں شادی کی تقریب میں ناقص کھانا کھانے سےمتعدد افراد کی حالت خراب ہوگئی۔

    لاہورکے علاقے خیابان کے رہائشی شہری سرفراز کے گھر شادی کی تقریب جاری تھی جس میں تقریباً 360 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

    تقریب میں جیسے ہی کھانے کا دور شروع ہوا تو تھوڑی دیر بعد ہی لوگوں نے اپنا پیٹ پکڑ لیا اور الٹیاں کرنا شروع کردیں۔

    اس موقع پر فوڈ پوائزنگ کے شکار مہمانوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

    تقریب کے میزبان سرفراز نے میڈیا کو بتایا کہ 9 سے زائد افراد تشویش ناک حالت میں جنرل اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ آخری اطلاعات تک واقعے کی اصل وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

    علاوہ ازیں بھارت میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی، جب مٹن کا سالن پیش نہ کرنے پر دلہے والوں نے ہنگامہ شروع کردیا۔ واقعے میں 10سے زائد افراد زخمی ہوگئے، دلہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے پر پلیٹوں اور کرسیوں سے حملہ کردیا۔

    دلہا اور دلہن والوں میں لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب دلہے کے بعض رشتہ داروں نے مٹن کا سالن پیش نہ کرنے کی شکایت کی، جس پر کیٹرنگ کے عملے نے ان کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/after-eating-wedding-50-people-condition-bride-groom-not-well/

  • چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

    چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

    لاہور: سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم براستہ دبئی نجی ائیر لائن سے لاہور پہنچی، جسے سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعہ کو آج مکمل آرام کرے گی جبکہ کل سے ٹیم پریکٹس سیشن کا آغاز کرےگی۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم ایل سی سی اےگراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی، یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز 8 فروری سے شروع ہو رہی ہے، سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم ہفتے کو نیوزی لینڈ سے قذافی اسٹیڈیم میں مقابلہ کرے گی۔

  • بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر گرفتار، لاکھوں کی پتنگ اور کیمیکل ڈور برآمد

    بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر گرفتار، لاکھوں کی پتنگ اور کیمیکل ڈور برآمد

    لاہور: پولیس نے بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے فیکٹری ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر نعمان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے لاکھوں روپےکی 350 پتنگیں، 25 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئی ہے۔

    ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ملز م پشاور سے آن لائن پتنگیں، ڈور منگوا کر پنجاب کے علاقوں میں فروخت کرتا تھا، گرفتار بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پنجاب اسمبلی سے پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی بل 2024 منظور ہونے سے صوبے میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    نئے قانون کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی کو نا قابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔،اسی طرح پتنگ بازی ، تیاری، فروخت ، نقل و حمل پر 5لاکھ سے 50  لاکھ تک جرمانہ ہو گا۔

    پتنگ بازی کو انسانی جان سے کھیلنے کا کھیل یا کرتب کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ بدقسمتی سے بسنت کے نام پر اس ہولناک کھیل کو عام کرنے کی روایت بڑھ گئی ہے۔ ہر سال کئی لوگ پتنگ کی گلے میں ڈور پھرنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار بیٹھتے ہیں اور زخمیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ سامنے آتی ہے۔