Tag: laki murwat

  • لکی مروت:اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی، اسکول سربراہان کیخلاف مقدمات درج

    لکی مروت:اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی، اسکول سربراہان کیخلاف مقدمات درج

    لکی مروت: سرکاری اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی انتظامات پر کئی اسکول سربراہان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

    لکی مروت کے اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی انتظامات پر پولیس نے ایک درجن سے زائد سرکاری اسکولوں کے سربراہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

      لکی مروت کے ڈی پی اواسماعیل کرک کے مطابق سیکیورٹی بہتربنانے کے لئے اسکولوں کو کئی نوٹس بھی جاری کئے گئے لیکن اسکول انتظامیہ نے سیکیورٹی بہتربنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے، دورانِ معائنہ یہ بات سامنے آئی کہ اسکولوں میں گیٹ کے سامنے نہ حفاظتی بیرئیر لگے تھے، نہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے جبکہ دیواروں پرخاردارتاریں بھی نہیں لگائی گئیں۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ اسکول میں سرچ لائٹس کا کوئی انتظام بھی نہیں تھا جبکہ کئی اسکولوں میں سیکیورٹی کے لئے چوکیدار ہی نہیں، ایک اسکول سے بارہ بورکی رائفل خراب حالت میں ملی لیکن چوکیدار موجود نہیں تھا۔

    کئی اسکولوں کے چوکیداروں کے پاس سے جعلی اسلحہ بھی ملا ہے، اسکولوں کے کئی طالبعلموں کے پاس اسکول کارڈ ہی نہیں۔

  • لکی مروت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    لکی مروت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    لکی مروت: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، پولیس نے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جبک دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، پولیس نے ڈی آئی خان بنوں روڈ پر ایک گاڑی پر چھاپہ مارا اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اسلحے میں چوبیس ہزار پانچ سو کارتوس ،چار کلاشنکوف،نو رپیٹر ،بتیس پستول سمیت بڑی تعداد میں میگزین شامل ہیں۔

    ڈی پی او کے مطابق اسلحہ درہ آدم خیل سے ڈیرہ غازی خان اسمگل کیا جارہا تھا۔