Tag: land grabbers

  • سندھ پولیس افسران کا زمینوں پر قبضے میں ملوث ہونے کا انکشاف

    سندھ پولیس افسران کا زمینوں پر قبضے میں ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی : ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے آئی جی سندھ کو سندھ پولیس کے افسران کا زمینوں پر ناجائز قبضوں میں ملوث ہونے کے معاملے سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین آباد الطاف طائی نے سندھ پولیس کے افسران پر لینڈ گریبرز کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو لکھے گئے ایک خط میں چیئرمین آباد الطاف طائی نے انکشاف کہ سندھ پولیس کے 6 افسران کراچی میں زمینوں پر قبضوں کے معملات میں ملوث ہیں۔

    خط میں بتایا گیا کہ پولیس افسران قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے اور کرپشن میں ملوث ہیں، ملوث افسران میں4 ایس ایچ اوز، ایک ڈی ایس پی اور اے ایس آئی شامل ہیں۔

    الطاف طائی نے خط میں بتایا کہ ان افسران میں ایس ایچ او ماڑی پورغلام حسین کورائی، یاسین گجر، ایس ایچ او منگھوپیر سرفراز اعوان اور سچل راجہ تنویر، ڈی ایس پی اور اے ایس آئی ماڑی پور کے نام شامل ہے۔

    چیئرمین آباد نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے قبضہ مافیا کی سرپرستی میں ملوث افسران کے خلاف نوٹس کی اپیل کرتے ہوئے ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی بھی اپیل کی ہے۔

  • تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوتے ہی قبضہ مافیا پھر سرگرم

    تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوتے ہی قبضہ مافیا پھر سرگرم

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوتے ہی قبضہ مافیا پھر سے سرگرم ہوگیا، صوبہ پنجاب کی تحصیل تونسہ شریف میں زرعی زمینوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں زرعی گریجویٹ کو دی جانے والی زمین پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔

    زرعی گریجویٹس پنجاب کے جنرل سیکریٹری محمد آصف کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زمین پر کھڑی تیار فصل کو آگ لگا دی، زرعی گریجویٹ کو قبضہ مافیا کارندوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    محمد آصف کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ملزمان کو مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما سردار میر بادشاہ کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ زمین زرعی گریجویٹس کو سنہ 2010 میں الاٹ ہوئی تھی، 2004 سے ناجائز قبضہ تھا جسے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سنہ 2020 میں ختم کروایا گیا، اب دوبارہ زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

  • منگھو پیر پولیس کے سابق ایس ایچ او کا  لینڈ گریبرز سے گٹھ جوڑ کا انکشاف

    منگھو پیر پولیس کے سابق ایس ایچ او کا لینڈ گریبرز سے گٹھ جوڑ کا انکشاف

    کراچی : منگھو پیر پولیس کے سابق ایس ایچ او کو لینڈ گریبرز سے گٹھ جوڑ کے انکشاف کے بعد معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدے میں کہا گیا کہ سابق ایس ایچ او عدنان نے لینڈگریبرکے کہنے پر مزدوروں کو اغوا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگھو پیر پولیس کےسابق ایس ایچ او کا لینڈ گریبرز سے گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا، جس کے بعد سابق ایس ایچ او عدنان کو لینڈ گریبر سے گٹھ جوڑ پرمعطل کیا گیا جبکہ عدنان اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ عدالتی حکم پردرج ہوا۔

    مقدمے میں اغوا، اقدام قتل،حبس بےجا اور ڈکیتی کی دفعہ شامل کی گئی اور کہا گیا کہ سابق ایس ایچ او عدنان نے لینڈ گریبر کے کہنے پر مزدوروں کواغواکیا۔

    ایف آئی آر میں مدعی کے حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے، جس میں بتایا کہ ملزم سابق ایس ایچ اوعدنان نے5 بےگناہ افراد کو4روزحبس بےجامیں رکھا، 6 مزدوروں کو مبینہ لینڈ گریبر علی حسن بروہی کے کہنے پر اغواکیا گیا، تمام مزدور ایک بلڈرکی زمین پر رکھوالی کررہے تھے۔

    سابق ایس ایچ اونےمزدوروں کوحبس بےمیں رکھ کر کروڑوں کی زمین پرقبضہ کرایا، منگھوپیر تھانےپر مجسٹریٹ کی جانب سے چھاپہ مار کر مزدوروں کو بازیاب کرایا گیا جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عدالت کو شکایت کی گئی۔

    سابق ایس ایچ او نے تفتیشی افسر کے ساتھ ملکر کیس کو بی کلاس کردیا ، پولیس حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • کراچی سپر ہائی وے پر قبضہ مافیا اور پولیس آمنے سامنے، تین ملزمان گرفتار

    کراچی سپر ہائی وے پر قبضہ مافیا اور پولیس آمنے سامنے، تین ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے پر قبضہ مافیا اور پولیس آمنے سامنے آگئے.

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے کے علاقے سے قصبہ چھڑانے کی کوشش میں پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا.

    نوری آباد کے زمینوں پر قابض مافیا نے پویس پر فائرنگ کر دی. پولیس اور قبضہ مافیا میں شدید مقابلہ ہوا.

    اس دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس کا تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کے مطابق ملک مزمل عرف بھیدی نامی شخص زمینوں پر قبضےمیں ملوث ہے.

    مزید پڑھیں: کراچی، کلفٹن کے علاقے میں پارک سے تشدد زدہ 3 لاشیں برآمد، مقدمہ درج

    خیال رہے کہ آج شہر قائد کے علاقے بیچ ویو پارک کلفٹن سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ہے، تینوں افراد بے گھر تھے، پارک میں سو رہے تھے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ گھنٹہ پہلے پہلی لاش کی اطلاع ملی تھی، سرچ آپریشن کرنے آئے تو مزید 2 لاشیں ملیں۔