Tag: lal qila ground

  • ایم کیو ایم کے فلاحی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں،الطاف حسین

    ایم کیو ایم کے فلاحی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں،الطاف حسین

    لندن /کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ رینجرز کا تنظیمی کمیٹی پرعسکری ونگ کوتربیت دینے کاالزام غلط ہے۔

    عمران خان،نوازشریف اورطاہرالقادری کولوگ پیسے دیں توچندہ ،اورعوام ہمیں دیں توبھتہ کیوں کہاجاتاہے؟ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لال قلعہ گراؤنڈ میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ  بتایا جائے کس آئین اور قانون کے تحت زکوٰۃ فطرے کے عطیات جمع کرنا جرم ہے، الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے فلاحی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کھل کر اعلانات کئے جارہے ہیں کہ ایم کیوایم کو زکوۃ اور فطرہ جمع کرنے نہیں دیا جائےگا۔

  • الطاف حسین کا شکوہ ، قائم علی شاہ کا جواب شکوہ

    الطاف حسین کا شکوہ ، قائم علی شاہ کا جواب شکوہ

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے شکوہ کیا ہے کہ آصف زرداری اور وزیراعلٰی قائم علی شاہ نے ان کا ٹیلی فون نہیں اٹھایا۔

     ایم کیوایم کےقائد نےکہا کہ وزیراعلٰی سندھ ضعیف العمری کےباعث میری بات نہیں سمجھ سکے، جس پرانہوں نے فون رکھ دیا، الطاف حسین بعد میں فون ملاتے رہے لیکن قائم علی شاہ نے فون نہیں اٹھایا۔

     الطاف حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری کو بھی دو ٹیلی فون نمبروں پر متعدد بار فون کئے لیکن وہاں کسی نے فون نہیں اٹھایا، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سندھ میں آگ لگی ہوئی لیکن قائم علی شا ہ اور آصف علی زرداری کا غیر ذمہ دارانہ رویہ افسوسناک ہے ۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جواب شکوہ دیتے ہوئے کہا کہ مصروفیت کے باوجود الطاف حسین کا فون اٹھایا ، ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین فون پر جذباتی لگ رہے تھے۔

    انہوں نےکہا کہ میٹنگ چھوڑ کرالطاف حسین کا فون سنا لیکن انھوں نےجذبات میں فون رکھ دیا،جبکہ ان کا کہنا تھا فون الطاف حسین کی جانب سے رکھا گیا۔

    بعد ازاں متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے غیرذمہ دارانہ رویہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

     

  • الطاف حسین کل ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے

    الطاف حسین کل ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب اراکین، تنظیمی شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داروں کا اہم اجلاس کل شام 4 بجے منعقد کیاجائے گا۔

    اجلاس سے قائد تحریک الطاف حسین اہم خطاب کریں گے ۔ یہ اجلاس عزیزآباد کے لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقد کیاجائے گا۔

    جس میں حق پرست ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی ،ایلڈرز ونگ ، شعبہ خواتین، اے پی ایم ایس او، لیبرڈویژن اورریزیڈنٹس کمیٹیوں سمیت ایم کیوایم کے تمام تنظیمی شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔

    اجلاس کے شرکاء سے الطاف حسین اہم خطاب کریں گے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے منتخب ارکان، ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات اورونگز کے ذمہ داران پرزوردیا ہے کہ وہ لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقدہ اجلاس میں بھرپورشرکت کریں اور وقت کی پابندی کا خصوصی خیال رکھیں۔