Tag: laid to rest

  • کورونا وائرس سے جاں بحق وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی تدفین، وزیراعظم کا اظہار افسوس

    کورونا وائرس سے جاں بحق وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی تدفین، وزیراعظم کا اظہار افسوس

    کراچی : کورونا وائرس سے جاں بحق وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی تدفین کردی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے اظہارافسوس کرتے یوئے مرحوم کے درجات بلندی کےلئے دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کی تدفین رات گئےکردی گئی ، تدفین میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اہل خانہ شریک ہوئے ،مہدی شاہ کووادی حسین قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کراچی میں انتقال کرگئے، مرحوم کے بیٹے نے میت وصول کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ساؤتھ بھی نجی اسپتال میں موجود تھے ، کوروناسے انتقال پرمیت منتقلی کیلئےڈی ایچ اوکی موجودگی لازمی ہے۔

    یاد رہے مہدی شاہ ایک ماہ 2دن سےکراچی کےنجی اسپتال میں زیرعلاج تھے ، وہ عراق سے واپسی پر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے ، وہ ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر فائز تھے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب ، سابق صدرآصف زرداری ، بلاول بھٹو اور رہنماپیپلزپارٹی فریال تالپور سمیت دیگر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ کےبہنوئی کےانتقال پراظہار افسوس کیا اور مرحوم کےدرجات بلندی کےلئےدعا کی۔

  • شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی سمیت پاک فوج کے جوان مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

    شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی سمیت پاک فوج کے جوان مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

    لاہور : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنےوالے لیفٹیننٹ آغا مقدس علی سمیت پاک فوج کے جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں 26 سالہ شہید لیفٹیننٹ مقدس علی خان شہید کی نماز جنازہ گول باغ گراونڈ شادباغ میں ادا کی گئی، جس میں فوجی اور سول افسران کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    جس کے بعد شہید لیفٹیننٹ مقدس علی خان شہید کو لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، شہید کی قبر پر صدر مملکت، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

    حولدار قمر ندیم کا پرچم میں لپٹاجسدخاکی چوک اعظم کے آبائی علاقے دھوری اڈہ پہنچا توعلاقہ نعرہ تکبیر سےگونج اٹھا، شہید نوجوان کی نماز جنازہ آبائی علاقہ میں ادا کی گئی اور مکمل فوجی اعزازکے ساتھ شہید کی تدفین ہوئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کےافسران سمیت ضلعی انتظامیہ اور شہریوں نے شرکت کی۔

    نارووال کے شہید سپاہی محمد توصیف کو پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، جنازےمیں پاک فوج کے افسران سمیت مسلم لیگ ن کےرہنمااحسن اقبال اور خواجہ محمد وسیم بٹ نےشرکت کی۔

    شہادت نوش کرنےوالے ایک اور سپاہی قاسم کی نمازجنازہ لیہ کےعلاقےاعجازآبادمیں اداہوئی، نماز جنازہ میں بریگیڈیئر محمد حمایت سمیت فوج کے افسران نے شرکت کی۔

    یاد رہے پاک دھرتی کےدلیرسپوتوں نےدتہ خیل میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کیا تھا ، آپریشن میں سات دہشت گرد بھی مارےگئے تھے۔

  • طیارہ حادثہ ، شہیدونگ کمانڈرنعمان اکرم مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    طیارہ حادثہ ، شہیدونگ کمانڈرنعمان اکرم مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    لاہور : اسلام آباد میں طیارہ حادثے میں شہیدونگ کمانڈر نعمان اکرم کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ، مولانا طارق جمیل نے شہید کی نماز جنازہ پڑھائی۔

    تفصیلات کے مطابق ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید کا جسدخاکی عسکری10 اے بلاک مسجد میں لایا گیا ، جہاں شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ، جس میں رشتے دار، مقامی لوگ ،مسلح افواج کے نمائندگان بھی شریک ہوئے، مولانا طارق جمیل نے شہید کی نمازجنازہ پڑھائی۔

    جس کے بعد شہیدونگ کمانڈرنعمان اکرم کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

    گذشتہ روز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کےایف16طیارے کے حادثے میں شہید پائلٹ کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی ، جس میں سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانور ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور امیرالبحرایڈمرل ظفر محمودسمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔

    بعد ازاں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید کا جسد خاکی تدفین کے لئے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں  : پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ، ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید

    خیال رہے شہید نعمان اکرم نے دو ہزار انیس میں انٹراسکواڈرن مقابلےمیں شیرافگن ٹرافی جیتی تھی، انہوں نے سوگواروں میں بیوہ، بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، شہید کے والد پاک فوج میں بریگیڈیئر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

    ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہیدنعمان اکرم کا طیارے کے حادثے کے وقت علاقے میں تھا، انھوں نے شہریوں کی قیمتی جانوں سمیت اہم عمارتوں کوتباہی سےبچایا اور آبادی کوبچانےکیلئےشہیدنعمان طیارےکوغیرآبادعلاقےلےگئے اور اپنی جان قربان کردی۔

    یاد رہے اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف -16گر کر تباہ ہوگیا تھا ، پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔

  • مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری سپرد خاک کر دی گئیں

    مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری سپرد خاک کر دی گئیں

    نوشہرو فیروز: زمین کے تنازعے پر قتل کی جانے والی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں اسماعیل شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ضیا لنجار، عاجز دھامرا، ممتاز چانڈیو اور سرفرازشاہ، پارٹی کارکنوں اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کے بعد کارکنان اور ورثا نے ملزمان کی گرفتاری کے نعرے لگائے، بعد ازاں اسماعیل شاہ قبرستان میں شہناز انصاری کی تدفین کردی گئی۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ ایم پی اے شہناز انصاری کو دن دہاڑے قتل کیا گیا، ایم پی اے قتل ہوگئی لیکن آئی جی سندھ آرام سے سوئے ہوئے ہیں۔ آئی جی کے ٹرانسفر سے روکیں گے تو جرائم پیشہ افراد متحرک ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس پر گرفت نہیں رکھے گی تو ایسے حالات پیدا ہوں گے۔

    خیال رہے کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو گزشتہ روز نوشہرو فیروز میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، شہناز انصاری کو 3 گولیاں لگیں اور انہیں تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

    مقتولہ کو کافی عرصے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں، واقعے کے وقت وہ بغیر کسی سیکیورٹی کے ایک مجلس میں شریک تھیں۔

  • چھمب سیکٹرپرشہادت پانے والے پاک فوج کے 4 جوان فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک

    چھمب سیکٹرپرشہادت پانے والے پاک فوج کے 4 جوان فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک

    راولپنڈی : چھمب سیکٹر میں شہید پاک فوج کے جوان شیر زمان اور غلام قاسم ، محمد طیب اور صوبیدار محمد صادق کوپورے فوجی اعزاز کےساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایل اوسی پردھماکے میں شہید کرک کےجوان شیر زمان کی نماز جنارہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں فوجی، سیاسی وسماجی شخصیات نےشرکت کی۔

    نماز جنازہ کے بعد شیر زمان کو آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فوجی دستے نے سلامی دی، شہید نے پسماندگان میں 2 بیٹے، بیٹی، بیوہ اور والد کو چھوڑا ہے۔

    سرگودھا کی تحصیل ساہیوال سےتعلق رکھنےوالے چھمب سیکٹر میں شہید پاک فوج کے سپاہی غلام قاسم کی نماز جنازہ رات گئے ادا کی گئی، جس میں گارڈ آف آنرپیش کیاگیا اور والدہ کوشہید کی یونیفارم اوربیجز دیےگئے، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔

    خوشاب میں چھمب سیکٹر کے شہید جوان طیب کی نمازجنازہ آبائی گاؤں میں اداکردی گئی ، جس کے بعد محمد طیب کو پورے فوجی اعزازکےساتھ سپردخاک کیاگیا، اس موقع پرسول و فوجی افسران ضلعی افسران سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک تھیں۔

    چھمب سیکٹر میں شہید ہونے والے صوبیدار محمد صادق کی نمازِ جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقہ وادی نیلم جورا بانڈی میں ادا کر دی ۔ نمازِ جنازہ میں اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر فوجی و سول افسران ڈپٹی کمشنر راجہ شاھد اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت  کی ، جبکہ ان کی تدفین بھی آبائی قبرستان میں کی گئی۔

  • شمالی وزیرستان بارودی مواد دھماکے میں شہید ایف سی اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    شمالی وزیرستان بارودی مواد دھماکے میں شہید ایف سی اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    فیصل آباد : شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار محسن علی فیصل آباد کے علاقے پٹھان والا میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی جبکہ آرمی چیف کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید محسن علی کی میت علی الصبح جڑانوالا میں آبائی گاؤں پہنچائی گئی توپوراگاوں آخری دیدارکرنے اُمڈ آیا۔

    شہید محسن علی کی نماز جنازہ گاؤں کی فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی گئی، شہید محسن علی کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے لیفٹنٹ کرنل مبشر ، دوسرے افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    جس کے بعد شہید محسن علی کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی پیش کی جبکہ آرمی چیف کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

    گھر سے قبرستان تک سڑک کے دونوں طرف موجود شہری شہید کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید محسن علی کے والد منظور احمد نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی وطن کے لئے دی گئی قربانی اور شہادت پر فخر ہے ۔ وطن کی حرمت و بقا کے لئے ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔

    سپاہی محسن علی کی والدہ بھی کہتی ہےکہ بیٹےکی شہادت پرفخر ہیں۔

    یاد رہے پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام علی میں دہشت گردوں کی طرف سے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے تھے، جن میں جڑانوالا کے گاؤں پٹھان والا کے رہائشی سپاہی محسن علی بھی شامل تھے ۔

  • کراچی میں مبینہ فوڈ پوائزننگ سے جاں بحق  5 بچوں کو پشین میں سپرد خاک کردیا گیا

    کراچی میں مبینہ فوڈ پوائزننگ سے جاں بحق 5 بچوں کو پشین میں سپرد خاک کردیا گیا

    کوئٹہ : کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے 5 بچوں کو نماز جنازہ کے بعد پشین میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ بچوں کی پھوپھو  بھی چل بسی  اور والدہ زیر علاج ہے، والدفیصل زمان کا کہنا ہے کہیں غفلت ہوئی تو پردہ نہ ڈالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فوڈپوائزننگ سے جاں بحق ہونے والے پانچوں بچوں کی نمازجنازہ خانوزئی عیدگاہ پشین میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی، سیاسی رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نمازجنازہ میں شریک ہوئی۔

    نماز جنازہ کے بعد پشین میں مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

    دوسری جانب کراچی میں زیرعلاج بچوں کی پھوپھوبھی دم توڑ گئیں، اٹھائیس سالہ بینا کی میت بھی آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : مضر صحت کھانےسے5 بچوں سمیت 6افرادکی ہلاکت، تحقیقاتی ٹیم نےکام شروع کردیا

    مضر صحت کھانےسے5 بچوں سمیت 6افرادکی ہلاکت کے معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نےکام شروع کردیا، ،تفتیشی ٹیم نے قصرنازانتظامیہ سے ڈیوٹی چارٹ اور کیڑے مارنے والی دوائی کےمتعلق تفصیلات بھی طلب کرلیا ہے۔

    تفتیشی ٹیم کے مطابق کمرے سے بریانی کے دو خالی باکسز ملے تھے، دونوں باکسز اسٹوڈنٹ بریانی سے منگوائےگئے تھے، فیصل زمان اپنی فیملی کے لیے دو ڈبل بریانی کے باکس خرید کر لایا تھا،ایک باکس ایچ ای جے کراچی یونیورسٹی اور ایک باکس ایس جی ایس کورنگی بھجوا دیئے ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ روز پشین سے آئے اخوندزادہ فیصل زمان کی فیملی کے ساتھ فوڈپوائزنگ کا واقعہ پیش آیا، جنہوں نے صدر کےایک ہوٹل سے بریانی کھائی، بریانی کھانے کے بعد فیصل زمان کی اہلیہ کی طبیعت بگڑگئی، وہ انہیں لےکراسپتال پہنچے تو پیچھے سے بچوں کی موت کی خبرآگئی۔

    جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی چار سال کا عزیز چھے سال کی عالیہ، سات سال کا توحید اور نو سال کی صلویٰ شامل ہے، فیصل زمان کے پانچ ہی بچے تھے۔

    پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نوبہارریسٹورنٹ اور قصرناز گیسٹ ہاؤس سے بریانی دودھ اور دیگر کھانے کی چیزوں کے سیمپل اکٹھے کرلیے اور ہوٹل سیل کرکے 18 ملازمین کوحراست میں لیا تھا ، جن سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

  • معروف شیف  فاطمہ کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا

    معروف شیف فاطمہ کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا

    لاہور : معروف شیف اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی صاحبزادی فاطمہ کو لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا، گذشتہ ہفتے فاطمہ علی کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف شیف اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی صاحبزادی فاطمہ کی نماز جنازہ گلبرگ لاہور میں ادا کی گئی، جس میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور وکلاء کی بڑی تعداد شریک نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ میں سردار ایاز صادق، زعیم قادری اور پرویز ملک سمیت اہم سیاسی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

    نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں فاطمہ علی کو باغ رحمت قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

    یاد رہے 25 جنوری کو اشتر اوصاف علی کی بیٹی اور معروف شیف فاطمہ کا کینسر کے باعث انتقال ہو گیا تھا، وہ امریکہ میں مقیم تھی۔

    مزیدپڑھیں :  پاکستانی شیف فاطمہ علی زندگی کی بازی ہار گئیں

    خیال رہے فاطمہ علی مشہور شیف تھیں، جو اٹھارہ سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہوئیں، فاطمہ علی نے امریکی ٹی وی شو ٹاپ شیف کے پروگرم میں حصہ لے کر ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

    واضح رہے فاطمہ علی کو گزشتہ برس اکتوبر میں شدید دھچکا اُس وقت لگا تھا کہ جب اُن کی ’ایونگ سار کومہ‘ نامی نے انہیں واپس جکڑ لیا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں زندہ رہنے کے لیے ایک سال سے بھی کم وقت دیا تھا۔

    اپنے آخری ٹوئٹ میں فاطمہ نے لکھا تھا کہ ’میں اپنی صحت سے متعلق آپ لوگوں کو آگاہ کرتی رہوں گی‘۔ لیکن بدقسمتی سے کچھ دیر قبل پاکستانی شیف کی دوست نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی کہ فاطمہ زندگی کی بازی ہار گئیں اور اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہیں۔

  • کرم ایجنسی دھماکے میں شہید کیپٹن حسنین کو سپردخاک کردیا  گیا

    کرم ایجنسی دھماکے میں شہید کیپٹن حسنین کو سپردخاک کردیا گیا

    ننکانہ صاحب: کرم ایجنسی دھماکے میں  شہید ہونے والے کیپٹن حسنین کو ننکانہ صاحب میں سپردخاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید کیپٹن حسنین کا جسد خاکی ننکانہ صاحب پہنچا تو پورا علاقہ امڈ آیا، شہید کے جنازے پر پھول نچھاور کیے گئے، نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے ، جس کے بعد شہید کیپٹن حسنین کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر
    دیا گیا ۔

    آرمی چیف اور صدر مملکت کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

    شہید کے والد نے بیٹے کی شہادت پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ 100 بیٹے بھی ہوتے تو تووہ بھی وطن پر قربان کرتا، شہید کا والد بننے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

    جوان بیٹے کی شہادت پرماں کی آنکھیں نم تھیں، بھائیوں نے کہا حسنین ان کے لیے ہمیشہ زندہ رہیگا۔


    مزید پڑھیں :  کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘ 4 اہلکار شہید


    یاد رہے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 4 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے، شہید اہلکار غیرملکیوں کے اغواکاروں کی تلاش میں مصروف تھے کہ دھماکا ہوگیا۔

    دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن حسنین،سپاہی سعید باز،سپاہی قادراورسپاہی جمعہ خان شامل تھے جبکہ سپاہی ظاہر،نائیک انور اورلانس نائیک شیر افضل زخمی ہوئے ۔

    خیال رہے کہ دوروز قبل پاک فوج نےانٹیلی جنس بنیاد پرکامیاب آپریشن کے دوران کرم ایجنسی سے کینیڈین امریکن خاندان کوبازیاب کرایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔