Tag: last chance

  • دھمکی آمیزتقریر کیس، سپریم کورٹ کی نہال ہاشمی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

    دھمکی آمیزتقریر کیس، سپریم کورٹ کی نہال ہاشمی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

    اسلام آباد : دھمکی آمیز تقریر کیس میں سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیدی ، عدالت کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری موقع دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دھمکی آمیز بیان پر نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، نہال ہاشمی اپنے وکیل حشمت حبیب کے ساتھ عدالت میں حاضر ہوئے۔

    سماعت میں وکیل نے سپریم کورٹ سے 28 مئی کو نہال ہاشمی کی جانب سے کی جانے والی تقریر کا متن مانگ لیا، جس پر جسٹس اعجاز الالحسن نے کہا کہ لگتا ہے آپ عدالت کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ساری دنیا میں ٹرانسکرپٹ پھر رہا ہے، آپکو نہیں مل رہا، گوگل پر سرچ کریں سب مل جائے گا۔

    اس موقع پر جسٹس عظمت نے کہا کہ پہلی سماعت پر آپ نے تقریر کا متن کیوں نہیں مانگا؟ جس پر نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب کا کہنا تھا کہ  دوسری سماعت پر نہال ہاشمی نے وکیل کرنے کی استدعا کی جبکہ اٹارنی جنرل کی جانب سے تقریر کا متن عدالت میں جمع کرایا گیا تھا۔ میرے پاس تقریر کا متن نہیں ۔ متن کو دیکھ کر جواب داخل کرائیں گے۔


    مزید پڑھیں : متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کومسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا


    وکیل کے مزید مہلت مانگنے پر عدالت برہم ہوگئی اور کہا آپ کے پاس اپنا دیا ہوا بیان بھی نہیں ہے، آپ کو یہ بھی نہیں پتہ آپ نے کیا کہا ہے؟ نہال ہاشمی کو سوچ سمجھ کر جواب دینے کا موقع دیا تھا، دوسری سماعت میں وکیل کیلئے وقت مانگا گیا اور اب تیسری سماعت میں ٹرانسکرپٹ کیلئے درخواست دے دی گئی ہے، عجیب بات ہے نہال ہاشمی کو اپنا کہا یاد نہیں۔

    جس پر نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب نے کہا کہ ہمیں یاد ہے وہ زرا زرا، نہال ہاشمی اپنی تقریر سے انکار نہیں کررہے، عدالت کی ہدایت پراٹارنی جنرل نےنہال ہاشمی کوٹرانسکرپٹ کی کاپی فراہم کردی۔

    نہال ہاشمی کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے کہا کہ  انصاف کے تقاضے پورا کرنے لئے نہال ہاشمی کو آخری موقع دے رہے ہیں، اگلے جمعے تک اپناجواب داخل کرائیں ۔

    عدالت عظمی نے نہال ہاشمی کو دس دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 جون تک ملتوی کردی۔


    مزید پڑھیں : نہال ہاشمی کی پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں


    واضح رہے کہ ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نےکہا تھا کہ احتساب کرنے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے، تم جس کااحتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹاہے، ہم نے چھوڑنا نہیں تم کو آج حاضر سروس ہو کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جے آئی ٹی سے متعلق نہال ہاشمی کے بیان کا نوٹس لے کر ان کا معاملہ پاناما عمل درآمد بینچ کو بھیج دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فنڈز خوردبرد کیس،  چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کو 17 مئی کی آخری مہلت دے دی

    فنڈز خوردبرد کیس، چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کو 17 مئی کی آخری مہلت دے دی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈز خوردبرد کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو 17 مئی تک آخری مہلت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سر براہی میں پی ٹی آئی فنڈنگ سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ سماعت الیکشن کمیشن کے دائر کار میں ہے جو تفصیلات طلب کی ہیں فراہم کی جائیں ۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے تفصیلات جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

    توہین عدالت کے معاملہ پر آخری مہلت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 17 مئی تک حتمی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ توہین عدالت کا معاملہ الگ سے سنا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : حمزہ شہباز، عمران خان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ


    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان اور حمزہ شہباز ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی بھی سماعت کی ۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل سے سپریم کورٹ اور اسلام اباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کی نقول طلب کر لیں جبکہ حمزہ شہباز کیس میں پہلے ہی غیر مشروط معافی مانگ چکے ہیں۔

    بعد ازاں  دونوں کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبرایس بابرکا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ پاکستان کی سیاست کیلئے ایک مثبت پہلوہے، الیکشن کمیشن نے کہا سیاسی پارٹیاں قانون کےتابع ہیں، پی ٹی آئی نے بیرونی فنڈنگ سے متعلق ثبوت پیش نہیں کئے، عدالت نےعمران خان کو اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کا کہا ہے، تحریک انصاف نے ابھی تک انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرائے۔

    اکبر ایس بابر نے کہا کہ  تحریک انصاف آج دوبارہ امتحان میں ہے، خیبرپختونخوامیں احتساب کی دھجیاں اڑادی گئیں، عمران خان اصلاح چاہتے ہیں تو خود کو احتساب کیلئے پیش کریں، عمران خان کو چاہیے الیکشن کمیشن کے فیصلے پرعمل کریں، تحریک انصاف کے کارکن عمران خان سے فیصلے پرعملدرآمد کرائیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد تحریک انصاف کو بچانا اور بنیادی اصولوں پر لانا ہے، تحریک انصاف کی قیادت کے قول وفعل میں تضاد آگیا ہے،  کیس کی تفصیل آنےپرجھوٹوں کا منہ کالا ہوجائے گا، خود احتساب سے بھاگنے والا دوسروں کے احتساب کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔

    واضح رہے کہ 4 ماہ قبل تحریکِ انصاف کے بانی رکن خواجہ اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ پارٹی فنڈز میں خورد برد کے مرتکب ہورہے ہیں جبکہ تحریکِ انصاف کو بیرونی فنڈنگ بھی ہوتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔