Tag: LALA Afridi

  • بھارت کیخلاف ٹیم تیار نہیں تو اسے ہونا پڑے گا، شاہد آفریدی

    بھارت کیخلاف ٹیم تیار نہیں تو اسے ہونا پڑے گا، شاہد آفریدی

    سڈنی: پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی کا کہنا ہے میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کی تیاری اچھی نہیں ہوئی اس کے باوجود ٹیم کو بھارت کیخلاف سو فیصد کارکردگی دکھانی ہوگی۔

    پاکستان ٹیم کے جارحانہ مزاج بلے باز شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عالمی کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاری اچھی نہیں ہوئی، اس کے باوجود پوری ٹیم کو بھارت کیخلاف سو فیصد کارکردگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا، موجودہ کرکٹ بہت تیز ہو گئی ہے حریف ٹیمیں میچ میں واپسی کا موقع نہیں دیتی۔

     شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں میں پاکستانی بولنگ میں اسپنرز کا کردار اہم رہا ہے،سعیداجمل ارو محمد حفیظ نے اس عرصے میں بہت کچھ کیا۔ دونوں کے نہ ہونے سے کارکردگی پر فرق پڑ سکتا ہے۔

     پاکستان اور بھارت کے میچ کے بارے میں آفریدی نے کہا کہ پاک بھارت میچ بہت بڑا میچ ہے اور اگر ٹیم تیار نہیں ہے تو اسے تیار ہونا پڑے گا۔

    آفریدی نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں کوئی ایک ٹیم فیورٹ نہیں، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

  • شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی

    شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی

    لاہور: ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان ہوتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد آفریدی نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

     نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران شاہد آفریدی کے ہاتھ میں معمولی انجری آئی تھی۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا تھا، شاہد آفریدی نے آرام کے بعد قذافی سٹیڈیم میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ جبک ورلڈ کپ کے لئے تیرہ سے سترہ جنوری تک لگنے والے تربیتی کیمپ میں شاہد آفریدی فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ باقاعدہ طور پر نیٹ پریکٹس میں بھی حصہ لیں گے۔

  • ورلڈکپ 2015میں پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے، شاہد آفریدی

    ورلڈکپ 2015میں پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے، شاہد آفریدی

    لاہور: آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کے دو ہزار سولہ تک کپتانی کے فیصلے سے وقت سے پہلے کپتان بننے کیلئے کوشاں لڑکے اب صرف کرکٹ پر توجہ دیں گے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتان بننےکی کوشش کرنےوالےاب کرکٹ کھیلیں گے،اگر پاکستان کرکٹ کے لئے کچھ بڑا کرنا ہے تو تمام پلیئرز کوکھل کر بغیر ڈرے کھیلنا ہوگا،سعیداجمل کی جگہ ذوالفقاربابر،رضاحسن بہترین ٹیلنٹ ہیں، ورلڈکپ 2015میں پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے۔

    شاہد آفريدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ یونس خان سے بات کرے،یونس خان کو ڈراپ کرنے کاسلیکٹرز اور کپتان بتاسکتے ہیں،سینئرز کو عزت ملنی چاہئے، شاہد آفريدی نے کہا کہ ٹی 20 آسان گیم نہیں، 2016ء کیلئے ابھی سے پلان بنالیا ہے۔