Tag: last week

  • مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

    مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد: رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مذکورہ ہفتے 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ برائے شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کی تفصیلات جاری کردیں، مہنگائی کی شرح 20.04 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ہفتے میں آلو 9 فیصد، انڈے 6 فیصد، خوردنی گھی 5 فیصد، بریڈ 2.72 فیصد، دالیں 2 فیصد اور خوردنی تیل 2.18 فیصد مہنگا ہوا۔

    ایک ہفتے میں ڈیزل 20.69 فیصد جبکہ پیٹرول 19.91 فیصد مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

    سستی ہونے والی اشیا میں چکن 4.68 فیصد، ادرک 2.72 اور ٹا 1.19 فیصد سستا ہوا۔

  • جون کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    جون کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: پاکستان بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ جون 2019 کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار میں مالی سال 19-2018 آخری ماہ ( جون 2019) کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ 21 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سگریٹ، لہسن، آلو، گندم، آٹا، روٹی سادہ، دال مونگ، دال ماش، دال مسور، خوردنی تیل، گڑ، بیف، مٹن، انڈے، سرخ مرچ، تازہ دودھ ، دہی، مسٹرڈ آئل، باسمتی چاول اور ویجی ٹیبل گھی سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی، پیاز، کیلے، ٹماٹر، چینی، ایل پی جی اور چنے کی دال سمیت 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل، گیس نرخ، بجلی کے نرخ، چائے، ملک پاؤڈر، نمک، صابن اور اری چاول سمیت 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 8 ہزار تا 12 ہزار، 12 ہزار تا 18 ہزار، 18 ہزار تا 35 ہزار اور 35 ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.06، 0.04، 0.02 اور 0.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • مارچ کے آخری ہفتہ میں مہنگا ئی کی شرح میں کمی ریکارڈ

    مارچ کے آخری ہفتہ میں مہنگا ئی کی شرح میں کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : مالی سال 2018-19ء کے نویں ماہ ( مارچ 2019ء ) کے آخری ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 30 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آلو،پیاز ،سرخ مرچ ،لہسن ،زندہ مرغی، دال مونگ ،چینی ، گڑ ،کیلے، خوردنی تیل، مٹن، بیف، تازہ دودھ ، دھی، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    ٹماٹر، ایل پی جی ،انڈے، دال مسور ،دال ماش،چنے کی دال ، آٹا ،گندم، سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، روٹی سادہ ،ملک پاؤڈر،باسمتی چاول ،نمک ،مسٹرڈ آئل ، سگریٹ، صابن ، سمیت 24 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.36، 0.38 ،0.37 اور 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • ٹرمپ کی ڈائریکٹر سی آئی اے اور کم جونگ ان کی ملاقات کی تصدیق

    ٹرمپ کی ڈائریکٹر سی آئی اے اور کم جونگ ان کی ملاقات کی تصدیق

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈائریکٹر سی آئی اے اور شمالی کوریا کے رہنما کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر اور کم جونگ ان کے ملاقات خوشگوار رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈائریکٹر سی آئی اے اور کم جونگ ان کی ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی ہے، ڈی نیوکلیئرائزیشن شمالی کوریا سمیت پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہے۔

    اس سے قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے خفیہ ملاقات کا انکشاف کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ خفیہ ملاقات کا صرف دو لوگوں کو معلوم تھا۔

    مزید پڑھیں: سی آئی اے ڈائریکٹر کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

    امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کا مقصد امریکی صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کی تفصیلات طے کرنا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے ملاقات کی پیش کش قبول کی تھی، دونوں رہنما آئندہ ماہ مئی میں ملاقات کریں گے۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے تعلقات طویل عرصے سے تناؤ کا شکار رہے ہیں، 2000ء کے بعد امریکا اور شمالی کوریا میں یہ پہلا براہ راست اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے سال نو پر امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے نشانے پر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔