Tag: Lal shabaz qalendar urs

  • حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا عرس : 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا عرس : 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    لاہور : پاکستان ریلوے نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

    محکمہ ریلوے کے مطابق زائرین کی سہولت کیلئے مجموعی طور پر 3اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی جس میں دو اسپیشل ٹرینیں لاہور، ایک فیصل آباد سے سہون شریف کیلئے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اسپیشل ٹرین26فروری کو لاہور سے رات ساڑھے9بجے سیہون روانہ ہوگی، جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین رات7بجے فیصل آباد سے سیہون شریف کیلئے روانہ ہوگی۔

    محکمہ ریلوے کے مطابق تیسری اسپیشل ٹرین27فروری کو دوپہر12بجے لاہور سے سیہون شریف کیلئے روانہ ہوگی۔

    عرس ختم ہونے پر3مارچ کو پہلی اسپیشل ٹرین سیہون سے فیصل آباد دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی، دوسری اسپیشل ٹرین 3 بجے سیہون سے لاہور اور تیسری اسپیشل ٹرین 5 بجے روانہ ہوگی۔

     

  • لعل شہبازقلندرکاعرس، گرمی اورمختلف حادثات،14زائرین جاں بحق

    لعل شہبازقلندرکاعرس، گرمی اورمختلف حادثات،14زائرین جاں بحق

    سیہون: لعل شہبازقلندرکے عرس میں شدید گرمی اورمختلف حادثات کے باعث آج بھی ایک خاتون سمیت چھ زائرین جان بحق ہوگئے جبکہ کل سے آج تک ہلاکتوں کی تعدادچودہ ہوگئی ہے۔

    سیہون شریف میں حضرت لعل شہبازقلندرکاسات سوتریسٹھواں عرس جاری ہے،عرس کے دوسرے روزبھی ملک بھرسے زائرین کی آمدکاسلسلہ جاری ہے، ہزاروں کی تعدادمیں لوگ موجود ہیں جبکہ شدیدگرمی اورحبس کاعالم ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی زائرین اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ اورحکومتِ سندھ کے ناقص انتظامات نے اُن کے دعوؤں کی قلعی بھی کُھول دی ہے، روزانہ کئی افرادگرمی اورپانی کی عدم دستیابی کے باعث ہلاک ہورہے ہیں، گرمی کے ستائے زائرین دفعہ ایک سوچوالیس عائد ہونے کے باوجود نہر کارُخ کرتے ہیں اوراپنی زندگیاں کھوبیٹھتے ہیں۔

     دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اتنی ہلاکتوں کے باوجودبھی کوئی نوٹس نہیں لے رہی، جبکہ ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ اتنے زائرین کوسہولیات فراہم کرنے کے لئے بجٹ ناکافی ہے۔

     پانی کے لئے بنائی گئی بیس سبیلیں ہزاروں زائرین کی پیاس بجھانے کے لئے ناکافی ہیں، پیپلزپارٹی کے کوچئیرمین آصف علی زرداری کی جانب سے زائرین کومفت منرل واٹرکی بوتلیں تقسیم کرنے کااعلان توہوالیکن یہ صرف اعلانات کی حدتک ہی محدودرہا۔