Tag: landmine blast

  • شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا، بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق

    شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا، بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق

    وزیرستان: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکا ہوا جس میں بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، جاں بحق بچوں کا تعلق کھجوری ذاکر خیل گاؤں سے ہے۔

    پولیس اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بچے کھجوری چیک پوسٹ کے قریب کھیتوں میں بکریاں چرا رہے تھے کہ اچانک زور دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز سن کر مقامی لوگ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، اور جاں بحق بچوں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کیں۔

  • پسنی: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،  کیپٹن اورایک جوان شہید

    پسنی: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن اورایک جوان شہید

    پسنی: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو دہشت گردوں نے پسنی کے علاقے خدا بخش بازار میں نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کامحاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش آپریشن شروع کردی ، ایسے بزدلانہ واقعات سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ ملک دشمن ایجنسیز،عناصرکوبلوچستان کاامن سبوتاژکرنےنہیں دیں گے، سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر ملک کیخلاف سازشیں ناکام بنادیں گی۔

    یاد رہے دو روز قبل سیکیورٹی فورسز کے ضلع کرم کے علاقے زاوا میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہوئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 6اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

    شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 6اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت6 جوان شہید ہوگئے۔

    مارد وطن پر بہادر سپوتوں نے اپنی جان قربان کر دی، سرحدوں کی حفاظت پر مامور  پاک فوج کے چھ جوان دھماکے میں شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں رزمت کےقریب بارودی سرنگ میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ  نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، نائب صوبیدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 3 اہلکار شہید

    شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 3 اہلکار شہید

    شمالی وزیرستان : پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں ایف سی بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ سرچنگ کررہا تھا کہ اسی دوران بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار (نائیک عنایت اللہ خٹک، سپاہی محسن علی اور سپاہی صفت اللہ) شہید ہوئے۔


    پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے حملہ، تین اہل کار شہید، پانچ دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ دو روز قبل پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں‌ لانس نائیک سمیت تین اہل کار شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 13 نومبر کو پاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن جنید حفیظ اورسپاہی رحم شہید اور 4 زخمی جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔