Tag: lal haweli

  • مرجاؤں گا،کسی کو لال حویلی میں داخل نہیں ہونے دوں گا، شیخ رشید

    مرجاؤں گا،کسی کو لال حویلی میں داخل نہیں ہونے دوں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار شریف خاندان ہوگا، جان پر کھیل جاؤں گا لیکن کسی کو لال حویلی میں داخل نہیں ہونے دوں گا۔

    یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ لال حویلی پر حملہ کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ لال حویلی پر مسلم لیگی کارکنوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی۔

    میں خود کش سیاستدان ہوں اپنا تابوت کندھے پرلئے گھومتا ہوں، مسلم لیگ نون والوں کی نظروں میں چند دنوں سے کھٹک رہا ہوں اسی وجہ سے  ن لیگ والے میرا پیچھا کر رہے ہیں ، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار شریف برادران ہوں گے۔

    لال حویلی مجھے جان سے زیادہ عزیز ہے اگر اسے کچھ ہوا تو اپنی جان پر کھیل جاؤں گا، یہ لوگ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کے غنڈوں نے وزیراعظم کے انتخاب کے دوران بھی ان پر حملہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ تھانہ وارث خان میں درخواست جمع کرادی ہے درخواست میں ن لیگی یوسی ناظم سمیت کارکنان نامزد ہیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کو چند مفاد پرستوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، میں شہباز شریف کو پیغام دے رہا ہوں کہ انہی مفاد پرستوں نے آپ کو مرکز میں لانے کی مخالفت کی تھی اور یہی لوگ آپ کے ساتھ سازشیں کر رہے ہیں اس لئے آستین کے سانپوں کو پہنچانیں۔

  • مشتعل افراد کی لال حویلی پر حملے کی کوشش، مقدمہ درج

    مشتعل افراد کی لال حویلی پر حملے کی کوشش، مقدمہ درج

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مشتعل کارکنان نے لال حویلی پر حملے کی کوشش کی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ترجمان لال حویلی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مقامی یوسی چیئرمین کی قیادت میں مشتعل افراد نے لال حویلی پر حملے کی کوشش کی۔

    لال حویلی ترجمان کے مطابق مشتعل افراد لال حویلی کے احاطے میں داخل ہوئے اور انہوں نے پتھراؤ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے حملہ کرنے والے مشتعل حملہ آوروں کو فوری طور پر منتشر کردیا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یوسی 45 سے نوازشریف کی حمایت میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ریلی نکالی اور اُن میں سے 300 سے زائد افراد نے لال حویلی پر حملے کی کوشش کی تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کے مسلح کارکنوں نے لال حویلی کے باہر ڈنڈے لہرائے اور ملازمین کو للکارا جبکہ اس دوران اندر 2 کارکن موجود تھے جنہوں نے مشکل سے اپنی جان بچائی۔

    دوسری جانب شیخ رشیدنےرات11 بجے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی۔

    عمران خان کی مذمت

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لال حویلی پر مشتعل افراد کے حملے کی خبر سنی تو شیخ رشید کو ٹیلی فون کر کے اس واقعے کی مذمت کی اور خیریت دریافت کی۔

     وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لال حویلی پرحملےکی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ افسران کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    مقدمہ درج

    لال حویلی پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے مسلم لیگ ن کے یوسی ناظم اور کارکنان کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست شیخ رشید کے بھتیجے راشد رفیق نے جمع کروائی۔

  • سیاست تجارت بن گئی عوام اس نظام کیخلاف بغاوت کریں، سراج الحق

    سیاست تجارت بن گئی عوام اس نظام کیخلاف بغاوت کریں، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بیس کروڑ عوام کو طویل عرصے سے یرغمال بنایا گیا ہے، سیاست اب تجارت بن گئی ہے، عوام اس نظام کے خلاف بغاوت کریں ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، عوامی مسلم لیگ کر سربراہ شیخ رشید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شیخ رشید کافی عرصے سے ملاقات کی دعوت دے رہے تھے آج ملنے چلا آیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات میں ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی ووٹ دینے کے بعد ٹیکس اور بل دیتا ہے پھر بھی روتا ہے، جس کے پاس کروڑوں روپیہ ہے وہ ایوان میں جاسکتا ہے، جس کے پاس کروڑوں روپیہ نہیں وہ امیدوار بھی نہیں بن سکتا۔

    سیاست اب تجارت بن گئی ہے، عوام اس نظام کے خلاف بغاوت کریں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاناما کیس پر نہ تو کمیشن بنایا اور نہ ہی ہمارے ٹی اوآر زتسلیم کئے گئے، ہم نے مجبوری میں عدالت کا دروازہ کھٹکٹھایاتھا، عدالت نے حکمرانوں کو عبوری ضمانت دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف آزادانہ تحقیقات کے لئے عہدے سے مستعفی ہوجاتے تواچھا تھا۔ افسوس ہے وزیراعظم اخلاقی طور پر مستعفی نہیں ہوئے، اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے وزیراعظم مستعفی ہوجائیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم خودی اور وحدت کی بات کرتے ہیں، ملک میں ایک جماعت ظالموں کی ہے اور ایک مظلموں کی، ظالم متحد اور مظلوم منتشر ہے، سائیکل والے کےلئے جہاز والے نہیں رکتے ہیں، ایک مخصوص طبقے نے سیاست اور معیشت پر قبضہ کررکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابی اصلاحات کا عزم کرنا ہے، ایسا انتخابی نظام چاہئے، جس میں غریبوں کیلئے ایوان کے دروازے کھل جائیں، اپوزیشن میں کم ازکم ایجنڈے پراتفاق ہوجائے تو قوم کیلئے بہتر ہے۔

  • لال حویلی پر کریک ڈاؤن، 500 کارکن گرفتار، راستے سیل

    لال حویلی پر کریک ڈاؤن، 500 کارکن گرفتار، راستے سیل

    راولپنڈی: پولیس نے مختلف شہروں کی طرح شیخ رشید کا رہائش گاہ لال حویلی کے باہر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے پانچ سو سے زائد کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار کرلیا، ساتھ ہی ٹرک پر آنے والا اسٹیج کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم  بھی ضبط کرلیا۔گیا۔

    پولیس کا کہناہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی پر لوگوں کو گرفتار کیا جائےگا، لال حویلی کے باہر اسٹیج لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق گاڑی میں کل کے جلسے کے لیے اسٹیج کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم لایا گیا تھا جسے پولیس نے اپنی تحویل میں کرلیا اور لال حویلی کے باہر موجود بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 500 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    اطلاعات ہیں کہ کارکنوں کو گھسیٹتے ہوئے انتہائی بے رحمی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے میگا فون پر اعلان کرتے ہوئے لال حویلی میں موجود کارکنوں کو باہر آنے کا وقت دیا اور وہاں موجود باقی کارکنوں کو لال حویلی سے دور ہٹنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام دور ہٹ جائیں ہمیں لال حویلی سیل کرنی ہے۔

    نمائندہ راولپنڈی جہانگیر کے مطابق دو گھنٹے میں دو بار کریک ڈاؤن کیا گیا،  رات دو بجے لال حویلی کوچاروں اطراف کنٹینر لگا کرسیل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےشیخ رشید نے تصدیق کی کہ لال حویلی کے باہر موجود ساؤنڈ سسٹم اور دیگر سامان پولیس نے اپنی تحویل میں کرلیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق لال حویلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ لال حویلی جانے والے راستے بند کیے جارہے ہیں۔

  • شیخ رشید کی دھمکی کے بعد راستوں میں لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے

    شیخ رشید کی دھمکی کے بعد راستوں میں لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے

    راولپنڈی : پنجاب حکومت نے شیخ رشید کی دھمکی کے بعد لال حویلی کے اطراف لگے ہوئے کنٹینر ہٹا دیئے، مری روڈ پر میٹرو بس سروس کی لائٹس بندکردی گئیں، بجلی بند ہونے سے سڑک اندھیرے میں ڈوب گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کے راستے سیل کرنے پر حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا اور وزیر اعلیٰ پجناب شہبازشریف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا راستہ نکالیں گے کہ یاد رکھو گے۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے عوامی مسلم لیگ کی ریلی کو راستہ دینے کیلئے سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینر ہٹا دیئے۔

    اطلاعات ہیں کہ مری روڈ پر میٹرو بس سروس کی لائٹس بند کردی گئیں، بجلی بند ہونے سے سڑک اندھیرے میں ڈوب گئی۔

    شیخ رشید نے لال حویلی سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے کیبل اور ہماری بجلی بند کردی ہے، مشعل کی روشنی میں ریلی نکالیٰں گے لیکن ریلی کا روٹ ہرگز تبدیل نہیں ہوگا مقررہ روٹ سے ہی گزر کر مقام پر پہنچیں گے۔

    شیح رشید کا حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ صورت حال کو دما دم مست کی طرف نہ لے کرجاؤ، راستےنہ کھولے گئے تو اسلام آباد آجائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ روک سکو توروک لو،ہم رکنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، یہ کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔

    انہوں نے کنٹینرز کو پار کرنے کا طریقہ بھی بتا دیا، شیخ رشید نے کہا کہ پنڈی کو کنٹینرز کا شہربنا دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ ہمارے روٹ سے کنٹینر ہٹادیے جائیں اور ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے۔

    ہم صبح سے بھیک مانگ رہے ہیں لیکن پنجاب حکومت نہیں مان رہی، تاجر پھنسے ہوئے ہیں، ایمبولینسیں پھنسی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے تو کوئی بات نہیں،میرے مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ایک اور نیا ایم پی اے آجائے گا، مسئلہ کسی بڑے آدمی کےمرنے سے ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے پرامن رہیں گے ہم جان دے کر بھی اس ملک میں امن قائم رکھیں گے۔

     واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے لال حویلی کے اطراف میں کنٹینر لگا کر اسے سیل کردیا گیا تھا۔

  • شیخ رشید سرکاری زمین پر قابض ہیں، صدیق الفاروق

    شیخ رشید سرکاری زمین پر قابض ہیں، صدیق الفاروق

    اسلام آباد : سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید نے لال حویلی کے ساتھ متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    سینٹرحاجی حمیداللہ کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس منعقد ہوا ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایاکہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں لال حویلی سے ملحقہ پانچ مرلہ کے پلاٹ پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    صدیق الفاروق کاکہناتھاکہ ملک بھر میں متروکہ وقف املاک کی کتنی زمینوں پر قبضہ ہے اس کا مکمل ریکارڈ ہی مو جود نہیں،جو از خود زمین واپس کر دے اس سے اب تک کا کرایہ وصول نہیں کریں گے۔

    قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ چھ سالوں میں دو لاکھ اکہتر ہزار سے زائد یاتری پاکستان آئے راجہ رنجیت سنگھ کی برسی سمیت چھ تہوارو ں پر سکھوں اور ہندؤں کو پاکستا ن آنے کی اجازت ہے۔

    پنجہ صاحب میں شمشان گھاٹ بنایا جائے گاجبکہ کراچی میں گردوارے کیلئے زمین بھی الاٹ کی جارہی ہے ، کمیٹی نے سفارش کی متروکہ وقف املاک کی لیز پر دی جانے والی زمینوں کا کرایہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق بڑھا یا جائے۔