Tag: Larry Nassar

  • جیل میں قیدی کا چھریوں کے وار سے سفاکانہ قتل

    جیل میں قیدی کا چھریوں کے وار سے سفاکانہ قتل

    فلوریڈا : امریکا کی جیل میں قید ایک ڈاکٹر کو اس کے ساتھی قیدی نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، مقتول متعدد خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے میں سزا کاٹ رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خواتین ایتھلیٹس کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے بدنام ڈاکٹر لیری نصر کو جیل میں چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا، واقعہ اتوار کی دوپہر 2:35 پر پیش آیا۔

    فیڈرل بیورو آف پرزنز نے اس بات تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز اتوار کی سہ پہر فلوریڈا کی جیل میں ایک قیدی پر حملہ کیا گیا تھا لیکن رازداری اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مقتول قیدی کی شناخت کرنے سے انکار کردیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ لیری نصر سابق اسپورٹس ڈاکٹر تھا جو کئی نوجوان خواتین ایتھلیٹس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں لمبی قید کی سزا کاٹ رہا تھا گزشتہ روز ایک قیدی کے ساتھ جھگڑے کے دوران اس پر متعدد بار چاقو کے وار کیے گئے جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیل یونین کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نصر کو دو بار گردن، دو بار کمر میں اور چھ بار سینے پر وار کیا گیا جس سے نصر کے پھیپھڑوں پر بھی زخم آئے۔

    مقتول نصر سال 2017 میں وفاقی چائلڈ پورنوگرافی سمیت جنسی استحصال کے الزامات کے تحت مقدمات میں اقبال جرم کرنے کے بعد عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔

  • ڈاکٹر لیری جنسی اسکینڈل: سینکڑوں امریکی ایتھلیٹس نے 380 ملین ڈالر کے عوض تصفیہ کر لیا

    ڈاکٹر لیری جنسی اسکینڈل: سینکڑوں امریکی ایتھلیٹس نے 380 ملین ڈالر کے عوض تصفیہ کر لیا

    انڈیانا: امریکی قومی جمناسٹک ٹیم کے ڈاکٹر کے ہاتھوں جنسی بدسلوکی کی شکار سینکڑوں خواتین نے 380 ملین ڈالر کی رقم پر مشتمل سمجھوتے پر رضامندی کر لی۔

    امریکی قومی جمناسٹک ٹیم کے سابق ڈاکٹر لیری نصر کے ہاتھوں بدسلوکی کا شکار ہونے والی سینکڑوں خواتین کو یو ایس اے جمناسٹک کے ساتھ سمجھوتا کرنے کے بعد 380 ملین ڈالر (287 ملین پاؤنڈ) ملیں گے۔

    یہ تصفیہ یو ایس اے جمناسٹکس، یو ایس اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی اور ان کے بیمہ کنندگان کے درمیان ہوا ہے، اس کیس میں سابق اولمپک ڈاکٹر لیری نصر نے دہائیوں تک لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔

    انڈیانا کے جنوبی ضلع میں یو ایس بینکرپسی کورٹ کے جج رابن ایل موبرلی نے پیر کو باضابطہ طور پر تصفیے کی منظوری دی۔ جس سے ایک ایسے اسکینڈل پر پانچ سالہ قانونی جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے جس نے امریکی کھیل کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

    ڈاکٹر لیری نصر کو جمناسٹوں کے جنسی استحصال کے جرم میں 2018 میں 300 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ بہت ساری ایتھلیٹس جن میں اولمپک میڈلسٹ بھی شامل تھیں، نے گواہی دی کہ نصر نے انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    یہ تصفیہ جنسی زیادتی کے کیسز کا اب تک کا سب سے بڑا کیس ہے، معاہدے کے ایک حصے کے طور پر یو ایس اے جمناسٹکس اور اولمپک کمیٹی متاثرہ خواتین کو بورڈ کی نشستیں بھی دیں گی۔

    2016 میں لیری نصر کے خلاف الزامات کے ساتھ منظر عام پر آنے والی پہلی خاتون راکیل ڈین ہولینڈر نے اس خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا "یہ باب آخرکار بند ہو گیا ہے۔”

    مجموعی طور پر لیری نصر پر یو ایس اے جمناسٹکس اور مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں 330 سے زیادہ خواتین اور لڑکیوں نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ جن میں گولڈ میڈلسٹس سیمون بائلز، ایلی رائیزمین اور میک کائلا مارونی بھی شامل ہیں۔

  • امریکہ: 160 سے زائد نوجوان لڑکیوں کوہراساں اور ویڈیو بنانے کا جرم،سابق ڈاکٹر کو 175 سال قید کی سزا

    امریکہ: 160 سے زائد نوجوان لڑکیوں کوہراساں اور ویڈیو بنانے کا جرم،سابق ڈاکٹر کو 175 سال قید کی سزا

    مشی گن : امریکہ میں جمناسٹک کی کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے اور ویڈیو بنانے کے جرم میں سابق ڈاکٹر کو ایک سو پچھتر سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں سابق ڈاکٹر پر جمناسٹک کی کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے اور ویڈیو بنانے کا جرم ثابت ہونے پر مقامی عدالت کی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے لیری نصر سے کہا تمہاری موت کے پروانے پر دستخط کردئیے، تمہیں جیتے جی جیل کی چار دیوار سے باہر جانے کا حق حاصل نہیں۔

    سماعت میں ڈاکٹر لیری نصر کی جنسی ہوس کی نشانہ بننے والی لڑکیاں بھی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنے ساتھ پیش آنے افسوسناک واقعات بیان کیے جبکہ مقدمے کی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔

    امریکی جمناسٹک ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر لیری نصر نہ صرف نابالغ جمناسٹک کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرتا بلکہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتا تھا۔

    سزاسنائے جانے سے قبل لیری نصر نے متاثرہ خواتین سے معافی مانگی تھی۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹرلیری نصر پر اولمپک گولڈ میڈلیسٹ سمیت ایک سو ساٹھ سے زائد نوجوان لڑکیوں کوہراساں کرنے کاالزام تھا۔

    یاد رہے کہ 2016میں لیری نصر کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گھر کی تلاشی کے دوران  ہزاروں کی تعداد میں خواتین کھلاڑیوں کی نازیبا تصاویر برآمد ہوئی تھیں، جس کے بعد اسے چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں 60 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔