اداکارہ کو ایک تصویر میں سنجیدگی کا تاثر دے رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ان کے چہرے پر ہلکی سی مسکان دیکھی جاسکتی ہے۔
لائبہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ایک مداح نے لکھا کہ ’اتنی دُکھی آنکھیں کیا ہوا ہے۔‘ ایک مداح نے تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے ماشا اللہ لکھا۔‘
واضح رہے کہ لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں فاطمہ آفندی کی چھوٹی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔
لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم (مہک) کی بہن (ندا) کا کردار نبھایا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دل کی رضا۔‘ لکھا تھا جبکہ ایک تصویر میں شاعری لکھی تھی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی آخری قسط سے چند گھنٹوں قبل اداکارہ لائبہ خان (ندا) نے ویڈیو شیئر کردی۔
ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، ٹیپو شریف (دارا، شمشیر کے بھائی) لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب، نوابزادہ دلاور)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
ڈرامے کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں جب کہ اس کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے۔
ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک اور بااثر شخص (بابا صاحب) کے بیٹے شمشیر کے گرد گھومتی ہے، شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان سے شادی کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے گھر والے مہک سے شادی کے خلاف ہوتے ہیں وہ پھر بھی مہک سے شادی کرتے ہیں بعدازاں دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے لیکن بابا صاحب مہک کو قبول نہیں کرپاتے اور مہک کو مروانے کے لیے بندے بھیجتے ہیں لیکن مہک کو بچاتے ہوئے گولیاں ان کے اپنے بیٹے کو جالگتی ہیں اور وہ انتقال کرجاتے ہیں۔
دوسری جانب ’مہک کی بہن کی شادی کزن احسن سے ہوجاتی ہے لیکن احسن مہک سے محبت کرتے ہیں اور وہ ان سے کہتے ہیں کہ ندا تمہاری جیسی بالکل بھی نہیں ہے جس پر وہ کہتی ہیں کہ وہ میری طرح ہوبھی نہیں سکتی اور اسے ندا سمجھ کر قبول کرو گے تو تمہاری ساری پریشانی ختم ہوجائے گی۔‘
لائبہ خان (ندا) نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی آخری قسط دیکھنا نہ بھولیں یہاں کچھ ’بی ٹی ایس‘ ہیں جو آپ سب کے ساتھ شیئر کررہی ہوں۔
ویڈیو ڈرامے کی سیٹ کی ہے جس میں وہ بیٹھی ہوئی ہیں اور کبھی خوشی اور کبھی سنجیدگی کا تاثر دے رہی ہیں، آخری قسط میں کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر آخری قسط دیکھیں۔
یاد رہے کہ اے آر وائی زیب پر ڈرامے کی آخری قسط نشر کی جارہی ہے اگر آپ 8 بجے سے پہلے آخری قسط دیکھنے کے خواہشمند ہیں تو ’اے آر وائی زیپ‘ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔