Tag: Lasith Malinga

  • ملنگا ہیٹ ٹرک سے بالکل لاعلم تھے، ویڈیو

    ملنگا ہیٹ ٹرک سے بالکل لاعلم تھے، ویڈیو

    بہ طور کپتان سری لنکا کو ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے والے بولر لاستھ ملنگا نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ 2007 میں‌ جب انھوں نے ہیٹ ٹرک کیا تو وہ بالکل لاعلم تھے، کہ ایک اہم کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    لاستھ ملنگا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف یادگار ہیٹ ٹرک کی تھی، انھوں نے 4 گیندوں پر پے در پے 4 وکٹیں حاصل کیں، لاستھ ملنگا نے اس دن کو اپنے کرکٹ کیریئر کا اہم ترین دن قرار دیا۔

    تاہم سابق سری لنکن کرکٹر نے انکشاف کیا کہ وہ ہیٹ ٹرک سے ہی لاعلم تھے، ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ یہ وہ دن تھا جس نے میرے کیریئر کو ایک شکل دی، ملنگا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہیٹ ٹرک میں چھپی دل چسپ کہانی بھی سنائی۔

    ملنگا نے کہا جب میں نے لیجنڈری جیک کیلس کو آؤٹ کیا تو مجھے یہ علم ہی نہیں تھا کہ ہیٹ ٹرک ہو گئی۔

    انھوں نے کہا جب ساتھی کھلاڑی قریب آئے تو انھوں نے بتایا کہ یہ تو ہیٹ ٹرک ہے، جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ ہاں ہیٹ ٹرک ہوگئی ہے۔

    ملنگا نے کہا دراصل میری تمام تر توجہ ٹیم کو میچ جتوانے پر مرکوز تھی اسی لیے میں اس پر دھیان نہیں رکھ سکا۔

  • ٹی ٹوینٹی : لیستھ ملنگا نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

    ٹی ٹوینٹی : لیستھ ملنگا نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

    کینڈی : سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، انہوں نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن فاسٹ باولر لاستھ ملنگا ٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بالر بن گئے ہیں۔

    رائٹ آرم فاسٹ بولر نے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنایا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کینڈی میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں سری لنکن فاسٹ باولر لاستھ ملنگا نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

    سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں لاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو کہیں کا نہ چھوڑا، اپنے ایک ہی اوور میں چار بولوں پر لگا تار چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس کے ساتھ ہی وہ ہیٹ ٹرک کرکے اور مسلسل چار وکٹیں حاصل کرکے دنیائے کرکٹ کے پہلے بہترین باؤلر بن گئے۔ ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سو بلے بازوں کا شکار کرنے والے پہلے بولر بھی قرار پائے۔

    یاد رہے اس سے قبل اسی سیریز میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی چھین لیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سری لنکن فاسٹ بولر ملنگا نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    واضح رہے کہ لیستھ ملنگا نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، انہوں نے ٹی ٹوینٹی کیریئر کا آغاز 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔

    ملنگا اپنے منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے 30 ٹیسٹ میچز میں 101، 226 ون ڈے میچز میں 226 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

    اس سے قبل ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا، بوم بوم نے ٹی ٹوینٹی میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔