Tag: last day

  • دبئی ٹیسٹ: آخری دن کا کھیل جاری، پاکستان کی فتح کا امکان

    دبئی ٹیسٹ: آخری دن کا کھیل جاری، پاکستان کی فتح کا امکان

    دبئی : دبئی ٹیسٹ میں شاہینوں نےپنجے گاڑ لئے۔ پاکستان کو جیت کیلئے گوروں کی چار وکٹیں درکار ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کا کھیل جاری ہے ۔

    انگلینڈ کو جیت کیلئے مزید تین سو اکسٹھ رنز کا پہاڑ سرکرناہوگا۔ پاکستانی بلے بازوں نے کام کردکھایا اب بولرز کی باری ہے۔

    شاہین دبئی ٹیسٹ میں کامیابی اور سیریز میں برتری سے صرف چار وکٹوں کی دوری پرہیں، چار سواکانوے رنز کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی۔

    پانچویں دن کے کھیل میں انگلینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں کے نقصان پر187رنز بنالئے ہیں، انگلینڈ کو ہدف عبور کرنے کیلئے304رنز درکار ہیں۔

    معین علی عمران خان کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔ انگلش کپتان ایلسٹر کک نے دس رنز پر یاسرشاہ کے سامنے ہیتھارڈال دئیے۔

    انیس رنز پر انگلش اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پرای این بیل اور جو روٹ نےایک سو دو رنز کی شراکت جوڑ کرکچھ مزاحمت کی۔

    لیکن ذوالفقاربابرنے بیل کو پویلین بھیج کرپاکستان کو وکٹ دلوائی۔ چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے تین وکٹ پر ایک سو تیس رنز بنالئے تھے۔ روٹ انسٹھ اور بیرسٹوچھ رنز پرناٹ آؤٹ ہے۔

  • این اے 122:  انتخابی مہم آج رات ختم ہوجائے گی

    این اے 122: انتخابی مہم آج رات ختم ہوجائے گی

    لاہور : لاہور کے اہم حلقے این اے 122 میں انتخابی مہم کا وقت آج رات بارہ بجے ختم ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این ایک سو بائیس کی سیٹ صرف سیٹ نہیں بلکہ دونوں جماعتوں کا سیاسی امتحان بھی ہے۔

    این اے ایک سو بائیس کے بڑے معرکے کی انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے، انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی۔

    تحریک انصاف آج قرطبہ چوک میں آخری جلسے کامیدان سجا رہی ہے۔ تو نون لیگ بھی آج ڈونگی گراؤنڈ میں اپنا پورا زور دکھارہی ہے۔

    سیاسی پارہ بھی اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے، حلقے کےگلی کوچوں میں میلےکاسا سماں ہے۔ن لیگ کے رہنما کارکنوں کا خون گرما رہے ہیں ۔

    پی ٹی آئی کے حامیوں کا جوش بھی کسی سے کم نہیں۔ کپتان بھی کھلاڑیوں کےساتھ میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی نے بھی گڑھی شاہومیں انٹری دے کر اپنی موجودگی کا احساس جگایا ہے۔

    اب کون رستم لاہور بنےگا اس کا فیصلہ گیارہ اکتوبر کی شام کو ہوگا۔ لیکن صرف این اے ایک سو بائیس ہی نہیں پورے لاہورکا سیاسی درجہ حرارت عروج پرپہنچ گیا ہے۔

    علاوہ ازیں این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات میں پاک فوج کے تین ہزار سے زائد جوان انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوان کل شام پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ جائیں گے اور پولنگ کے روز ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی تاکہ انتخابی عمل کو شفاف بنایا جاسکے۔

    پولنگ کے دوران فوج تعینات کرنے کا مطالبہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جبکہ ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپوائی بھی فوج کی نگرانی میں کی گئی تھی۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

    کھلنا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے، میزبان اوپنرز کی ریکارڈ شراکت نے ٹیسٹ کو یادگار بنادیا۔

    .کھلنا میں بنگلہ دیشی اوپنرز نے کھل کر کھیلا، تمیم اقبال اور عمرل القیس کی ریکارڈ شراکت نے پاکستان کی جیت کے خواب پر پانی پھیر دیا، اوپنرز نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے نہ صرف پاکستان کی برتری ختم کی بلکہ دوسری اننگز میں لیڈ بھی چڑھا دی۔

    وہاب ریاض، جنید خان، یاسر شاہ اور محمد حفیظ تمام بولرز وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

    کھیل کے آخری روز بنگلہ دیش نے دوسری نامکمل اننگز دو سو تیہتر رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی تو ذوالفقار بابر نے شراکت توڑ دی لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔

    تین سو بارہ کے مجموعی اسکور پر عمرل القیس ایک سو پچاس رنز کی شاندار اننگز کھیل کھیل کر آؤٹ ہوئے، عمرل القیس اپنا کام کرگئے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا کی جانب جارہا ہے۔

    گزشتہ روز بنگلہ دیش نے دوسری اننگز کا آغاز پراعتماد انداز سے کیا، اوپنرز نے تیزی سے کھیلتے ہوئے دن کے اختتام تک اسکور دو سو تہتر رنز تک پہنچا دیا ہے۔ تمیم اقبال ایک سو اڑتیس، امرلکیس نے ایک سو بتیس رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی پہلی اننگز کی سبقت ختم کرنے کیلئے تئیس رنز درکار تھے۔

  • کراچی: این اے 246میں کاغذات نا مزدگی جمع کرانے کا آخری دن

    کراچی: این اے 246میں کاغذات نا مزدگی جمع کرانے کا آخری دن

    کراچی:حلقہ این اے دوسو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کیلئےکاغذات نا مزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

    قومی اسمبلی کے اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل، اسلم شاہ اور سیما زرین نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے امیدواروں کے علاوہ اس حلقے سے دیگر امیدواروں نے بھی ڈسٹرکٹ آفس ضلع وسطی میں ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    پاسبان پاکستان کے عثمان معظم اور شیخ محمد شکیل نے بھی کاغذات جمع کرا دیئے ہیں۔

    تحریک انصاف نے بھی اس حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے، پیپلز پارٹی چھوڑ کر متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہونے والے نبیل گبول اس حلقے سے ایم کیوایم کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور ایک ماہ پہلے وہ اس نشست سے مستعفی ہوگئے تھے۔

  • برلن فیشن ویک کا آخری روز، ڈیزائنر مارینا کے ملبوسات کی نمائش

    برلن فیشن ویک کا آخری روز، ڈیزائنر مارینا کے ملبوسات کی نمائش

    برلن:جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فیشن ویک کے چوتھے اور آخری روز بھی ماڈلز دلکش ملبوسات کی نمائش کیلئے ریمپ پر آکر جلوے بکھیرتی رہیں۔

    برلن فیشن ویک کے چوتھے روزموسِم سرما اور خزاں کے لئے تیار کردہ ملبوسات نے ریمپ پر بہار کے رنگ بکھیر دیئے، شوخ و چنچل ماڈلز نے معروف فیشن ڈیزائنر مارینا کے تیار کردہ دیدہ زیب لباس زیب تن کر کے کیٹ واک کی ۔

    مارینا اپنے ہی ڈيزائن کردہ کپڑے پہن کر ریمپ پر جلوہ گر ہوئيں تو حاضرین داد دیئے بنا نہ رہ سکے ۔

    برلن کی سخت سردی میں چار دن تک بہار کے رنگ بکھیرنے والا فیشن ویک اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

    برلن میں جاری رنگارنگ فیشن ویک کے مارک کین شو میں موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش کی گئی، شو میں مشہور اداکاراؤں کیٹی ہومز اور لیزہرلے نے بھی شرکت کی۔