Tag: last date for encashment

  • پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر آگئی

    پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر آگئی

    کراچی : حکومت نے واپس لیے گئے پرائز بانڈز کو نقد کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔

    وفاقی حکومت نے 7,500 روپے، 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ یا نقد کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی ہے۔

    قبل ازیں حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے/تلافی کے لیے 30 جون 2022ء کی تاریخ مقرر کی تھی۔

    تاہم پرائز بانڈز رکھنے والے کچھ افراد کی جانب سے اپنے بانڈز redeemed نہ کرانے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اپنے پرائز بانڈز نقد کرانے کا آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    مذکورہ پرائز بانڈز کے سرمایہ کاروں کو انہیں نقد کرانے یا تبادلے کے لیے درج ذیل آپشنز دیے گئے ہیں:

    الف۔ ظاہری مالیت پر نقد کرانا۔

    ب۔ ان بانڈز کی 25,000 روپے اور /یا 40,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) میں منتقلی۔

    ج۔ انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں بدلنا۔

    ان پرائز بانڈز کا تبادلہ ملک بھر میں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے 30 جون 2023ء تک کیا جا سکتا ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں کمرشل بینکوں کو توسیع شدہ تاریخ تک پرائز بانڈز نقد کرانے یا ان کا تبادلہ کرنے کی درخواستیں قبول کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ان بانڈز کو رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے پرائز بانڈز کا 30 جون 2023ء سے قبل تبادلہ کرا لیں۔

    اس توسیع شدہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز کو نقد یا ان کا تبادلہ نہیں کرایا جا سکے گا،اور یہ قابل استعمال نہیں رہیں گے۔

  • 40 ہزار کا  پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر

    40 ہزار کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 40 ہزار والے بانڈز 31 مارچ تک بینکوں میں جمع کرادیں ، یکم اپریل سے بانڈز کی مالی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی مالی حیثیت یکم اپریل سے ختم ہو جائے گی، عوام 31 مارچ تک یہ بانڈز بینک اکاونٹس میں جمع کروا دیں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ان بانڈز کے بدلے میں نیشنل سیونگ سرٹیفیکٹ بھی لئے جا سکتے ہیں جبکہ پرانے پرائز بانڈ پریمیم پرائز بانڈ میں بھی رجسٹرکرا ئے جاسکتےہیں، اس سلسلے میں فارم بھرکررقم بانڈکےمالک کےاکاؤنٹ میں منتقل کی جاسکےگی۔

    مرکزی بینک کے مطابق 40 ہزارکا بانڈ 31 مارچ 2020ء کے بعد قابل قبول نہیں ہوگا جبکہ پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اور بانڈ کے عوض نقد ادائیگی بھی نہیں ہوگی۔

    مزید پڑھیں : 40ہزار روپے کے پریمئم بانڈز کی سرمایہ کاری میں اضافہ

    یاد رہے کالے دھن سے بانڈز کی خریداری کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور معیشت کو دستاویزی بنانے کی خاطر حکومت نے 40ہزار روپے والے بانڈز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار روپے مالیت کے پرانے رجسٹرڈ پرائز بانڈ کی خرید و فروخت بند کردی تھی۔

    بعد ازاں حکومت نے 40000 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کیش یاکم مالیت کے بانڈزمیں تبدیل کرنے کے لیے مارچ 2020 تک کی مہلت دی تھی۔

    خیال رہے گذشتہ سال دسمبر میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا تھا اکتوبرمیں 40 ہزار روپے کے پریمئم بانڈزمیں سرمایہ کاری میں اضافہ میں 192 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور پریمئم بانڈزمیں سرمایہ کاری کا حجم 17 ارب روپے رہا، جوگزشتہ سال اکتوبرمیں پانچ ارب اسی کروڑروپےتھا۔