Tag: Last message

  • طیارہ حادثہ، خاتون پائلٹ کا موت سے قبل آخری پیغام وائرل

    طیارہ حادثہ، خاتون پائلٹ کا موت سے قبل آخری پیغام وائرل

    امریکا میں طیارہ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والی خاتون پائلٹ این تھو نیوین کا موت سے قبل آخری پیغام منظر عام پر آگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی، اپنی موت سے قبل اس نے فیس بک پر آخری ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 44 سالہ ویتنامی پائلٹ این تھو نیوین کا طیارہ انڈیانا کے شہر گرین ووڈ میں کریش کرگیا تھا، وہ تنہا دنیا کا چکر لگانے والی پہلی ویتنامی خاتون پائلٹ بننے کے مشن پر تھی۔

    رپورٹس کے مطابق طیارہ گرنے کا حادثہ انڈی ساؤتھ گرین ووڈ ایئرپورٹ سے روانگی کے فوراً بعد پیش آیا، طیارہ فضا سے گھومتا ہوا ایک پیٹرول پمپ کے پیچھے گر گیا، خاتون پائلٹ طیارے میں تنہا تھی، جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

    خاتون نے اپنے آخری پیغام میں کہا تھا کہ میں آج انڈیانا سے پنسلوانیا کیلئے اپنی دوسری پرواز پر روانہ ہورہی ہوں، اس موقع پر میں کافی خوش ہوں، آپ سب سے گزارش ہے اس سفر میں میرا ساتھ دیں کیونکہ میں ایک تاریخ رقم کرنے روانہ ہورہی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ”یہ صرف ایک پرواز نہیں، ایک مشن ہے اگلی نسل کی ایشیائی خواتین پائلٹس اور انجینئرز کے لیے، آئیے ہم سب آگے بڑھتے رہیں۔”

    ایئرانڈیا کریش: کیا بھارت نے برطانوی شہریوں کی جگہ کسی اور کی باقیات فیملیز کو دیں؟

    واضح رہے کہ ویتنامی پائلٹ کا یہ سفر 27 جولائی کو امریکی شہر اوشکوش، وسکونسن سے شروع ہوا تھا۔ انڈیانا کے بعد ان کی اگلی منزل پنسلوانیا تھی، جہاں پہنچنے سے قبل ہی یہ افسوسناک حادثہ رونما ہوگیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق این تھو نیوین نے پرڈیو یونیورسٹی سے ریاضی میں بیچلر اور ایروناٹکس و ایسٹروناٹکس میں ماسٹرز کیا، جبکہ جارجیا ٹیک سے ایرواسپیس انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، وہ ڈریگن فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی کی چیف انسٹرکٹر بھی تھیں۔

  • ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا وفات سے قبل آخری پیغام

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا وفات سے قبل آخری پیغام

    اسلام آباد : محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے آخری پیغام میں لاہور میں اے کیو خان ٹرسٹ کے نام سے بننے والے اسپتال کے انتظامات سنبھالنے کے لئے نئی ٹیم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وفات سےقبل آخری پیغام میں کہا کہ پاکستانی بہن بھائیوں آپ سب جانتے ہیں کہ میں بیمار ہوں، لاہور میں اے کیو خان ٹرسٹ کے نام سے اسپتال بنا رہا ہوں۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ اسپتال میں بنائی جانے والی پہلی ٹیم ختم کرنے اور اسپتال کے انتظامات سنبھالنے کے لئے نئی ٹیم بنانے کا اعلان کرتا ہوں، گزشتہ ٹیم کو اسپتال کے انتظامات چلانے کا اختیار نہیں ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز ڈاکٹر عبد القدیر خان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

    بعد ازاں ایٹمی سائنس داں قومی ہیرو پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ایچ ایٹ قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ن نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہارافسوس کیا تھا۔