Tag: laid foundation stone

  • وزیراعظم نے بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا

    وزیراعظم نے بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا

    کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان نے این ایچ اےکی جانب سے شاہراہوں کی تعمیرکے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، مراد سعید نے کہا ہے کہ صوبے میں شاہراہوں کی تعمیر سے خوشحالی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، عثمان ڈار ،ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری، وفاقی وزرااسد عمر، زبیدہ جلال،مرادسعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    وزیراعظم نےاین ایچ اےکی جانب سےشاہراہوں کی تعمیرکےمنصوبوں کاسنگ بنیادرکھا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وفاقی وزیر مرادسعید بھی وزیراعظم کےہمراہ موجود تھے، عمران خان کو شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی وزیر مراد سعید نے شاہراہوں کی تعمیرکےمنصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پچھلے15سالوں میں1100کلومیٹرکی منصوبہ بندی ہوئی تھی ، صوبےمیں شاہراہوں کی تعمیر سے خوشحالی آئےگی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورمیں 3ہزارسےزائدکلومیٹرکی منصوبہ بندی بلکہ کام بھی شروع ہوگیا، سڑکوں کے جال سے کسانوں اورتاجروں کومنڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی،وزیراعظم نے 3بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا چمن کوئٹہ ،کراچی 796کلومیٹر شاہراہ کو دورویہ کریں گے ، سی پیک کے مغربی روٹ کا آغاز وزیراعظم نے بلوچستان سے کیا ہے ، اس روٹ سے روزگار کےمواقع ، صحت اور معاشی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ تاگوجرانوالہ دورویہ سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ تاگوجرانوالہ دورویہ سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےشیخوپورہ تاگوجرانوالہ دورویہ سڑک منصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا اور کہا کہ سڑک کی تعمیرسےنقل و حمل میں آسانیاں ہوں گی اور روزانہ ہزاروں گاڑیوں کوآمدو رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےشیخوپورہ تاگوجرانوالہ دورویہ سڑک منصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا ، وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں منصوبے کا سنگ بنیادرکھا گیا، عبدالعلیم خان، میاں اسلم اقبال اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 43کلو میٹرطویل سڑک5 ارب 70کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہوگی اور یہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ گوجرانوالہ سڑک کی تعمیرسےنقل و حمل میں آسانیاں ہوں گی اور روزانہ ہزاروں گاڑیوں کوآمدو رفت کی بہترین سہولت ملے گی جبکہ گوجرانوالہ سے موٹر وے ایم 2 اور شیخوپورہ تک تیزاورآسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 25 سال تک سڑک کی دیکھ بھال پرائیویٹ پارٹنرزکے ذمہ ہوگی، سڑک کی تعمیرسے2 صنعتی شہرآپس میں منسلک ہوں گے، اس منصوبے سے کاروبار کرنے والوں کوآسانی ہوگی اور شہریوں کوبھی آمد و رفت کی بہترین سہولت ملےگی جبکہ دورویہ سڑک بننےسےوقت اورایندھن کی بھی بچت ہوگی۔

  • گورنر پنجاب نے ’’کورونا ہیروز وال‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    گورنر پنجاب نے ’’کورونا ہیروز وال‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ’’کورونا ہیروز وال‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا، کورونا ہیروز وال گورنر ہاؤس کے اندر الحمرا گیٹ کے ساتھ تعمیر کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ’’کورونا ہیروز وال‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، کورونا کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں’’ہیروز وال‘‘ تعمیر کی جائے گی، کورونا ہیروز وال گورنر ہاؤس کے اندر الحمرا گیٹ کے ساتھ تعمیرکی جارہی ہے۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کےدوران مخیرحضرات نے کردار ادا کیا، حکومت نےجس طرح کوروناکامقابلہ کیاوہ تاریخ کاحصہ ہوگا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہم پراللہ مہربان ہوا ہے ،کوروناپھیلاؤکوروک دیا، تمام اداروں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے، آپ کی سروسز کو یادرکھنے کیلئے وال آف ہیروزبنارہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی لیڈرشپ کااس وقت پتہ چلتاہےجب کرائسزآتے ہیں۔