Tag: Last Stage

  • چین کی تیار کردہ 4 کرونا وائرس ویکسینز ٹرائلز کے آخری مرحلے میں داخل

    چین کی تیار کردہ 4 کرونا وائرس ویکسینز ٹرائلز کے آخری مرحلے میں داخل

    بیجنگ: چین میں تیار کردہ 4 کرونا وائرس ویکسینز کے ٹرائلز آخری مرحلے میں داخل ہوگئے، آخری مرحلے میں یہ ویکسینز 30 ہزار افراد کو دی جا رہی ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق چین میں تیار کردہ کرونا وائرس کی 4 مختلف ویکسینز انسانوں پر تجربات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ تیسرا مرحلہ ستمبر کے اوائل میں مکمل ہوگا، ویکسین کے تجربات مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکا میں جاری ہیں۔

    مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے بعض ویکسینز کے انسانوں پر تجربات کا تیسرا مرحلہ ستمبر کے اوائل میں مکمل ہو جائے گا جبکہ اس مرحلے کے حوالے سے ڈیٹا نومبر میں موصول ہونے کی توقع ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے میں یہ ویکسینز 30 ہزار افراد کو دی جا رہی ہیں، اس مرحلے میں انسانوں کے لیے ان کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

    چونکہ چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے اس لیے چاروں ویکسینز کے تیسرے مرحلے کے تجربات بیرون ملک کیے جا رہے ہیں، چائنا نیشنل بائیو ٹیک گروپ کی طرف سے تیار کردہ 2 ویکسینز کے انسانوں پرتجربات کا تیسرا مرحلہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکی ممالک میں جاری ہے۔

    ماہرین کے مطابق ویکسین کے عام استعمال سے قبل اس کے انسانوں پر تجربات کے 4 مراحل مکمل ہونا ضروری ہیں اور اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ویکسین متعلقہ مرض سے انسان کو کم از کم 6 ماہ تک محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

  • پاکستان اور روس کی افواج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے، راحیل شریف

    پاکستان اور روس کی افواج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے، راحیل شریف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ روسی فوج کا شمار دنیا میں بہترین افواج تاہم پاکستان آرمی کو بھی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے کا تجربہ حاصل ہے، مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف پاک روسی فوجی مشقوں کا معائنہ کرنے اٹک فیلڈ ایریا پہنچے اور حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مشقوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    پڑھیں:  پاکستان اور روس رواں سال پہلی بار فوجی مشقیں 

     اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان اور روس کی افواج کا شمار دنیا کی بہترین آرمی ہوتا ہے، دونوں ممالک کی  افواج کے مابین جاری فوجی مشقوں سے نہ صرف سیکھنے کا موقع ملا بلکہ ان تجربات سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے فائدہ اٹھائیں گے‘‘۔

    مزید پڑھیں: پاک روس فوجی مشقوں سے بھارت پریشان نہ ہو،روسی وزارت خارجہ

    انہوں نے کہا کہ ’’روسی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے تاہم پاکستان کی فوج کو جنگ کا سب سے زیادہ تجربہ ہے، دونوں ممالک کی مشترکہ مشقوں سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پاکستانی فوج کے جوان دنیا کے بہترین جنگجو ہیں‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کورکمانڈر پشاور کا پاک روس فوجی تاریخی مشقوں کا جائزہ

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ مشترکہ مشقوں کے کامیاب انعقاد پر جوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’مشترکہ مشقوں سے انسداد دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کی افواج کو اس کے ذریعے کئی نئے تجربات کا موقع حاصل ہوگا‘‘۔