Tag: LALA

  • میجر جنرل آصف غفور کا شاہد آفریدی کی صاحبزادی کےلیے تحفہ

    میجر جنرل آصف غفور کا شاہد آفریدی کی صاحبزادی کےلیے تحفہ

    کراچی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر خصوصی تحفہ بھیجا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق کپتان کی صاحبزادی اسمارا آفریدی کی مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے ہاتھوں میں تحفہ لیے کھڑی ہیں کہہ رہی ہیں کہ ’آصف انکل مجھے آپ کا گفٹ مل گیا‘۔

     ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے آل راؤنڈر کی صاحبزادی کو بہت ساری چاکلیٹس، ٹافیاں اور دیگر اشیاء بھیجیں جنہیں دیکھ کر وہ بے حد خوش ہے۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی کی چھٹی سالگرہ گھر پر منائی تھی جس کی انہوں نے تصاویر بھی شیئر کیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کا کہنا تھا کہ ’بے شک بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں، ہمیں اہل خانہ اور پیار کرنے والوں کے ساتھ مل کر چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانی چاہیں۔

    انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے اسمارا کی 6 سالگرہ کے موقع پر یادگار لمحات ملے۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان کی اپنی صاحبزادیوں سے محبت ڈھکی چھپی نہیں وہ کسی بھی سیریز میں اپنی بچیوں کو ساتھ ضرور لے جاتے ہیں اور وہ میچ کے علاوہ اسٹار کرکٹر کے ساتھ ساتھ نظر آتی ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ورلڈکپ کی پہلی فتح : سلیفی کے شیرمیدان میں ایک بار پھر ڈھیر ہوگئے

    ورلڈکپ کی پہلی فتح : سلیفی کے شیرمیدان میں ایک بار پھر ڈھیر ہوگئے

    کراچی: پاکستانی اوپنرز نے زمبابوے کے خلاف بھی نہ چلنے کی روایت نہ توڑی، احمد شہزاد اور ناصر جمشید نے صرف وکٹ پر آنے کی زحمت کی۔

    شاہین ورلڈکپ کھیلنےنہیں بلکہ پاکستانی شہزادے تو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹور کے مزے لوٹنے آئے تھے،میدان میں رنز نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر سیلفیوں کے انبار لگا دیئے۔

    سلیفی کنگ احمد شہزاد وکٹ پر رہے زیرو کنگ، ویسٹ انڈیز کے خلاف دس گیندوں پرایک رن بنانے کا احسان کیا تو زمبابوے کے خلاف گیارہ گیندوں کا سامنا کر کے بھی رنز کا کھاتا نہ کھولا۔

    ناصر جمشید کو نہ جانے کس بات کی جلدی تھی،انہوں نے دونوں میچوں میں صرف دس بولز کھیلی اور جب بلا گھمانے کی کوشش کی تو آؤٹ ہی ہو گئے۔

    سیلفی کنگ احمد شہزاد کی بات ہو یا بوم بوم کی بات ہو میدان میں صفر بٹہ صفر میں بھی دونوں کا کوئی ثانی نہیں،دونوں کا میدان میں بلا چلا نہیں اور غلطی سے ایک کیچ لیا تو احمد شہزاد اپنی کارکرگی پر حواس باختہ ہوگئے۔

    بوم بوم نے بھی اپنی سالگرہ پر بھی عوام کو مایوس کردیا، بوم بوم نے شاندار پرفارمنس کا انتظار کرتے شائقین کو انڈے کا تحفہ دیا۔

  • کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کراچی :کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے، انیس سو بانوے کی فتح کے سائے منڈلانے لگے، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر ورلڈ کپ میں پہلی فتح ریکارڈ کرالی۔

    تاریخ اپنے آپ کو دہرانے لگی،ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل ہوتے ہی سو بانوے کی یاد تازہ ہوگئی، تیس سال قبل بھی شاہینوں نے زمبابوے کو ٹھکانے لگا کر عالمی کپ میں اپنا اکاؤنٹ کھولا۔

     اس بار بھی شاہینوں کا شکار زمبابوین ٹیم ہوئی، 1992 میں پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے عبرتناک دی۔

     اس بار بھی کالی آندھی شاہینوں کو اڑا کر لئےگئی، سونے پہ سوہاگا یہ وہی براعظم ہے، جہاں پاکستان تیس برس پہلے چیمپیئن بنا۔

    انیس سو بانوے میں ٹیم کے کپتان چالیس سالہ عمران خان اور اس بار چالیس سالہ مصباح ہیں، میانوالی کے دونوں کپتانوں کا تعلق بھی نیازی خاندان سے ہی ہے۔

    پاکستان نے انیس سو بانوے میں ٹائٹل جیتا تو اس وقت بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی تھے، تیس برس قبل جاوید میانداداپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے تھے تو اس بار یہ کارنامہ آفریدی انجام دے رہے ہے۔

     یہ تمام چیزیں ایک جیسی ہیں،ایسے اتفاق کہہ لے یا کچھ اور تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ نتیجہ بھی وہی نکلتا ہے یا نہیں۔

  • بوم بوم آفریدی آج اپنی پینتیسویں سالگرہ منارہے ہیں

    بوم بوم آفریدی آج اپنی پینتیسویں سالگرہ منارہے ہیں

    شاہد آفریدی! یہ نام شائقینِ کرکٹ کے دلوں پرراج کرتا ہے۔ انیس سواسی میں خیبر ایجنسی میں آنکھ کھولنے والے شاہد آفریدی انیس سو چھیانوے میں بطورلیگ اسپنرٹیم میں شامل ہوئے۔

    کیرئیر کے دوسرے ہی ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف سینتیس گیندوں پرتیزترین سینچری بناکردنیائے کرکٹ میں ہلچل مچاکرشاہد آفریدی شہرت کے آسمان کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

    زندگی کی پینتیس بہاریں دیکھنے والے بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی شائقین کا جوش بڑھادیتی ہے۔ آفریدی کے بلند وبالا چھکے ان کی پہچان بن گئےہیں۔

    اچھے اچھے بولرز آفریدی کو بولنگ کرتے ہوئے گھبراجاتے ہیں لیکن ان دنوں آفریدی کا بلا کچھ خاموش ہے۔

    حالیہ ورلڈ کپ کے بعد شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ایک روزہ کرکٹ میں دیکھنے سے محروم ہوجائیں گے۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    شارجہ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں ایک سو سینتالیس رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    شارجہ کے میدان میں پاکستانی شاہینوں نے کیویز سے حساب کردیا، شاہینوں نے لاٹھی نے کیویز کے ہوش اڑا دئیے، پاکستان کے تین سو پینسٹھ رنز کے تعاقب میں مہمان کا ڈبہ صرف دو سو سترہ رنز پر گول ہوگیا۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیا تو محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے برق رفتار ترسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا۔ احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔احمد شہزاد کی شاندار سنچری اور آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے تین سو چونسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    ہدف کے تعاقب میں محمد عرفان کی نپلی تلی بولنگ نے کیویز کے گرد گھیرا تنگ کردیا، رہی سہی کسر حارث سہیل اور بوم بوم آفریدی نے پوری کردی،پہاڑ جیسے ہدف کو دیکھ کر کیوی اوپنرز نہ جان لڑائی اور نہ ہی مڈل آڈر نے،نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی دو سو سترہ رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، احمد شہزار کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کاپہاڑ جیسا حدف دے دیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کاپہاڑ جیسا حدف دے دیا

    شارجہ:پاکستان بامقابلہ نیوزی لینڈ کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اوپننگ کی ۔ 63 کے اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب محمد حفیظ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے جنہوں نے 35 رنز اسکور کیئے ۔

    پاکستان کی تیسری وکٹ 210 رنز پر گری جب احمد شہزاد 113 رنز بنا کر ہینری کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی 210 رنز پر گری جب اسد شفیق کو ہینری نے 23 رنز پر آؤٹ کیا۔ پانچویں وکٹ حارث سہیل کی گری جنہوں نے 28 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیئے ۔ 300 رنز پر عمر اکمل بغیرکوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔

     پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جنہوں نے اپنی 58 ویں نصف سینچری صرف 21 گیندوں پر مکمل کی، انہوں نے جارحانہ اننگز مجموعی طور پر 55 رنز اسکور کیئے، سرفراز احمد اور سہیل تنویر نے 30 اور 17 رنز اسکور کیئے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلر میٹ ہینری رہےجنہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

  • لیاری میں مقابلہ، لالہ، نعیم اوریونس ہلاک

    لیاری میں مقابلہ، لالہ، نعیم اوریونس ہلاک

    کراچی: شہرقائد کےعلاقےلیاری میں پولیس و رینجرز کے مقابلوں کےدوران گینگ وارکے ملزمان لالہ اورنگی،نعیم کالو اور یونس مادی مارےگئے۔

    لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں جہاں گینگ وارکے ملزمان کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہوا،مقابلوں کے بعدملزمان لالہ اورنگی، نعیم کالو اوریونس مادی مارے گئے۔

    پولیس نے ملزمان سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمدکیا،لالہ اورنگی کی گرفتاری پردس لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔