Tag: LAND DISPUTE

  • کراچی: سرجانی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: سرجانی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی کے علاقے سرجانی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ لیاری چھتیس بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا ہے، لاش کو ضابطہ کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمینی تنازعے کے باعث پیش آیا ہے، اسامہ نامی ملزم فائرنگ کرکےموقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں تین بہنوں کے قتل کے لرزہ خیز قتل کے واقعے نے سب کے دل دہلا دیے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پولیس کے مطابق چند ماہ پہلے ہارون نامی شخص کی بہن کو 3 بہنوں نے چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا جس پر ہارون نے مقتولہ خواتین کے بھائیوں سے کہا تھا راضی نامہ تب ہو گا جب وہ اپنی بہنوں کو قتل کرے۔

    https://urdu.arynews.tv/bahawalnagar-uncle-shoots-and-kills-nephew/

  • بدین میں زمین کے تنازع پر خونریز تصادم، 5 افراد قتل

    بدین میں زمین کے تنازع پر خونریز تصادم، 5 افراد قتل

    بدین: کھورواہ کے نواحی گاؤں انگارو خاصخیلی میں زمینی تنازعہ پر 5 افراد قتل جبکہ 7 زخمی ہوگئے جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کھورواہ کے نواحی گاؤں انگارو خاصخیلی میں زمینی تنازعہ پر خاصخیلی اور راھموں برادری کے مابین جھگڑا ہوا جس میں فائرنگ لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے وار لگنے کے باعث دونوں برادریوں کے 5 افراد موقع پر قتل جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 3 کی حالت نازک ہے۔

    تصادم کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز اور تھانہ کھورواہ کے سب انسپکٹر جبکہ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیا جس کے بعد مزید جانی نقصان پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے مطابق ضلع بھر سے اضافی پولیس نفری بھی طلب کرلی گئی ہے، تمام زخمیوں کو علاج کیلئے گولاڑچی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زمین کے تنازع پر خونریز تصادم ہوا، مکمل قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، پولیس نے دونوں برادریوں کے مقتولین اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کردی ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں انور ولد عبدالله راھموں، مدد علی، محمد صديق، عبدالمجيد اور احمد شامل ہے جبکہ زحمی ہونیوالوں میں گل حسن، محمد جمن، يوسف، مينھن وسايو، غلام محمد، واحد بخش اور گل شير شامل ہے۔

  • بلوچستان کے ضلع کچھی میں زمین پر تصادم، 4 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع کچھی میں زمین پر تصادم، 4 افراد جاں بحق

    بولان: بلوچستان کے ضلع کچھی میں زمین پر تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں اراضی کے تنازعے پر متحارب قبائل کے مابین تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

    سبّی سے ملحقہ ضلع کچھی کے علاقے بالاناڑی میں 3000 ایکڑ سے زائد اراضی کے تنازعے پر متحارب قبائل میں جنگ چھڑنے کے بعد علاقہ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تصادم لہڑی، شاہوانی اور ابڑو قبائل میں ہوا، جس سے لہڑی اور شاہوانی قبائل کے افراد ہلاک و زخمی ہوئے, حالات قابو کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی بالاناڑی پہنچ گئی ہے۔

    دونوں اطراف سے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈھاڈر اور ڈیرہ مراد جمالی مبتقل کیا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، انتظامیہ کی ناکامی کے باعث جانی نقصان بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

  • سالے نے بہنوئی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    سالے نے بہنوئی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    مرزا پور : بھارت میں زمین کے تنازعے نے دو افراد کی جان لے لی، ایک شخص نے اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مرزا پور میں گزشتہ روز قتل کا واقعہ پیش آیا، 39سالہ شخص نے اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان پرانا زمینی اور مالیاتی تنازعہ تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دنیش شرما عرف پنٹو نامی ملزم نے بکریا گاؤں میں بہنوئی گوپال جی کے گھر جاکر اس پر فائرنگ کی، واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، تاہم بنکٹ گاؤں پہنچنے کے بعد دنیش نے خود کو بھی گولی مارلی۔

    پولیس کے مطابق دنیش کے پاس لائسنس یافتہ 12 بور ریپیٹر بندوق تھی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، تاہم گوپلاجی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک ریپیٹر گن، 17کارتوس اور خالی خول برآمد کئے۔

  • صوفی عبدالقیوم کا قتل زمین کے مسئلے پر ہوا، ڈی آئی جی ایسٹ

    صوفی عبدالقیوم کا قتل زمین کے مسئلے پر ہوا، ڈی آئی جی ایسٹ

    کراچی: کراچی پولیس نے صوفی عبدالقیوم کے قتل کی وجہ زمین کا مسئلہ قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر اور ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوفی عبدالقیوم کا قتل زمین کا مسئلہ تھا۔

    ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے بتایا کہ صوفی عبد القیوم کو گلستان جوہر میں قتل کیا گیا، 2 ٹارگٹ کلر مولانا عبدالقیوم کو قتل کر کے فرار ہوئے، یہ مذہبی یا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ زمین کا مسئلہ تھا۔

    انھوں نے کہا 2 ملزمان نے مولانا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ان کا مولانا صاحب کے ساتھ زمین پر تنازع تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق علی اکبر اہم شوٹر تھا، دوسرے کا نام تنویر ہے، دونوں ملزمان کرائے کے قاتل ہیں، علی اکبر نے 2013 میں بھی ایک سیاسی مخالف کو قتل کیا تھا۔

    ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ مولانا کو قتل کرنے کے لیے اجرتی قاتل استعمال کیے گئے، مین شوٹر علی اکبر اس سے قبل بھی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا رہا ہے۔

  • دیا مربھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے انتہائی اہم پیش رفت، دیرینہ تنازعہ حل

    دیا مربھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے انتہائی اہم پیش رفت، دیرینہ تنازعہ حل

    اسلام آباد : تھور اور ہربن قبائل کے درمیان حدود کا دیرینہ تنازعہ حل کر لیا گیا ہے، جو دیامربھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے انتہائی اہم پیش رفت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جو دیامربھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ، گرینڈ جرگے میں تھوراورہربن قبائل میں حدود کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا، دونوں قبائل کے درمیان مذکورہ تنازعہ کے حل کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواکے مابین حد بندی کا مسئلہ حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

    حدود کا تنازعہ حل ہونے کا تاریخی اعلان تھور ہربن گرینڈ جرگہ نے آج دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ سائٹ پر منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں کیا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ تنازعے میں 4 جاں بحق افراد کو 50،50 لاکھ اور زخمیوں کو 25،25،لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کیا گیا، آئندہ چند دنوں میں گرینڈ جرگہ حدود بندی کا تعین کرنے کا پابند ہے۔

    تھور ہربن حدود تنازہ میں کئی جانیں ضائع ہوئی اور لوگوں کے املاک کو نقصان پہنچا تھا، جاں بحق افراد کے لواحقین کو واپڈا میں ایک،ایک ملازمت دینے کے پابند بھی ہوں گے، گرینڈ جرگہ نے مزید ملازمتوں میں اپنی سفارشات بھی پیش کی۔

    گرینڈ جرگہ کے 26ارکان کے علاوہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ)، فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل جواد احمد، جنرل منیجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سیٹلمنٹ واپڈا بریگیڈیئر شعیب تقی (ریٹائرڈ)،جنرل منیجر اینڈ پراجیکٹ ڈائریکٹر راؤ محمد یوسف اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے ممبران نے شرکت کی۔

    انجنیئر محمد نور خان،حاجی رحمت خالق، حاجی گلبر خان اور صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے ممبر ایم پی اے دیدار خان کے علاوہ کمشنر دیامر استور ڈویژن،ڈپٹی کمشنر دیامر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان،اور دیامر ضلع سے تعلق رکھنے والے ایم ایل ایز، مقامی عمائدین،واپڈا کے سینئر آفیسرز اور تھور اور ہربن قبائل کے لوگوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔

    تھور ہربن گرینڈ جرگہ دونوں قبائل کے درمیان حدود کے تنازعہ کو حل کرنے کیلئے 2019ء کے آخر میں تشکیل دیا گیا تھا، گرینڈ جرگہ کے ارکان کی تعداد 26ہے جن میں سے 13 کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے جبکہ 13کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے ہے۔

    ارکان میں اکابرین اور مذہبی علماء شامل ہیں، گزشتہ دوسال کے دوران گرینڈ جرگہ کے متعدد اجلاس منعقد ہوئے ، جس میں تنازعہ کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور وخوض کیاگیا۔

    گرینڈ جرگہ کے اجلاس اور کارروائی کے دوران گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کی سول انتظامیہ اور واپڈا نے بھر پور معاونت فراہم کی اور گرینڈ جرگہ کے فیصلوں کی روشنی میں چیئر مین واپڈا،کمانڈر ایف سی این اے اور گرینڈ جرگہ کے ارکان نے تقریب میں دونوں قبائل کے درمیان2014ء کے تصادم کے متاثرین کو زرتلافی کے طور پر 40کروڑ روپے کے چیک تقسیم کئے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے تھور اور ہربن قبائل کے درمیان حدود کا پیچیدہ تنازعہ حل کرنے پر گرینڈ جرگہ کا شکریہ اداکیا، انہوں نے اس ضمن میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کی سول انتظامیہ کے علاوہ لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سیٹلمنٹ واپڈا کی خدمات کو بھی سراہا۔

    خیال رہے دیامربھاشا ڈیم دریائے سندھ پر چلاس سے زیریں جانب تعمیر کیا جارہا ہے، اس منصوبہ کی تکمیل2028-29 میں متوقع ہے، منصوبے کی بدولت 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، جس سے 1.23 ملین ایکڑ زمین سیراب ہوسکے گی۔

    منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے4ہزار میگاواٹ ہے، یہ منصوبہ قومی نظام کو ہر سال 18 ارب یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی مہیا کرے گا اور اس منصوبے کی وجہ سے تربیلا ڈیم کی عمر میں بھی 35سال اضافہ ہوگا۔

  • بہاولپور: زمینی تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بھائی سمیت 4 افراد قتل

    بہاولپور: زمینی تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بھائی سمیت 4 افراد قتل

    بہاولپور: خون سفید ہوگیا، بہاولپور میں بھائی نے زمین کے تنازع پر بھائی سمیت چار افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ بہاولپور کے نواحی علاقے تھانہ ہیڈراجکاں کی حدود میں پیش آیا، جہاں ملزم محمد نواز کا اپنے بھائی مقصود کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہاتھا، ا سی رنجش میں ملزم نے گھر میں گھس کر کلہاڑی اور چھریوں کے وار کرکے اپنے سگے بھائی کے پورے خاندان کو ختم کردیا۔

    واقعے میں ملزم نواز کا بھائی، اس کی بیوی اور دو بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، دلخراش واقعے کے بعد ملزم نواز نے تھانہ ہیڈ راجکاں میں جاکر گرفتاری دے دی۔

    واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

    جاں بحق افراد کی شناخت مقصود ، وسیم بی بی، سویرابی بی اور گلشن رانی کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے بہاولپور میں زمین کے تنازع پر چار افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے، آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے کی فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

  • دادو : زمین کے تنازعہ پر قبائلی تصادم، فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق

    دادو : زمین کے تنازعہ پر قبائلی تصادم، فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق

    دادو : مری اور لاشاری قبیلے کے درمیان زرعی زمین کے تنازعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس نے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دادو میں زمین کاجھگڑا چھ زندگیاں نگل گیا، لاشاری برادری کے افراد کی عدالت سے پیشی کے بعد کار نمبر اے ایل کیو918میں واپس آرہے تھے کہ راستے میں انڈس ہائی وے پر گھات لگائے بیٹھے کار سوار مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔

    علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، حملہ اتنا شدید تھا کہ پانچ افراد نے موقع پر ہی جان دے دی، دو افراد اسپتال منتقل کئے گئے جہاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔

    جائے وقوعہ پر پولیس حسب معمول دیر سے پہنچی، لاشیں ایک گھنٹے تک گاڑی اور سڑک پر پڑی رہیں، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ذرائع کے مطابق پولیس نے ابھی تک کوئی مقدمہ درج کیا ہے اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • زمین کے تنازعے پربھارت میں دلت خاتون کو برہنہ کردیا گیا

    زمین کے تنازعے پربھارت میں دلت خاتون کو برہنہ کردیا گیا

    نئی دہلی: بھارتی ضلع چترا پورمیں ایک جوڑے نے دلت ذات کی ایک خاتون کومبینہ طورپربرہنہ کرکے انسانی غلاظت پینے پرمجبورکیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنی ہی ذات کے چند افراد کے ساتھ مل کرچتراپور کے ایڈیشنل سپرٹنڈنٹ پولیس نیرج پانڈے سے مل کر شکایت درج کرائی کہ مقامی پولیس اسٹیشن اس معاملے پر کوئی ایکشن نہیں لے رہا۔

    بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 24 اگست کو مدوارا گاوٗں میں ناوگونگ تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔

    مذکورہ تھانے کی پولیس نے شکایت کے بعد وجے یادو اوراس کی بیوی وملا یادو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    متاثرہ خاتون نے پولیس کے سامنے موقف اختیار کیا کہ اسے چند ماہ قبل حکومت کی جانب سے ایک زمین کے ٹکڑے کا پروانہ دیا گیا جو اس سے قبل وجے یادو کی ملکیت تھی اسی سبب وجے یادو اسے ہراساں کررہا تھا۔

    خاتون کے مطابق 24 اگست کو یادو نے اس کی فصلوں میں اپنے جانور چھوڑ کر فصل کو نقصان پہنچایا اور جب وہ شکایت کرنے یادو کے گھر گئی تو یادو کی بیوی وملا نے اسے لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    دریں اثناء یادو بھی آگیا جس نے خاتون کو بزور قوت برہنہ کیا اور اپنا پیشاب پینے پر مجبور کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

    سپرنٹنڈنٹ آف پولیس للیت شکیاور کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ انہوں نے متاثرہ خاتون کی داد رسی کے لئے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کردیں ہیں۔