Tag: last T 20

  • آخری ٹی ٹونٹی : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 125رنز کا ہدف دے دیا

    آخری ٹی ٹونٹی : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 125رنز کا ہدف دے دیا

    پورٹ آف اسپین : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دے دیا، کالی آندھی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 124 رنز اسکور کیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے سیریزکے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اس میچ میں بولرز نے ایک بار پھر عمدہ بولنگ کا مظاہر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بڑا اسکور کرنے سے روکے رکھا۔

    پاکستان ٹیم کی تباہ کن بولنگ نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بڑے ہدف سے روک دیا۔ میزبان ٹیم آٹھ وکٹوں پر ایک سو چوبیس رنز بناسکی۔

    ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لیوس صرف سات رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، نمایاں بلے بازوں چاڈوک والٹن نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان بریتھویٹ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ویسٹ انڈیز نے مقررہ بیس اوورز میں 124 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور حسن علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم، وہاب ریاض اور رومان رئیس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد سات اپریل سے دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ میچ کھیلیں گی جس کے بعد 22 اپریل سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگا۔

  • بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، سیریز کا آخر ٹی ٹوئنٹی آج کولکتہ میں ہوگا

    بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، سیریز کا آخر ٹی ٹوئنٹی آج کولکتہ میں ہوگا

    کولکتہ : بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کولکتہ میں کھیلا جائے گا، جنوبی افریقہ سیریز میں پہلے ہی دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکا ہے۔

    بھارتی کو ابتدائی دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ رسمی کارروائی ثابت ہوگا، اس میچ کی ہار جیت سے سیریز کے نتیجے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    بھارت کرکٹ ٹیم کو ساکھ بحالی کے لئے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے، کٹک میں شائقین کی ہنگامہ آرائی اور بھارت کی شکست بعد کولکتہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    آخری ٹی ٹوئنٹی کے لئے بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہے، اکسر پٹیل کی جگہ امیت مشرا کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ جبکہ شیکہر دھوان کے مسلسل ناکام ہونے کے بعد اجنکا رہانے کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔