Tag: Landslide

  • کربلا کے قریب مزار پر لینڈ سلائیڈنگ، متعدد زائرین جاں بحق

    کربلا کے قریب مزار پر لینڈ سلائیڈنگ، متعدد زائرین جاں بحق

    عراق کے شہر کربلا میں ایک مزار کی عمارت پر مٹی کا تودہ گرنے سے اب تک 7 زائرین جاں بحق ہوگئے جبکہ ملبے تلے دب جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔

    عراق کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق ہفتے کے دن سے جاری امدادی کارروائیوں میں ملبے تلے دبے 8 افراد کو نکال لیا گیا ہے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

    محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ سے منسوب ایک مزار قطارۃ الامام علی کے مقام پر پیش آیا۔

    مزار کربلا شہر سے 25 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، ہفتے کے روز پیش آنے والا واقعہ ریت کے ٹیلے اور چٹانوں کے گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔

    عراقی محکمہ شہری دفاع کے میڈیا انچارج بریگیڈیئر عبدالرحمٰن جدوت کا کہنا ہے کہ ملبے سے چار لاشیں ملی ہیں، 6 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

    ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ایسی مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں جن سے ممکنہ طور پر پھنسے ہوئے لوگوں کو نقصان نہ پہنچے۔

    ہفتے اور اتوار کی رات ریسکیو ٹیمیں فلڈ لائٹس کی مدد سے رات بھر ان افراد کو نکالنے کی کوشش اور ملبے کے درمیان موجود خلا سے انہیں آکسیجن، خوراک و پانی پہنچاتے رہے۔

  • برازیل میں طوفانی بارشیں : مٹی کے تودے نے37 افراد کی جان لے لی

    برازیل میں طوفانی بارشیں : مٹی کے تودے نے37 افراد کی جان لے لی

    ریو ڈی جنیرو: برازیل میں موسلادھار بارش اور سیلاب کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک جبکہ پانچ ہزار افراد بے گھر ہوگئے، امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 37افراد ہلاک اور تقریباً 5000 بے گھر ہو گئے ہیں۔

    مقامی شہری دفاع نے میڈیا کو بتایا کہ شمال مشرقی صوبہ پرنامبوکو کا دارالحکومت ریکیفی شہر بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جس میں 35 افراد ہلاک اور ایک ہزار کے قریب لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    Deadly flooding, landslides strike Brazil | News | DW | 26.01.2020

    محکمہ شہری دفاع کے مطابق اسی دوران الگوس صوبے میں بارش سے دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ چار ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    37 dead in heavy rains in Brazil | 马中透视 MCI

    دریں اثنا، بارش سے متعلقہ آفات کی وجہ سے لوگوں کا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ ہفتے کے روز رسیفی میں مٹی کے تودے گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    Heavy rains and landslides kill 37 in Brazil The-PiPa-News | The PiPa News

    اس کے علاوہ قریبی قصبے کماراجیبی میں مٹی کے تودے گرنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پرنامبوکو واٹراینڈ کلائمیٹ ایجنسی کے مطابق ہفتہ کو رسیفی میں150ملی میٹر اور کماراجیبی میں 129 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • گلگت: پہاڑی تودے میں دب کر 6 افراد جاں بحق

    گلگت: پہاڑی تودے میں دب کر 6 افراد جاں بحق

    دیامیر: گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد گاڑی سے اتر کر سڑک سے پتھر ہٹا رہے تھے۔

    دیامیر کے سب ڈویژن دایرل کے گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، ملبے سے چار افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ دو کی تلاش جاری ہے کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

    افسوسناک واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چار افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جبکہ دو کی تلاش جاری ہے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، دو زخمی افراد کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس منتقل کردیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر داریل محمد طارق کی قیادت میں امدادی ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

    حادثے کا شکار ہونے والے افراد مذہبی اجتماع میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ داریل کے مقام پر ان کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افریقی ملک سیرالیون میں سیلاب نے تباہی مچادی‘409 افراد ہلاک

    افریقی ملک سیرالیون میں سیلاب نے تباہی مچادی‘409 افراد ہلاک

    فری ٹاؤن : سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 409 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی ملک سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں سیلاب اور لینڈنگ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 409 سے تجاوز کرچکی ہے۔

    ریڈ کراس کے ترجمان پیٹرک مساکوئی کا کہنا ہے کہ اب تک سیلاب کے باعث409 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ کیونکہ ان کی ٹیم کا متاثرہ علاقوں کا سروے ابھی جاری ہے۔

    سیلاب کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور سیکڑوں مکانات بہہ گئے۔

    ملک کے صدر ارنسٹ بائی كورما نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والی تباہی کو قومی آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی رسپانس سینٹر بنایا گیا ہے۔

    حکومت نے ہلاکتوں کے بعد تدفین کے لیے 600 گورکنوں کی خدمات حاصل کی ہیں جنھوں نے 2014 اور 2015 میں ملک میں ایبولا وائرس کے باعث ہونے والی ہزاروں ہلاکتوں کی تدفین کی تھی۔

    واضح رہے کہ سیلاب کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث مردہ خانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔



    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • مٹی کا تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

    مٹی کا تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

    جکارتہ: انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 11افرادہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے ریسکیو اداروں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں ایک گاؤں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 11افراد ہلاک اور درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ،حادثے کے بعد فوج، پولیس اور رضاکاروں سمیت امدادی محکمے کے ارکان جائے وقوع پر پہنچ گئے اور لاپتا افراد کی تلاش شروع کردی۔

    انڈونیشیا ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے نے تصدیق کی ہے کہ جاوا کے قریبی جزیرے میں گرنے والے مٹی کے تودے کی زد میں آ کر کم از کم 11 افراد ہلاک ہو ئے تاہم اس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    مٹی کا تودہ گرنے سے بہت سے مکانات اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ سرسبز فصلیں بھی اس کی زد میں آکر مکمل تباہ ہو گئیں۔ واضح رہے انڈونیشیا میں موسمی بارشیں اکثر سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا سبب بنتی ہیں۔