Tag: las vegas

  • لاس ویگاس میں شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی

    لاس ویگاس میں شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی

    لاس ویگاس: امریکا کے شہر لاس ویگاس میں شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں جمعہ کو شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی، کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔

    سیلابی ریلوں کے باعث سڑکوں پر جگہ جگہ گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، حکام نے لوگوں کو سیلاب والے علاقوں میں گاڑیاں نہ لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    سیلاب کے باعث 4 ہزار سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    لاس ویگاس میں جمعے کو ہونے والی بارش پورے ستمبر کی ماہانہ اوسط سے تقریباً تین گنا زیادہ رہی، اور گزشتہ 11 برسوں میں یہ ستمبر کے مہینے کا سب سے زیادہ پانی برسانے والا دن تھا۔

    موسم کی خرابی کے باعث تقریباً 700 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور 100 سے زیادہ منسوخ کر دی گئیں۔ نیشنل ویدر سروس نے عوام کو متنبہ کیا کہ وہ سیلاب زدہ سڑکوں کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔

  • خوفناک سیلاب کے دوران شہری کی اچھوتی حرکت، ویڈیو وائرل

    خوفناک سیلاب کے دوران شہری کی اچھوتی حرکت، ویڈیو وائرل

    لاس ویگاس: امریکی ریاست لاس ویگاس میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی،سوشل میڈیا سیلاب زدہ شہر کی ویڈیوز سے بھرگیا ہے۔

    بارش سے متاثرہ لاس ویگاس سے وائرل ایک ویڈیو نے پریشان حال شہریوں کے چہروں پر چند لمحات کے لئے مسکراہٹیں بکھیردیں۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پانی سے بھری سڑک پر پول فلوٹ کی مدد سے تیرتا جارہا ہے، وہ شخص ویگا بے بی کے نعرے بلند کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں تیرتا جارہا ہے جبکہ ویڈیو بنانے والے افراد کو دیکھ کر اس نے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔

    ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا نہ رکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ پانی کی مفت سواری

    کئی صارفین نے شہری کے اس اچھوتا اقدام کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ اس میں سیوریج کے پانی کی آمیزش ہے جو کہ مضر صحت ہے ۔

    ایک صارف نے لکھا کہ گندے پانی کی مفت سواری

  • امریکی شہر کے وہ انوکھے حقائق جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں

    امریکی شہر کے وہ انوکھے حقائق جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں

    لاس ویگاس : امریکی ریاست نیواڈا کا سب سے بڑا شہر لاس ویگاس دنیا کے امیر ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے، یہاں دنیا بھر سے لوگ تعطیلات گزارنے اور ہنی مون کیلئے آنا پسند کرتے ہیں۔

    سال1905ء میں قائم ہونے کے بعد اسے1911ء میں باضابطہ شہر کا درجہ دیا گیا۔ یہ 20 ویں صدی میں قائم کیا گیا امریکا کا سب سے بڑا شہر ہے۔

    سال1931میں جب بولڈر ڈیم پر کام شروع ہوا تو اس میں شہرت آنا شروع ہوگئی جس میں نوجوان مرد کارکنوں کی ایک بہت بڑی آمد تھی، جن کے لئے تھیٹر اور کیسینو تعمیر کیے گئے تھے، زیادہ تر کام مافیاز کے ذریعے ہوا۔ ڈیم سے بجلی کی پٹی کے ساتھ ساتھ کئی نئے ہوٹلوں کی تعمیر بھی قابل عمل ہے۔

    اس شہر میں روشنیوں کیلئے لگائی ٹویب لائٹس کو اگر ایک قطار میں رکھا جائے اس کی لمبائی 15ہزار کلومیٹر بنے گی، یہاں دنیا کی سب سے بڑی سرکسیں بھی لگائی جاتی ہیں۔

    لاس ویگاس میں سالانہ ساڑھے چار کروڑ افراد تفریح کی غرض سے آتے ہیں۔ اس شہر میں دنیا کے تمام بڑے جادوگر روزانہ جمع ہوتے ہیں۔ خریداری، تفریح اور قمار بازی کے لیے یہ شہر بین الاقوامی شہرت بھی رکھتا ہے۔

    اس کے علاوہ لاس ویگاس میں ایک بلند بالا عمارت ہے جس کا نام اسٹارٹ اسکائپڈ ہے اس کی عمارت کی لمبائی 11سو 50فٹ ہے، اس کو امریکا کا سب سے اونچا آبزرویشن ٹاور ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

  • میں نے بچوں کی قربانی دی ہے، قاتل ماں نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھالیا

    میں نے بچوں کی قربانی دی ہے، قاتل ماں نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھالیا

    لاس ویگاس : امریکا میں سفاک ماں اپنی اولاد کی دشمن بن گئی، ایک بیٹی کو جان سے مار ڈالا، دوسری بیٹی پولیس کے پہنچنے پر موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی۔

    امریکی ریاست نوویڈا کے شہر لاس ویگاس میں عجیب اور خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ماں نے اپنی دو بیٹیوں کو ایک گرم کمرے میں بند کردیا، جس میں سے ایک بچی دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق لاس ویگاس کے علاقے سلریڈو رینچ میں پڑوسیوں نے ساتھ والے گھر میں کچھ مشکوک حرکات اور شور شرابے کی آواز سنی تو فوری طور پولیس کو مطلع کیا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر کوئی ردعمل نہیں ہوا، پولیس کو شبہ ہوا کہ کہیں خود کشی کا معاملہ نہ ہو جس پر اہلکار دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

    اندر جانے پر انہیں ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملا کہ بیڈ پر ایک 5سالہ بچی کی لاش پڑی تھی اور اس کے پاس ایک دو سالہ بچی بھی سہمی ہوئی کھڑی تھی جبکہ گرم کمرے کا درجہ حرارت سو ڈگری سے بھی زیادہ تھا۔

    پولیس نے بچوں کی ماں23 سالہ ملزمہ کیمیا ٹیلر کو گھر سے گرفتار کرلیا، گرفتاری کے بعد ملزمہ زور زور سے چلانے لگی کہ میں نے ایک قربانی دے دی ہے جو بہت ضروری تھی۔

    پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزمہ کیمیا ٹیلر کو پاگل خانے بھیج دیا جبکہ بچ جانے والی بچی کو ایک فلاحی ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے ملزمہ ٹیلر پر قتل اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے دو جرم ثابت ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسے 15 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • خاتون کو اغوا کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

    خاتون کو اغوا کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

    لاس ویگاس: امریکی ریاست لاس ویگاس میں خاتون کو اغوا کرنے والے ملزم کو گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لاس ویگاس میں خاتون کو اغوا کرنے والے 23 سالہ شخص کو گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

    لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت ڈارنل راجرز کے نام سے ہوئی ہے، ملزم اغوا اور بیٹریوں کی چوری میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گھر کے دروازے کی جانب سے بھاگتے ہوئے آرہی ہیں، دروازہ نہیں کھلتا اور اتنی دیر میں ملزم خاتون کی جانب پہنچ جاتا ہے اور اسے تشدد نہ نشانہ بناتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ملزم سے التجا کررہی ہیں لیکن وہ اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا ہوا گاڑی کی جانب لے جاتا ہے۔

    لاس ویگاس پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے اغوا کا یہ واقعہ یکم جنوری رات 12 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا۔

    لاس ویگاس پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون یا اس کی حالت کے بارے میں مزید معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم راجرز کے خلاف کلارک کاؤنٹی حراستی مرکز میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • لاس ویگاس، اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 6 افراد ہلاک، 13 زخمی

    لاس ویگاس، اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 6 افراد ہلاک، 13 زخمی

    لاس ویگاس: امریکی ریاست لاس ویگاس میں اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لاس ویگاس میں تین منزلہ اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کچھ شہریوں نے عمارت سے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔

    حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ الپائن موٹل اپارٹمنٹس کے فرسٹ فلور پر لگی تھی جس کی تفتیش جاری ہے، فائر فائٹر کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ حادثاتی طور پر ہوا ہے۔

    محکمہ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 30 سے 35 افراد بے گھر ہوگئے اور جنوبی نیواڈا ریڈ کراس کے مطابق ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کسی فائر فائٹرز کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

  • نصیحت کیوں کی؟ امریکی لڑکی نے بوڑھے شخص بس سے دھکادے کر قتل کردیا

    نصیحت کیوں کی؟ امریکی لڑکی نے بوڑھے شخص بس سے دھکادے کر قتل کردیا

    واشنگٹن : امریکی عدالت نے 25 سالہ لڑکی کیڈیشا بشپ کو عمر رسیدہ شخص کے قتل کے الزام میں قصور  وار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک 25 سالہ لڑکی کیڈیشا بشپ کو ایک عمر رسیدہ شخص کے قتل کے الزام میں قصور وار ٹھہرادیا، کیڈیشا نے 74 سالہ شخص سیرگ فورنے کو ایک بس کے اندر سے دھکا دے دیا تھا کیوں کہ اس نے کیڈیشا سے گزارش کی تھی کہ وہ مہذب انداز سے بات کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دھکا دیے جانے کے نتیجے میں فورنے کی موت واقع ہو گئی۔برطانوی اخبار کے مطابق بس میں سیکورٹی کیمرے کے کلپ سے واقعے کی تصدیق ہو گئی۔

    پولیس نے واقعے کے عینی شاہد بس میں سوار دیگر مسافروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پاس موجود معلومات فراہم کریں۔

    عینی شاہدین کے مطابق کیڈیشا بس میں سوار دیگر مسافروں پر چلا رہی تھی اور انہیں بے ہودہ الفاظ سے نواز رہی تھی۔ اس پر سیرگ فورنے نے مداخلت کرتے ہوئے کیڈیشا سے گزارش کی کہ وہ گفتگو میں زیادہ تمیز و تہذیب کا مظاہرہ کرے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس پر کیڈیشا کا پارہ چڑھ گیا اور اس نے بس سے اترنے والے بوڑھے فورنے کو پیچھے سے زور دار دھکا دے دیا، اس پر فورنے بس سے نیچے فٹ پاتھ پر جا گرا، کیڈیشا نے بوڑھے امریکی کی مدد کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

  • لاس ویگاس میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    لاس ویگاس میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    واشگنٹ: امریکی شہر لاس ویگاس میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایف 16 طیارہ نیلس ایئر فورس کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، پائلٹ کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    ایئر فورس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایف 16 لڑاکا طیارہ صبح 10:30 بجے کے قریب گرا جبکہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، طیارہ تباہ ہونے کے سبب رواں ہفتے ریور سائیڈ کاؤنٹی میں منعقدہ ایئر اینڈ اسپیس ایکسپو میں طیارے کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

    نیل ایئر فورس بیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے حادثے کے بعد باقی ایف 16 طیاروں کو تربیتی ورکشاپ میں شامل کیا جائے گا یا نہیں، انتظامیہ کے مطابق رواں سال 33 شوز کا انعقاد ہونا ہے جس میں ایف 16 طیارے شامل کئے جانے ہیں۔

    تھنڈر برڈز ویب سائٹ کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں 12 میں سے 8 تجربہ کار پائلٹ حصہ لیتے ہیں جبکہ چھ پائلٹس کا ہر سال تبادلہ کیا جاتا ہے، ایف 16 طیارہ 1953 سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہا ہے۔

    کلارک کاؤنٹی کے کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ملک اور لاس ویگاس کمیونٹی کے لیے نہایت افسوس کا دن ہے اور پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، پائلٹ اور ان کی اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی ورکشاپ کے دوران ریاست کیلیفورنیا میں گر کر تبا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے تھے تاہم حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امریکی باکسر نےتاریخ کی مہنگی ترین فائٹ جیت لی

    امریکی باکسر نےتاریخ کی مہنگی ترین فائٹ جیت لی

    لاس ویگاس : دنیائے باکسنگ کی مہنگی ترین سپرفائٹ میں امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر نے آئرلینڈ کے کونرمک گریگر کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاس ویگاس میں ہونے والی دنیائے باکسنگ کی سب سے مہنگی فائٹ میں امریکی باکسر فلائیڈ مے وید نے آئرش مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کونرمک گریگرکو ناک آؤٹ کردیا۔

    امریکی باکسر نے 50 کروڑ ڈالر کی فائٹ میں اپنے حریف کونرمک گریگر کو 10ویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے تاریخ کی مہنگی ترین فائٹ جیت لی۔

    فلائیڈ مے ویدر کے کیریئر کی یہ 50 ویں فائٹ تھی جس میں انہوں نےمکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کونرمک گریگرکو شکست دے کر ناقابل شکست رہنے کے اپنے اعزاز کو برقرار رکھا۔

    امریکی باکسر نے تاریخ کی سب سے مہنگی ترین فائٹ جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ فلائیڈ مے ویدر نے اپنے 50 فائٹس کیں اور وہ تمام میں ناقابل شکست رہے۔

    خیال رہے کہ دنیائے باکسنگ کے مہنگے ترین باکسنگ مقابلے کے لیے کم سے کم ٹکٹ 53 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 16 لاکھ 8 ہزار میں فروخت ہوئی۔

    امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر مقابلہ جیتنے کے بعد 300 ملین ڈالر جبکہ آئرلینڈ کے کونرمک گریگر کو100 ملین ڈالر کی انعامی رقم ملی۔

    واضح رہے کہ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے کئی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن شپس اپنے نام کیں جبکہ مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کونر مک گریگر یو ایف سی کے لائٹ ویٹ چیمپیئن ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کنگ آف کامیڈی جیری لوئس چل بسے

    کنگ آف کامیڈی جیری لوئس چل بسے

    نیویارک: چہروں پرخوشیاں بکھیرنے والے شہرہ آفاق کامیڈین اور لیجنڈری ہالی ووڈ اداکار جیری لوئس 91 برس کی عمر میں چل بسے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ہدایت کار، لکھاری اور معروف کامیڈین جیری لوئس 91 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

    معروف کامیڈین کے اہل خانہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیری لوئس اتوار کو امریکی ریاست لاس ویگاس میں اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔

    شہرہ آفاق ہالی ووڈ کامیڈین جیری لوئس امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں 1926 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پانچ سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

    کامیڈی کے بادشاہ جیری لوئس نےہالی ووڈ کی متعدد کامیڈین فلموں میں مرکزی کراد ادا کیے تاہم انہیں شہرت 1950 میں بنائی گئی ’دی نٹی پروفیسر‘ سے ملی۔


    مشہورکامیڈین رابن ولیم چل بسے


    جیری لوئس کی مشہور فلموں میں دی بیل بوائے، دی ایرنڈ بوائے، دی لیڈیز مین، سی اسٹوج اور دی کنگ آف کامیڈی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار جیری لوئس چارلی چپلن کے بعد دنیا میں کامیڈی کے کنگ کے نام سے جاتے تھے انہوں نے وینس فلم فیسٹیول، امریکن کامیڈی ایوارڈز، ہالی ووڈ واک آف فیم سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔