Tag: last speech

  • مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا،  ملیحہ لودھی

    مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، ملیحہ لودھی

    جنیوا : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، بھارتی اقدامات سے کشمیر تنازعے کی حیثیت ختم نہیں ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اقوام متحدہ میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔

    بھارتی اقدامات سے کشمیر تنازعے کی حیثیت ختم نہیں ہوگی، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مودی کا اقدام غیرقانونی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیری عوام حق رائے دہی کے بنیادی حق سے تاحال محروم ہیں، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں72سال سے معصوم کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے، بھارت کے غاصبانہ تسلط کی قیمت کشمیریوں کی نسلیں چکا رہی ہیں، اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

    اپنے الوداعی خطاب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی11قراردادوں پر عمل کے منتظر ہیں، گزشتہ تین ماہ سے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعظم نے عمران خان وزارت خارجہ میں تقرر وتبادلوں کی منظوری دی تھی جس کے بعد ملیحہ لودھی کی جگہ سینئر سفارت کار منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی سینئر سفارت کار رہی ہیں اور انہیں دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے فروری 2015 سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

  • اسرائیل طویل عرصہ فلسطین کی زمین پر قابض نہیں رہ سکتا، اوباما

    اسرائیل طویل عرصہ فلسطین کی زمین پر قابض نہیں رہ سکتا، اوباما

    نیویارک: امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ داعش اور مذہبی انتہاء پسندی دنیا بھر کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہے جس کے باعث پوری دنیا میں مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بارک اوباما کا کہنا تھاکہ مذہبی انتہاء پسندی پوری دنیا کے لیے بڑا چیلنج بن گئی ہے جبکہ دہشت گرد تنظیم داعش عالمی برادری کے لیے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’’عالمی برادری کو مختلف چیلجز کا سامنا ہے تاہم پوری عالمی برادری کو مل کر ان مسائل کو حل کرنا ہوگا اور عوام کے لیے بہتر اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس وقت پوری دنیا کو دو راستوں تقسیم اور تعاون کا سامنا ہے تاہم یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم مسائل کا حل کیسے نکالیں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ’’دنیا کی معیشت اربوں لوگوں کی مدد کررہی ہے تاہم سارے ممالک کو مل کر معیشت کو ہر ایک کے لیے مزید بہتر بنانا ہوگا اور امیر غریب کے فرق کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ دنیا میں دہشت گردی کی وجوہات میں سے یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے‘‘۔

    بارک اوباما نے کہا کہ ’’دنیا کی ترقی کو کسی صورت نہیں رُکنا چاہیے مگر ترقی پذیر ممالک میں ہونے والے کرپشن کے خاتمے کے لیے فی الفور اقدامات کیے جائیں، اُن کا کہنا تھاکہ کرپشن متوسط طبقے پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے‘‘۔

    امریکی صدر کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آخری خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما نے کہا کہ ’’ہمیں نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا تاکہ وہ دہشت گردی کی طرف مائل نہ ہو سکیں اور ساتھ ہی ساتھ تمام رہنماؤں کو مل کر دنیا کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے‘‘۔

    اوباما کا کہنا تھا کہ ’’دہشت گرد سوشل میڈیا کو معصوم مہاجرین کے خلاف استعمال کررہے ہیں سب کو مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام کرنا ہوگا، انہوں نے بھارت اور چین میں ہونے والی معاشی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ 25 سال کے دوران جمہوری اقوام میں اضافہ ہوا ہے جو ہم سب کے لیے ایک اچھی علامت ہے‘‘۔

    بارک اوباما نے کہا کہ ’’اسرائیل زیادہ لمبے عرصے تک فلسطین کی زمین پر قبضہ قائم نہیں رکھ سکتا، دنیا سمجھتی ہے کہ ہر مسئلے کا حل امریکا کے پاس ہے تاہم مسائل کا حل ممالک کو آپس میں باہمی اتفاق سے نکالنا ہوگا‘‘۔

  • الطاف حسین ایم کیوایم سےعلیحدہ ہونے کے فیصلے پرقائم

    الطاف حسین ایم کیوایم سےعلیحدہ ہونے کے فیصلے پرقائم

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ایم کیوایم اچھی ہے ، لیکن مائنس الطاف حسین کے  ساتھ ، آصف زرداری پر بری وقت آیا تو میں نے ساتھ دیا ۔

    نائن زیروپرکارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین کاکہنا تھاکل حیدرآباد یونیورسٹی کےافتتاح کے بعد علیحدہ ہوجاؤں گا۔ الطاف حسین کاکہناتھا کہ آصف زرداری پر جب برا وقت آیا تو پیپلزپارٹی کی قیادت چھپ گئی ،  برے وقت میں صرف میں نے ان کا ساتھ دیا جس کاصلہ امن کمیٹی بناکر دیاگیا۔

     انہوں نے کہاکہ ذوالفقارمرزا نے امن کمیٹی کو اپنے بچے قرار دیا، مہاجروں کو بسوں سے اتار کر لیاری  لے جایاگیااور ان پر تشدد کیاگیا۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کے دور میں 10 سال کے لیے نافذ ہونے والا کوٹہ سسٹم آج تک جاری ہے لیکن ہم نے پیپلزپارٹی کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی جب کہ پی پی والوں نے ہمارے کارکنوں پر شدید تشدد کرکے انہیں قتل کیا، سندھ میں مہاجروں پر ہر جگہ تعلیم اور ملازمت کے لیے دروازے بند کردیئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے کراچی میں طالبانائزیشن کی بات تو میری مخالفت کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے وزرا نے میری باتوں کو رد کردیا۔

    انہوں نے کہاکہ کراچی میں آپریشن کے نام پر کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ متحدہ کے قائد نے سابقہ ادوار میں پیش آنے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں مجھے خریدنے کی کوشش کی گئی ، مگر میں نے انکار کر دیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ کارکنوں کو ہمیشہ حب الوطنی کا درس دیا لیکن اگر اسی طرح لاشیں گرتی رہیں تو کارکنوں کا دماغ بھی گھوم سکتا ہے، ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ کراچی آپریشن میں ماورائے عدالت قتل ہو رہے ہیں، جن پر الزام ہے انہیں پکڑیں لیکن مارنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    الطاف حسین نے کہا سہیل احمد قتل ہو گیا، شہدا قبرستان بن گیا لیکن ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ ٹرائیکا بنا ہوا ہے کہ مال بناؤ اور متحدہ کے کارکنوں کو ٹھکانہ لگاؤ، الطاف حسین نے کہا کہ ان کی جدوجہد وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف ہے۔

  • کل آخری خطاب کروں گا، الطاف حسین

    کل آخری خطاب کروں گا، الطاف حسین

    کراچی/لندن: متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کل کے بعد ان کا ایم کیوایم سے کوئی واسطہ نہیں رہے گا، کل آخری خطاب کروں گا۔

    ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نے کہاکہ’’میری قوم کےلوگوں مجھےمعاف کردینااب پاکستان بچانےمیں کوئی کردارادانہیں کرسکتا۔‘‘

    الطاف حسین ن کا دو ٹوک الفاظ میں کہنا تھا کہ کل کےبعداُن کاایم کیوایم سےکوئی واسطہ نہیں ہوگا۔ بارہ مئی کوایم کیوایم کےچودہ کارکنان شہید ہوئے انہیں طعنے دیےگئےکہ ایم کیو ایم کاگورنر ہوتے ہوئے شہداکےقبرستان آبادہورہے ہیں جبکہ عشرت العباد نےاپنی زندگی اوربچوں کوامن کی خاطرداؤ پرلگادیا۔

    متحدہ کےقائد نےکہاپیپلزپارٹی نےڈاکوایس ایچ اولگاکرایم کیوایم پرظلم کیا، میں نےبہت کوشش کی کہ اسٹبلشمنٹ کی غلط فہمیاں دورکرسکوں۔ الطاف حسین نے کہاوہ کل قوم سے آخری خطاب کریں گے۔